Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

216 - 515
 ۸؎ وصار کما إذا قامت البینۃ بدین المیت إلا أنہ إنما یثبت استحقاق الکل علی أحد الورثۃ إذا کان الکل في یدہ۔ ذکرہ في الجامع لأنہ لا یکون خصما بدون الید فیقتصر القضاء علی ما في یدہ۔(۴۷۲)  قال ومن قال مالي في المساکین صدقۃ فہو علی ما فیہ الزکاۃ وإن أوصی بثلث مالہ فہو علی ثلث کل شیء۱؎  والقیاس أن یلزمہ التصدق بالکل وبہ قال زفر رحمہ اللہ لعموم 

کے لئے کام کر رہا ہے اس لئے صرف اپنا حصہ لے سکے گا ، دوسرے بھائی کا حصہ امین سے نہیں لے سکے گا ۔کیونکہ یہ بھائی کا نائب نہیں ہے ۔ 
لغت  : یستوفی  : وفی سے مشتق ہے ، پورا وصول کرنا ۔ نصیب : حصہ ۔ 
ترجمہ  : ٨  اور ایسا ہوگیا کہ میت پر قرض ہونے کا دعوی  کیا مگر یہ کہ ایک وارث پر کل قرضے کا تقاضہ اس وقت ہوگا جبکہ پورا مال اس کے قبضے میں ہو ، اس کو جامع صغیر میں ذکر کیا ہے ، اس لئے کہ بغیر قبضے کے وہ میت کی جانب سے خصم نہیں بنے گا ، اس لئے جتنا اس ورثہ کے قبضے میں ہے اتنا ہی ادا کرنے کا اس پر فیصلہ ہوگا ۔ 
اصول  :]١[… یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ بیٹا خصم تو میت کے پورے قرض کا بنے گا ، کیونکہ میت غائب ہے
]٢[ …دوسرا اصول یہ ہے کہ میت کا جتنا مال خصم ] مدعی علیہ[ کے پاس ہے قرض میں اتنا ہی ادا کرے گا ۔ اس سے زیادہ نہیں  
تشریح  : میت کے بیٹے نے میت پر گواہی قائم کی کہ میت پر میرا ایک ہزار قرض ہے ، اور اس کے لئے میت کے دوسرے بیٹے کو خصم ] مدعی علیہ[ بنایا  تو میت پر ایک ہزار قرض کا فیصلہ ہوگا ، لیکن جس بیٹے کو خصم بنایا اسکے قبضے میں میت کا ایک ہزار موجود ہو تب ہی وہ ایک ہزار ادا کرے گا ، لیکن اگر اسکے قبضے میں پانچ سو ہی ہو تو صر ف پانچ سو ہی ادا کرے گا ، کیونکہ اتنا ہی میت کی رقم اسکے پاس ہے 
ترجمہ  : ( ٤٧٢) ]١[ کسی نے کہا میرا مال مسکین میں صدقہ ہے تو اس کا اطلاق اس مال پر ہوگا جس پر زکوة واجب ہے ]٢[ اور اگر اپنے تہائی مال کی وصیت کی تو وہ ہر چیز کی تہائی پر اطلاق ہوگی ۔ 
لغت  : مال ایک عام لفظ ہے پس اگر اس کے ساتھ مسکین میں صدقہ لگا دیا جائے تو مسکین میں صدقہ کا ایک معنی زکوة بھی ہے اس لئے صرف اس مال کو صدقہ کرنا واجب ہوگا جس پر اس آدمی پر زکوة واجب ہوتی ہے ، باقی کو صدقہ کرنا واجب نہیں ہوگا ]٢[ … اور اگر مال کے ساتھ وصیت ہے تو چونکہ یہ وراثت کے درجے میں ہے اور وراثت سب مال میں جاری ہوتی ہے اس لئے میت کے تمام مال میں سے تہائی مال صدقہ کرنا ہوگا ۔]٣[…  اور مال کے ساتھ املک ، کا لفظ ہے کہ جتنی چیز کا مالک ہوں ، تو جتنی چیز ہوگی سب کو صدقہ کرنا ہوگا ۔   
 
Flag Counter