Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

230 - 515
معہودۃ منافیۃ للضمان فصار کما إذا قال طلقت أو أعتقت وأنا مجنون والجنون منہ کان معہودا (۴۸۴)ولو أقر القاطع أو الآخذ في ہذا الفصل بما أقر بہ القاضي بضمنان۱؎  لأنہما أقرا بسبب 

سے معزول کے بعد کیا ہے ] اور قاضی کہتا ہے کہ قضا کی حالت میں کیا ہے [ تو قاضی کی بات مانی جائے گی ۔ 
ترجمہ  : ١  اور صحیح یہی ہے اس لئے کہ اپنے فعل کو قضا کی حالت کی طرف منسوب کیا ہے ، جس میں ضمان نہیں ہے ۔ تو ایسا ہوگیا کہ ایک آدمی کہتا ہے کہ میں نے طلاق دی ہے ، یا غلام آزاد کیا ہے اس حال میں کہ میں مجنون تھا ، اور کسی زمانے میں وہ مجنون رہا ہے ]تو اس کی بیوی کو طلاق واقع نہیں ہوگی ، اور نہ اس کا غلام آزاد ہوگا [ 
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ کسی زمانے میں ایک آدمی عہدہ قضا پر رہا ہے تو یہی سمجھا جائے گا کہ اس نے اپنے عہدہ قضا کے زمانے میں یہ فیصلہ کیا ہوگا ، اس لئے قاضی سے ضمان نہیں لیا جائے گا ، ہاں اس کے خلاف گواہی ، ہو یا قرینہ قاطعہ ہو تب مدعی کی بات مانی جائے گی ۔
تشریح  : قاضی ایک زمانے میں قاضی رہا ہے ، اب جس کا ہاتھ کاٹا گیا ہے ، یا جس سے مال لیا گیا ہے وہ کہتا ہے کہ قاضی بننے سے پہلے ، یا معزول ہونے کے بعد میرے بارے میں یہ فیصلہ کیا تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ قاضی کا یہ فیصلہ قابل قبول نہیں ہے۔اس کے باوجود چونکہ وہ ایک زمانے تک قاضی رہا ہے اس لئے یہی سمجھا جائے گا کہ یہ فاصلہ قاضی ہونے کے زمانے میں کیا ہے اور فیصلہ درست ہے ۔ 
وجہ  : جب گواہی نہیں ہے تو قرین قیاس یہی ہے کہ قاضی ہونے کے زمانے میں ہی یہ  فیصلہ کیا ہوگا ، اس کی مثال یہ ہے کہ ایک آدمی مجنون رہا ہے اب وہ کہتا ہے کہ جنون کی حالت میں میں نے طلاق دی تھی ، یا غلام آزاد کیا تھا اور اس کے خلاف کوئی گواہی نہیں ہے تو جنون کے زمانے میں ہی طلاق اور آزاد کرنا سمجھا جائے گا ، اسی طرح یہاں بھی قضا کے زمانے میں ہی فیصلہ کرنا سمجھا جائے گا ۔ 
لغت  : حالة معھودة منافیة للضمان : ایک ایسے زمانے کی طرف منسوب کر رہا ہے جس میں قاضی کو اس زمانے میں ضمان لازم نہیں ہوگا ، یعنی قاضی ہونے کے زمانے میں فیصلہ کیا ہے ۔ 
ترجمہ  : (٤٨٤) اور اگر ہاتھ کاٹنے والے نے ، اور مال لینے والے نے اس بارے میں اسی بات کا اقرار کیا جس کا قاضی نے اقرار کیا ، تو ہاتھ کاٹنے والا اور مال لینے والا ضامن ہوگا ۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ ان دونوں نے ضمان کے سبب کا اقرار کیا ہے ، اور قاضی کا قول اپنی ذات سے ضمان دفع کرنے کے بارے میں مقبول ہے دوسرے سے ضمان ختم کرنے کے بارے میں مقبول نہیں ہے ۔ 

Flag Counter