Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

214 - 515
والعم علی الصغیر۔۴؎  وقیل المنقول علی الخلاف أیضاوقول أبي حنیفۃ رحمہ اللہ فیہ أظہر لحاجتہ إلی الحفظ۵؎  وإنما لا یؤخذ الکفیل لأنہ إنشاء خصومۃ والقاضي إنما نصب لقطعہا لا لإنشائہا۶؎  وإذا حضر الغائب لا یحتاج إلی إعادۃ البینۃ ویسلم النصف إلیہ بذلک القضاء لأن 

بیچ کر کھا سکتا ہے ، یا حفاظت نہ کرنے کی وجہ سے ضائع ہوسکتی ہے اس لئے اس کے بارے میں بالاتفاق یہی رائے ہے کہ اس آدمی کے ہاتھ سے نکال کر کسی امانت دار آدمی کے قبضے میں دے دیا جائے ۔ اس کی دو مثال دے رہے ہیں۔]١[بالغ آدمی غائب ہے تو اس کے وصی کو منقولی چیز ، مثلا گائے بیچنے کا اختیار ہے ، کیونکہ وہ غیر محفوظ ہے ، اور زمین بیچنے کا اختیار نہیں ہے اس لئے کہ وہ خود محفوظ ہے ، اسی طرح چھوٹے بچے کا وصی ماں ہو ، یا بھائی ہو ، یا چچا ہو تو وہ منقولی جائداد بیچ سکتے ہیں ،لیکن زمین نہیں بیچ سکتے ۔
لغت : النزع :  نکال لینا ۔ جحود :  جحد سے مشتق ہے ،انکار کرنا ۔عقار : زمین ۔ محصنة : محفوظ ۔ وصی : بچے کا نگراں ۔ 
ترجمہ  : ٤  بعض حضرات نے فرمایا کہ منقولی جائداد کے بارے میں بھی اختلاف ہے ، اور امام ابو حنیفہ  کا قول اس بارے میں زیادہ ظاہر ہے ، کیونکہ منقولی جائداد کو حفاظت  کی ضرورت ہے ۔ 
تشریح : منقولی جائداد کے بارے میں بھی  بعض حضرات نے فرمایا کہ اختلاف ہے ۔ امام ابو حنیفہ  فرماتے ہیں کہ یہ جائداد میت کے امین ہی کے پاس رہنے دیا جائے ۔ اور صاحبین  فرماتے ہیں کہ اس کے ہاتھ سے نکال کر کسی امین کے ہاتھ میں رکھ دیا جائے ، صاحب ہدایہ فرماتے ہیں کہ حفاظت کے نظریہ سے امام اعظم کا قول زیادہ  بہتر ہے ۔ 
وجہ : امام اعظم  کا قول بہتر اس لئے ہے کہ دوسرے امین کے قبضے سے خود ہلاک ہوجائے تو اس کی قیمت اس پر لازم نہیں ہوگی ، لیکن اگر میت کے امین کے قبضے میں رکھی جائے تو چونکہ پہلے اس نے انکار کیا تھا اور قاضی کے فیصلے کے بعد اس کے قبضے میں رکھا گیا ہے اس لئے  یہ اب امین نہیں رہا ضامن بن گیا اس لئے اب خود بخود بھی ہلاک ہوگی تو اس کی قیمت اس پر لازم ہوگی ، اس لئے یہ جائداد ہر طرح سے محفوظ ہوگی اس لئے امام اعظم کا قول زیادہ بہتر ہے ۔
ترجمہ  : ٥   میت کے امین سے کفیل لینے کا جھمیلہ اس لئے نہیں کیا جائے کہ اس سے جھگڑا اور بڑھے گا حالانکہ قاضی جھگڑا ختم کرنے کے لئے ہے اس کو بڑھانے کے لئے نہیں ہے ۔ 
تشریح  : پہلے گزر چکا ہے کہ قاضی کے رکارڈ میں اب یہ ضامن ہے اس لئے الگ سے کفیل نہ بھی لے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ 
ترجمہ  : ٦  غائب بیٹا جب واپس آجائے تو اس کو دوبارہ گواہ قائم کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، پہلے فیصلے کی بنیاد پر اس کو 

Flag Counter