Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

223 - 515
والأول سواء لأنہ من المعاملات وبالواحد فیہا کفایۃ۔۳؎  ولہ أنہ خبر ملزم فیکون شہادۃ من وجہ فیشترط أحد شطریہا وہو العدد أو العدالۃ بخلاف الأول ۴؎ وبخلاف رسول الموکل لأن عبارتہ کعبارۃ المرسل للحاجۃ إلی الإرسال۵؎  وعلی ہذا الخلاف إذا أخبر المولی بجنایۃ عبدہ  

ترجمہ  : ٤  بخلاف مؤکل کے قاصد کے ] کہ ایک ہی کافی ہے [ اس لئے کہ اس کی بات بھیجنے والے کی بات کی طرح ہے ، کیونکہ بھیجنے کی ضرورت پڑتی ہے ۔ 
تشریح  : موکل نے وکالت ختم کرنے کے لئے ایک قاصد بھیجا تب بھی وکالت ختم ہوجائے گی ، اس میں شہادت کی بھی ضرورت نہیں ہے اور دو کی بھی ضرورت نہیں ہے 
وجہ: (١) اس کی وجہ یہ ہے کہ قاصد کی بات مؤکل کی بات کی طرح ہے چنانچہ مرسل خود وکالت ختم کردے تو ایک مرسل سے ختم ہوجاتا ہے اسی طرح یہاں ایک قاصد سے ختم ہوجائے گا (٢) دوسری وجہ یہ ہے کہ قاصد بھیجنے کی ضرورت پڑتی ہے اس لئے حاجت کی وجہ سے ایک ہی قاصد کافی ہے ۔ 
ترجمہ  : ٥   اسی اختلاف پر ہے اگر آقا کو غلام کی جنایت کے بارے میں خبر دی گئی ]پھر بھی اس نے  غلام کو آزاد کر دیا [ یا شفیع کو خبر دی گئی اور وہ چپ رہا ۔ یا باکرہ عورت کو نکاح کی خبر دی گئی اور وہ چپ رہی ] تو نکاح ہوجائے گا [ یا وہ مسلمان جو دار الکفر سے دار الاسلام کی طرف ہجرت نہیں کی اور اس کو فرائض کی خبر دی گئی تو فرض لازم ہوں گے ۔ 
تشریح : صاحب ہدایہ یہاں چار مسئلے کو بیان کر رہے ہیں اور فرماتے ہیں کہ  ان مسائل میں بھی صاحبین اور امام اعظم کے درمیان اختاف ہو گا ۔ صاحبین کے  نزدیک ایک فاسق آدمی کی خبر سے وہ کام لازم ہوجائے گا ۔ اور امام ابو حنیفہ  کے نزدیک شطر الشہادہ ہو تب لازم ہوگا ، یعنی دو مستور الحال آدمی گواہی دے ، یا ایک عادل آدمی گواہی دے ۔
]١[… پہلا مسئلہ یہ ہے کہ آقا کو یہ خبر دی گئی کہ اس کے غلام نے جرم کیا جس کے عوض میں وہ بک سکتا ہے اس کے باوجود آقا نے غلام کو بیچ دیا تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ اس جرمانے کو دینے کے لئے تیار ہیں تب ہی تو غلام کو بیچ دیا ۔ صاحبین  کے نزدیک اس خبر دینے کے لئے ایک فاسق کی خبر کافی ہے ، جبکہ امام اعظم کے نزدیک شطر الشہادة چاہئے ۔ 
]٢[… دوسرا مسئلہ ہے ۔ گھر بک رہا تھا ، اس پر اس پر حق شفعہ کے دعوی کرنے والے کو خبر دی گئی کہ گھر بک رہا ہے اس پر وہ خاموش رہا جس کی وجہ سے حق شفعہ ختم ہوگیا۔ صاحبین کے نزدیک فاسق کی خبر کافی ہے ، امام اعظم کے نزدیک حق شفعہ ساقط ہونے کے لئے شطر الشہادة چاہئے ۔
]٣[… تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ باکرہ عورت کو نکاح کی خبر دی جائے اور وہ خاموش رہے تو یہ  نکاح سے رضامندی سمجھی جاتی ہے، 

Flag Counter