یعرف أنہما رقیقان فکذلک لأن الرقیق لا یکون في ید نفسہ وإن کان لا یعرف أنہما رقیقان إلا أنہما صغیران لا یعبران عن أنفسہما فکذلک لأنہ لا ید لہما ۸؎ وإن کانا کبیرین فذلک
]٤[ …مالک کو دیکھا ، مملوک کو نہیں دیکھا تو چونکہ اصل ہی چیز کا مشاہدہ نہیں ہوا ، وہ مجہول رہی اس لئے مشاہدہ کی شرط نہ پائے جانے کی وجہ سے گواہی نہیں دے سکتا ہے۔
لغت : ملک : یہاں ملک سے مراد مملوک ہے ۔ حدودہ : اگر زمین ہے تو اس کی چاروں چوہدی دیکھی ، اور کوئی دوسری چیز ہے تو اس کی اہم قسم کی تفصیلات دیکھی ۔ عاین : معاینہ سے مشتق ہے ، مشاہدہ کرنا، دیکھنا ۔
ترجمہ : ٧ بہر حال غلام اور باندی کے بارے میں تو اگر پہچانتا ہو کہ یہ غلام باندی ہیں تو ایسے ہی غلام باندی ہونے کی گواہی دینا جائز ہے ، اس لئے کہ انکو اپنے اوپر قبضہ نہیں ہے ، اور اگر یہ معلوم نہ ہو کہ یہ دونوں غلام باندی ہیں ، مگر یہ اتنے چھوٹے ہیں کہ اپنے بارے میں بتا نہیں سکتے تب بھی یہی حکم ہے ] کہ غلام ہونے کی گواہی دے سکتا ہے [اس لئے کہ انکو اپنے اوپر قبضہ نہیں ہے ۔
تشریح : متن میں تھا، مگر غلام اور باندی کے بارے میں الگ مسئلہ ہے ]سوی العبد و الامة[ یہاں اس کے بارے میں تفصیل ہے
یہاں تین صورتیں ہیں ]١[ …گواہی دینے والے کو حتمی طور پر یہ معلوم ہے کہ یہ غلام اور باندی ہیں ، تو جسکے قبضے میں ہے اس کے مملوک ہونے کی گواہی دے سکتا ہے ۔
وجہ : یہ دونوں غلام اور باندی تو ہیں ہی بس اتنی بات کی گواہی دینی ہے کہ کس کا ہے تو جس کے قبضے میں اس کی گواہی دینا جائز ہے
]٢[… دوسری صورت یہ ہے کہ گواہ کو یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ غلام باندی ہیں یا نہیں ، لیکن دونوں اتنے چھوٹے ہیں کہ اپنے بارے میں کچھ بتا بھی نہیں سکتے کہ وہ غلام ہیں یا آزاد ، تو اب ظاہری قبضہ ہی علامت ہے کہ یہ غلام اور باندی ہیں اس لئے دل میں یقین آجائے کہ یہ غلام اور باندی ہیں تو اس کی گنجائش ہوگی کہ جسکے قبضے میں ہوں اس کے لئے ملکیت کی گواہی دے دے ۔
وجہ : کیونکہ چھوٹے ہونے کی وجہ سے انکو اپنی ذات پر اپنا قبضہ تو ہے نہیںاس لئے ان پر جس کا قبضہ ہے اس کی ملکیت کی گواہی دینے کی گنجائش ہے ۔لیکن قرائن سے پتہ چلے کہ یہ غلام اور باندی ہیں ، اور دل میں یقین آئے تب ہی گواہی دے سکتا ہے ورنہ نہیں ہے ، کیونکہ کسی کو غلامیت کے اندر دھکیلنا ہے ۔
لغت: لا یکون فی ید نفسہ : ید کا ترجمہ ہے ، ہاتھ ، یہاں مراد ہے قبضہ ۔ اس کے اپنے ہاتھ میں اس کا قبضہ نہیں ہے ۔ لا ید لھما : ان دونوں چھوٹوں کو اپنا قبضہ نہیں ہے ۔ لایعبران : تعبیر نہیں کر سکتا ، یعنی سمجھ سوچ کے ساتھ یہ نہیں بتا سکتا ، کہ یہ غلام ہے یا آزاد ۔