Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

317 - 515
 ہذا المائۃ والمائتان والطلقۃ والطلقتان والطلقۃ والثلاث۔۲؎  لہما أنہما اتفقا علی الألف أو 

گواہ گواہی دے ایک ہزار کی اور دوسرے نے دو ہزار کی تو دونوں کی گواہی مقبول نہیں ہوگی امام ابو حنیفہ کے نزدیک ،اور فرمایا صاحبین  نے قبول کی جائے گی ایک ہزار پر، اگر مدعی دو ہزار کا دعوی کرتا ہو۔
اصول: یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ ۔ امام ابو حنیفہ  کے نزدیک دونوں گواہ لفظ اور معنی کے اعتبار سے متفق ہوں تو گواہی مقبول ہوگی۔صاحبین  کے نزدیک صرف معنی کے اعتبار سے دونوں گواہ متفق ہوں تب بھی گواہی مقبول ہوگی۔
تشریح  :  ایک آدمی نے دعوی کیا کہ میرے فلاں پر دو ہزار درہم ہیں ۔ایک گواہ نے گواہی دی کہ ایک ہزار ہے اور دوسرے نے گواہی دی کہ دو ہزار ہیں۔تو امام ابو حنیفہ کے نزدیک ایک ہزار کا بھی فیصلہ نہیں کیا جائے گا بلکہ دونوں کی گواہی رد ہو جائے گی 
وجہ :(١) ایک ہزار اگرچہ دو ہزار میں داخل ہے اس لئے دوسرے گواہ نے دو ہزار کی گواہی دی تو معنوی طور پر گویا کہ ایک ہزار کی بھی گواہی دی اس لئے ایک ہزار پر دو گواہ ہو گئے ۔لیکن لفظی طور پر ایک ہزار اور دو ہزار الگ الگ الفاظ ہیں اس لئے لفظی طور پر دونوں گواہوں کے اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے دونوں گواہ رد ہو جائیںگے۔ کیونکہ امام ابو حنیفہ کا اصول یہ ہے کہ معنی کے ساتھ الفاظ میں بھی دونوں گواہ متفق ہوں۔
اور صاحبین کے نزدیک ایک ہزار پر فیصلہ کیا جائے گا۔
وجہ :(١) کیونکہ لفظ کے اعتبار سے مختلف ہے لیکن معنی کے اعتبار سے دونوں گواہ ایک ہزار پر متفق ہیں۔ کیونکہ دو ہزار کی گواہی میں ایک ہزار داخل ہے (٢)  قول تابعی میں ہے۔ عن شریح فی شاھدین یختلفان فشھد احدھما علی عشرین والآخر علی عشرة قال یوخذبالعشرة (مصنف ابن ابی شیبة،٨٣ فی الشاھدین یختلفان،ج رابع، ص ٣٣٥، نمبر ٢٠٧١١ ٢٠٧١٣) اس اثر میں عشرة اور عشرین لفظ کے اعتبار سے متفق نہیں ہیںصرف معنی کے اعتبار سے متفق ہیں پھر بھی دس درہم کا فیصلہ کیا۔
ترجمہ  : ١  اسی اختلاف پر ہے ایک سو اور دو سو ، اور ایک طلاق اور دو طلاق ، اور ایک طلاق اور تین طلاق ۔
تشریح  : اسی اختلا ف پر یہ یہ تین مسئلے ہیں ]١[ …مدعی نے دعوی کیا کہ میرا دو سو درہم زید پر ہے ، اور ایک گواہ نے گواہی دی کہ دو سو ہے اور دوسرے نے گواہی دی کہ ایک سو ہے ۔]٢[  …مدعیہ نے دعوی کیا کہ مجھکو دو طلاق دی ہے اور ایک گواہ نے گواہی دی کہ دو  طلاقیں دی ہیں  اور دوسرے نے گواہی دی کہ ایک دی ہے ۔]٣[ … مدعیہ نے دعوی کیا کہ مجھکوتین طلاقیں دی ہیں اور ایک گواہ نے گواہی دی کہ تین طلاقیں دی ہیں اور دوسرے نے گواہی دی کہ ایک دی ہے ۔تو ان تینوں مسئلوں میں امام ابو حنیفہ  کے نزدیک دونوں گواہی رد کردی جائیگی اسلئے کہ دونوں کے الفاظ میں اختلاف ہے ، اور صاحبین کے 

Flag Counter