Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

215 - 515
 أحد الورثۃ ینتصب خصما عن الباقین فیما یستحق لہ وعلیہ دینا کان أو عینا لأن المقضي لہ وعلیہ إنما ہو المیت في الحقیقۃ وواحد من الورثۃ یصلح خلیفۃ عنہ في ذلک۷؎  بخلاف الاستیفاء لنفسہ لأنہ عامل فیہ لنفسہ فلا یصلح نائبا عن غیرہ ولہذا لا یستوفي إلا نصیبہ 

اس کا آدھا دے دیا جائے گا ] صرف یہ ثابت کرنا ہوگا کہ یہ میت کا دوسرا بیٹا ہی ہے [ اس لئے کہ میت کے لئے جو کچھ لینا ہو ،یا میت پر جو کچھ قرض ہو ، عین چیز ہو یا قرض چیز ہو  ایک وارث باقی کی جانب سے خصم بن گیا ، اس لئے کہ جو کچھ فیصلہ ہوا ، چاہے میت کے لئے ہو یا میت کے اوپر قرض ہو وہ حقیقت میں میت کے لئے ہی ہوا ہے ، اور ایک وارث میت کی جانب سے خلیفہ بن سکتا ہے ] اور وہ بن گیا اس لئے دوبارہ گواہ قائم کرنے کی ضرورت نہیں ہے [ 
اصول : یہ مسئلہ تین اصولوں پر ہے ۔]١[… میت غائب ہے اس لئے اس پر فیصلہ نہیں ہو سکتا ، اس لئے اس کی جانب سے ایک وارث کا مدعی]خصم [ بننا ضروری ہے ۔
]٢[… دوسرا اصول یہ ہے کہ یہ فیصلہ وارث پر نہیں ہے بلکہ خود میت پر ہے ، وارث تو صرف اس کی جانب سے نائب ہے ۔
]٣[… اور تیسرا اصول یہ ہے کہ میت پر فیصلہ ہوا تو باقی وارثوں کو خود بخود اس کا حصہ مل جائے گا ، اس کو دوبارہ وراثت کے لئے گواہ قائم کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، صرف اتنا ثبوت پیش کرے کہ میں واقعی میت کا وارث ہوں ۔ 
تشریح  :  میت کا غائب بیٹا حاضر ہوا تو آدھا مکان میت کے امین کے پاس باقی رہ گیا ہے اس کو حاصل کرنے کے لئے دوبارہ گواہ قائم کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، اس کو اس کا آدھا حصہ دلوا دیا جائے گا ۔ 
وجہ  : قاضی نے جو فیصلہ کیا تھا وہ اصل میں خود میت کے لئے کیا تھا ، اور جب اس کا مکان ثابت ہوگیا تو باقی آدھا اس دوسرے بیٹے کو  وراثت کے طور پردے دیا جائے گا ۔ 
لغت  : ینتصب خصما : خصم مقرر ہوجائے گا ۔ نائب بن جائے گا ۔ مقضی لہ ، و علیہ : مقضی لہ کا مطلب ہے کہ میت کے حق میں فیصلہ ہوا ہو ۔ اور مقضی علیہ : کا ترجمہ ہے میت پر جو قرض کا فیصلہ ہوا ہو ۔ دینا : قرض ، یا درہم و دینار ۔ عینا : کوئی عینی چیز ، جیسے گائے ،بھینس، گیہوں ، چاول وغیرہ ۔
 ترجمہ : ٧  بخلاف اپنے لئے لینے کے اس لئے کہ اپنی ذات کے لئے کام کر رہا ہے اس لئے دوسرے بھائی کا نائب نہیں بن سکتا  ، اسی لئے صرف اپنا حصہ وصول کر سکتا ہے ۔
تشریح  : یہاں دو باتیں الگ الگ ہیں ]١[ پہلی بات یہ ہے کہ میت کی جانب سے خصم بننا ، یہ تو ایک بیٹا سب وارثین کی جانب سے خصم بن جائے گا ، اور فیصلہ اصل میں میت پر ہوگا ۔ ]٢[ دوسری بات ہے حاضر بیٹا اپنا حصہ لے اس میں اپنی ذات 

Flag Counter