Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

229 - 515
 یقضي بالجور ظاہرا(۴۸۱) ولا یمین علیہ ۱؎ لأنہ ثبت فعلہ في قضائہ بالتصادق ولا یمین علی القاضي ۔(۴۸۲) ولو أقر القاطع والآخذ بما أقر بہ القاضي لا یضمن أیضا ۱؎ لأنہ فعلہ في حال القضاء ودفع القاضي صحیح کما إذا کان معاینا (۴۸۳)ولو زعم المقطوع یدہ أو المأخوذ مالہ أنہ فعل قبل التقلید أو بعد العزل فالقول للقاضي أیضا۱؎  ہو الصحیح لأنہ أسند فعلہ إلی حالۃ 

تشریح : جب دونوں آدمی یہ اقرارا کر رہا ہے کہ قاضی ہونے کی حالت میں مجھ پر ایک ہزار کا فیصلہ کرکے فلاں کو دیا تھا ، اسی طرح جس کا ہاتھ کٹا ہے وہ اقرار کرتا ہے کہ قاضی ہونے کی حالت میں مجھ پر فیصلہ کرکے ہاتھ کٹوایا ہے، اور مدعی کے پاس کوئی گواہ نہیں ہے تو قاضی کی بات مانی جائے گی ، اس لئے قاضی رہتے ہوئے یہی امید کی جا سکتی ہے کہ ظلم کا فیصلہ نہیں کیا ہوگا ۔ 
ترجمہ  : (٤٨١)  اور قاضی پر قسم بھی نہیں ہے ۔ 
ترجمہ : ١  اور قاضی پر قسم بھی نہیں ہے ، اس لئے کہ مدعی کی تصدیق کرنے سے ثابت ہوئی کہ قاضی کا فعل قضا کی حالت میں ہوا ہے اور قاضی پر قسم نہیں ہوتی ۔ 
تشریح  : قاضی ایک قسم کا امین ہوتا ہے اس لئے اگر مدعی کے پاس گواہ نہ ہو تو اب قاضی کو قسم کھلائی جائے ایسا نہیں ہوتا اس کا فیصلہ بغیر اس کے قسم کے ہی ماننا پڑتا ہے ۔ ورنہ تو کوئی قضا کا عہدہ نہیں لے گا ۔ 
ترجمہ  : (٤٨٢)  اگر ہاتھ کاٹنے والے نے اقرار کیا اور مال لینے والے نے اقرار کیا ، اور اسی طرح کا اقرار قاضی نے بھی کیا تو  ہاتھ کاٹنے والا اورمال لینے والا ضامن نہیں ہوگا ۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ قاضی کا فعل قضا کی حالت میں ہے اور قاضی کا مال دینا بھی صحیح ہے ، جیسے جس سے مال دیا گیا ہو وہ موجود ہوتا اور اس کا مال دیا جاتا تو دینا صحیح ہوتا ۔ 
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ قاضی اپنے عہدے پر کوئی فیصلہ کیا ہو تو اس پر ضمان نہیں ہے ۔
تشریح  : اوپر یہ مسئلہ تھا کہ جس کا مال لیا گیا تھا اس کا دعوی تھا ، یہاں یہ ہے کہ جو ہاتھ کاٹنے والا ہے اس نے اقرار کیا کہ میں نے فلاں کا ہاتھ کاٹا تھا اور اس وقت قاضی اپنے عہدہ قضا پر تھا ، اور قاضی نے بھی یہی کہا کہ میں عہدہ قضا پر تھا اس وقت کاٹنے کا حکم دیا تھا ، یا مال لینے والے نے اقرار کیا کہ میںنے مال لیا ہے اس وقت قاضی عہدہ قضا پر تھا اور قاضی نے بھی  یہی کہا تو ہاتھ کاٹنے والے سے اور مال لینے سے ضمان نہیں لیا جائے گا ، کیونکہ قاضی عہدہ قضا پر ہے ۔جیسے مقروض کے سامنے اس سے مال لیکر قرض دینے والے کو دیا ہو تو لینے والے سے نہیں لیا جا سکتا ہے ۔ 
ترجمہ  : ( ٤٨٣) جس کا ہاتھ کاٹا گیا ، یا جس سے مال لیا گیا اس نے گمان کیا کہ یہ فیصلہ قاضی بننے سے پہلے کیا ہے ، یا قضا 

Flag Counter