Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

232 - 515
المعزول فیہ لیس بحجۃ۔ 

تشریح  : لیا ہوا مال لینے والے کے ہاتھ میں موجود ہے ، اور لینے والا کہتا ہے کہ قاضی اپنے قضا کے دور میں اس کا فیصلہ کیا تھا ، اور قاضی بھی کہتا ہے کہ میں نے اپنے قضا دور میں اس کا فیصلہ کیا تھا ، اب جس کا مال ہے اس نے چاہے یہ کہا ہو کہ قضا کے دور میں فیصلہ کیا تھا ، یا قضا کے دور کے علاوہ میں فیصلہ کیا تھا ، لیکن فیصلہ غلط کیا تھا اس لئے دونوں صورتوں میں مال واپس لے لیا جائے گا اور مال والے کو دے دیا جائے گا ۔ 
 اوپر کے مسئلے میں اور اس مسئلے میں فرق یہ ہے ۔ اوپر مال ہلاک ہو چکا تھا اس لئے اس کی قیمت کے بارے میں مسئلہ تھا جسکی تفصیل اوپر گزری ۔ یہاں مال موجود ہے اس لئے اس کی قیمت دلوانے کا معاملہ نہیں ہے ، خود مال واپس دلوانے کا معاملہ ہے 
وجہ  : مال لینے والے نے اتنا اقرار ضرور کیا ہے کہ یہ مال مال والے کا تھا ، اب یہ دعوی کہ یہ مال میرا ہے اس کے لئے گواہی چاہئے ، اور وہ نہیں ہے ، اور معزول قاضی کی بات اپنے ضمان دفع کرنے کے لئے تو کافی ہے ، دوسرے کی ملکیت ثابت کرنے کے لئے گواہی کے درجے میں حجت نہیں ہے ۔ اس لئے مال والے کو مال واپس دلوا دیا جائے گا۔ 

Flag Counter