أیضا إلی نیابۃ وأصالۃ۔ ۶؎ ثم المسألۃ علی وجوہ إن عاین المالک الملک حل لہ أن یشہد وکذا إذا عاین الملک بحدودہ دون المالک استحسانا لأن النسب یثبت بالتسامع فیحصل معرفتہ وإن لم یعاینہا أو عاین المالک دون الملک لا یحل لہ۔۷؎ وأما العبد والأمۃ فإن کان
تشریح : یہ جملہ امام شافعی کو جواب ہے کہ تصرف اگر وکیل ہونے کی حیثیت سے کر رہا ہے، تو یہ مال اس کے قبضے میں امانت کے طور پر ہے اس لئے تصرف کرنا بھی ملکیت کی دلیل نہیں ہے ۔
لغت : نیابة ، نائب ہونا ، یہاں مراد ہے وکیل ہونا ۔ اصالة : اصل ہونا مراد ہے مالک ہونا ۔
ترجمہ : ٦ پھر مشاہدہ کرنے کی چار صورتیں ہیں ]١[ اگر مالک اور مملوک دونوں کا تفصیل سے مشاہدہ کیا تو اس کے لئے گواہی دینا حلال ہے ۔]٢[ ایسے ہی مملوک کا مشاہدہ اس کی حدود کے ساتھ کیا ، لیکن مالک کا نہیں کیا تو استحسانا گواہی دینا جائز ہے ، اس لئے کہ نسب سنکر ہی ثابت ہوتا ہے ، اس لئے سن کر معرفت ہوجائے گی ۔]٣[ اور اگر مالک اور مملوک دونوں کا ہی مشاہدہ نہیں کیا ۔ ]٤[ یا مالک کا مشاہدہ کیا لیکن مملوک کامشاہدہ نہیں کیا تو اس کے لئے یہ گواہی دینا حلال نہیں ہے کہ یہ چیز فلاں کی ملکیت کی ہے۔
اصول : ]١[…یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ جس چیز کی ملکیت کی گواہی دینی ہے اس کو دیکھنا ضروری ہے ، بغیر دیکھے گواہی نہیں دے سکتا ۔
]٢[… اور دوسرا اصول یہ ہے کہ خود مالک کو بھی دیکھنا ضروری ہے ، تاہم نہیں دیکھا اور سنکر مالک کا حسب نسب معلوم کر لیا تو استحسانا گواہی ، قیاس کا تقاضہ پھر بھی یہی ہے کہ گواہی نہ دے ۔
وجہ : گواہی دینا مشاہدے سے ہے اس لئے مملوک ، اور مالک کا مشاہدہ کرنا ان پانچ چیزوں کے علاوہ میں ضروری ہے ۔
تشریح : یہ اصول ذہن میں رکھ کر مسئلے کی چار صورتیں بنتیں ہیں ۔
]١[… مالک اور مملوک دونوں کو دیکھا ، مالک کو پہچانا ، اس کے حسب نسب کو پرکھا ، مملوک کی پوری تفصیلات کو دیکھی ، اور دل میں یقین ہوگیا کہ یہ چیز اسی کی ملکیت ہے تو گواہی دے سکتا ہے ۔
]٢[… مملوک کو پورے حدود کے ساتھ دیکھا ، لیکن مالک کو نہیں دیکھا صرف سن کر حسب نسب معلوم کی تو قیاس کا تقاضہ یہ ہے کہ گواہی نہ دے ، کیونکہ مالک کا مشاہدہ نہیں پایا گیا ، لیکن استحسان کے طور پر گواہی دینا جائز ہے ، کیونکہ یہاں نسب معلوم کرنے کا معاملہ ہے ، جس کے بارے میں پہلے تفصیل گزری کہ سن کر بھی گواہی دے سکتا ہے ۔
]٣[ …نہ مالک کو دیکھا اور نہ مملوک کو دیکھا تو چونکہ مملوک کا بھی مشاہدہ نہیں پایا گیا اس لئے گواہی نہیں دے سکتا ہے ۔