Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

267 - 515
الخمسۃ ینفي اعتبار التسامع في الولاء والوقف۔۹؎ وعن أبي یوسف رحمہ اللہ آخرا أنہ یجوز في الولاء لأنہ بمنزلۃ النسب لقولہ علیہ الصلاۃ والسلام الولاء لحمۃ کلحمۃ النسب۔۱۰؎   وعن محمد رحمہ اللہ أنہ یجوز في الوقف لأنہ یبقی علی مر الأعصار إلا أنا نقول الولاء یبتنی علی 

ہے ۔ ولاء نسب کی طرح اس کے لئے یہ حدیث ہے جسکو صاحب ہدایہ نے ذکر کیا ہے ۔ عن ابن عمر ان النبی ۖ قال الولاء لحمة کلحمة النسب لا یباع ولا یوھب (سنن للبیہقی ، باب من اعتق مملوکا لہ ج عاشر، ص ٤٩٤ نمبر ٢١٤٣٣) اس سے معلوم ہوا کہ ولاء نسب کی طرح ہے۔اس لئے  سن کر اس کی گواہی دینا جائز ہونی چاہئے ۔ وقف : میں گواہی دینے کا مطلب ہے کہ مالک کی ملکیت اس سے زائل ہوگئی اس اعتبار سے وہ معاملات کی طرح ہوگیا ، اس لئے سنکر گواہی دینا جائز نہ ہو ۔ لیکن زمانہ دراز کے بعد گواہی کی ضرورت پڑتی ہے اس لئے سن کر بھی گواہی دینا جائز ہونی چاہئے ۔ 
تشریح : متن میں صرف پانچ چیزوں کو سن کر گواہی دینے کو ٫الا، کے ذریعہ منحصر کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ولاء کی گواہی اور وقف کی گواہی سن کر دینا جائز نہیں ہے اس کو دیکھے بغیر گواہی نہ دے ۔
ترجمہ  : ٩  امام ابو یوسف کی دوسری روایت یہ ہے کہ ولاء میں سن کر گواہی دینا جائز ہے اس لئے کہ وہ نسب کے درجے میں ہے چنانچہ حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ نسبی قرابت کی طرح ایک قرابت ہے ۔
تشریح:واضح ہے ۔اس کے لئے حدیث اوپر گزر گئی ہے ۔
ترجمہ  : ١٠  امام محمد  سے ایک روایت یہ ہے کہ وقف میں سنکر گواہی دینا جائز ہے اس لئے کہ زمانہ دراز تک باقی رہتا ہے ، مگر ہم کہتے ہیں کہ ولاء کی گواہی کا مطلب یہ ہے کہ آقا  کی ملکیت زائل ہوگئی ، اور ملک کے زائل ہونے میں دیکھ کر گواہی  ضروری ہے اس لئے جو اس پر بنا ہوگا اس میں بھی دیکھ کر ہی گواہی دے ۔
تشریح : امام محمد  کی ایک روایت یہ ہے کہ وقف میں سن کر گواہی دینا جائز ہے ، اور اس کی وجہ یہ ہے زمین وقف ہو تو زمانہ دراز تک باقی رہتا ہے ، اور کبھی زمانہ دراز کے بعد گواہی دینے کی ضرورت پڑے گی ، اس لئے اس میں دیکھ کر گواہی دینے کی شرط لگائیں تو  دیکھنے والے سارے لوگ مر چکے ہوں گے ۔ اس لئے سن کر گواہی دینا بھی جائز ہوجائے ۔ 
اور ولاء کے بارے میں امام محمد  نے یہ فرمایا کہ ولاء کی گواہی کا مطلب یہ ہے کہ آقا کی ملکیت ختم ہوگئی ، اور ملکیت ختم ہونا معاملات میں سے ہے اور معاملات میں دیکھ کر گواہی دی جاتی ہے اس لئے ولاء میں بھی دیکھ کر گواہی دے ۔ 
لغت :  مر الاعصار : زمانے کے گزرنے کے بعد ، بہت زمانے کے بعد ۔ما یبتنی : بناء سے مشتق ہے ، جس پر اس کا دارو مدار ہو 
ترجمہ  : ١١  بہر حال وقف تو صحیح بات یہ ہے کہ اصل وقف میں شہادت سن کر قبول کی جائے گی ، شرائط میں سن کر قبول نہیں 

Flag Counter