Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

262 - 515
بذلک ولا کذلک الشہادۃ في الصک لأنہ في ید غیرہ۴؎  وعلی ہذا إذا تذکر المجلس الذي کان فیہ الشہادۃ أو أخبرہ قوم ممن یثق بہ أنا شہدنا نحن وأنت۔ (۵۰۷)قال ولا یجوز للشاہد أن یشہد بشیء لم یعاینہ إلا النسب والموت والنکاح والدخول وولایۃ القاضي فإنہ یسعہ أن 

نہ بھی آئے تب بھی اس پر فیصلہ کرنا جائز ہے کیونکہ اس سے علم یقینی حاصل ہوجاتا ہے ۔
 اور چیک چونکہ دوسرے کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے اور گواہ کے پاس ہے تو چونکہ اس میں تبدیلی کا امکان ہے اس لئے بالاتفاق  یہ مسئلہ ہے کہ واقعہ یاد نہ آئے تو صرف چیک ، یا دستاویز کو دیکھ کر گواہی دینا جائز نہیں ہے ۔ 
ترجمہ : ٤  اسی اختلاف پر ہے اگر وہ مجلس یاد آئی جس میں گواہی دی تھی ] لیکن واقعہ یاد نہیں آیا [ یا اس کو ایسے آدمی نے گواہی دینے کی خبر دی جس پر وہ اعتماد کرتا ہے ، کہ میں نے اور تم نے گواہی دی تھی ] اور واقعہ یاد نہیں آیا [تو امام ابو حنیفہ  کے نزدیک گواہی دینا جائز نہیں اور صاحبین  کے نزدیک جائز ہے ۔ 
تشریح : یہاں دو مثالیں اور دے رہے ہیں ]١[ جس مجلس میں گواہی دی تھی وہ یاد آئی ، لیکن واقعہ یاد نہیں آیا ، اب کسی وجہ سے گواہ کو دوبارہ گواہی دینی ہے تو امام ابو حنیفہ  کے نزدیک گواہی دینا جائز نہیں اور صاحبین  کے نزدیک جائز ہے ۔  ]٢[ دوسری مثال ہے کہ ایک آدمی پر اعتماد ہے وہ کہتا ہے کہ میں نے اور تم نے فلاں مجلس میں گواہی دی تھی ، اب اس کو مجلس تو یاد آگئی لیکن واقعہ یاد نہیں آیا تو امام ابو حنیفہ  کے نزدیک گواہی دینا جائز نہیں اور صاحبین  کے نزدیک جائز ہے ۔
لغت : ممن من یثق بہ : وثق سے مشتق ہے ، جس پر اعتماد ہو ۔
ترجمہ : (٥٠٧)اور گواہوں کے لئے جائز نہیں ہے کہ بغیر دیکھے گواہی دے مگر نسب کی اور موت اور نکاح اور دخول اور قاضی کی ولایت کی۔اس لئے کہ اس کو گنجائش ہے کہ ان چیزوں کی گواہی دے اگر اس کو کوئی اعتماد والا آدمی خبر دیدے۔
اصول: یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ جن باتوں کے دیکھنے میں ایک دو آدمی ہوتے ہیں اور زمانہ دراز کے بعد کبھی کھبار گواہی دینے کی ضرورت پڑتی ہے ان میں سن کر گواہی دینا جائز ہے۔ جیسے نسب،موت، نکاح،دخول،ولایت قاضی وغیرہ۔
تشریح : شہد کا ترجمہ ہے دیکھنے کے اس لئے دیکھے بغیر کسی چیز کی گواہی نہیں دے سکتے ، لیکن چانچ چیزیں ایسی ہیں جنکو ہوتے وقت نہیں دیکھے ، لیکن بعد میں قرائن سے یا شہرت کی وجہ سے بغیر دکھے بھی گواہی دے سکتے ہیں وہ ہیں ۔
]١[…کسی کا نسب ، کہ یہ اس کا بیٹا ہے ۔
]٢[ …کسی کی موت کہ فلاں مر گیا ۔
 ]٣[… نکاح ، نکاح کے وقت حاضر نہیں ہے ، لیکن دو آدمی میاں بیوی کیطرح رہتے ہیں تو گواہی دے سکتے ہیں کہ یہ ا سکی بیوی ہے   

Flag Counter