Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

213 - 515
 المقر لأنہ أمین۔۲؎ ولہ أن القضاء وقع للمیت مقصودا واحتمال کونہ مختارا للمیت ثابت فلا تنقض یدہ کما إذا کان مقرا وجحودہ قد ارتفع بقضاء القاضي والظاہر عدم الجحود في المستقبل لصیرورۃ الحادثۃ معلومۃ لہ وللقاضي۳؎  ولو کانت الدعوی في منقول فقد قیل یؤخذ منہ بالاتفاق لأنہ یحتاج فیہ إلی الحفظ والنزع أبلغ فیہ بخلاف العقار لأنہا محصنۃ بنفسہا ولہذا یملک الوصي بیع المنقول علی الکبیر الغائب دون العقار وکذا حکم وصي الأم والأخ 

اگر عمر نے پہلے ہی اقرار کیا تھا کہ زید کا مکان میرے پاس ہے تو یہ واقعی امانت دار ہے اس لئے باقی آدھا گھر اسی کے پاس رکھا جائے گا۔۔ یستوثق : وثق سے مشتق ہے ، مضبوط کیا جائے ۔ 
ترجمہ  : ١   صاحبین  کی دلیل یہ ہے کہ انکار کرنے والا خیانت کرنے والا ہے اس لئے مال اس کے ہاتھ میں نہ چھوڑا جائے ، بخلاف اقرار کرنے والے کے اس لئے کہ وہ امین ہے ۔ 
تشریح  : اس لئے انکار کرنے والے کے ہاتھ میں مال نہیں چھوڑا جائے گا ، اور امین کے ہاتھ باقی مال چھوڑ دیا جائے گا ۔
 ترجمہ  : ٢  امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ اصل میں میت کے لئے فیصلہ ہوچکا ہے اور احتمال یہ ہے کہ] جسکے پاس امانت رکھا ہے [ وہ میت کا پسندیدہ ہو ، اس لئے اس کا قبضہ توڑا نہیں جائے گا ،جیسا کہ وہ اقرار کرنے والا ہو، اور اس کا قاضی کے فیصلے کی وجہ سے ختم ہوگیا ، اور قاضی کو ، اور امین کوقضا کا واقعہ معلوم ہونے کی وجہ سے ظاہر یہی ہے کہ آیندہ انکار نہیں کرے گا۔
تشریح  : امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ یہ فیصلہ اصل مقصد میت کے لئے ہوا ہے ، اور اس کا احتمال ہے کہ میت کا پسندیدہ وہی امین ہو اس لئے اس کے قبضے کو ختم نہیں کیا جائے گا ، جیسے وہ شروع میں مکان کا اقرار کرتا تو اس کے قبضے کو ختم نہیں کیا جاتا ۔ ، باقی رہا اس کا انکار کرنا تو یہ قاضی کے فیصلے کی وجہ سے ختم ہوگیا ، اور چونکہ یہ واقعہ قاضی کو بھی معلوم ہے ، اور خود امین کو بھی معلوم ہے اس لئے ظاہر یہی ہے کہ مستقبل میں اب انکار نہیں کرے گا ۔ 
ترجمہ  : ٣  اور اگر دعوی منقولی جائداد میں ہو تو بعض حضرات نے کہا کہ بالاتفاق امین سے لے لیا جائے گا ، اس لئے کہ اس کی حفاظت کی ضرورت ہے اور اس سے لے لینے میں زیادہ حفاظت ہے ، بخلاف زمین کے اس لئے کہ وہ تو خود بخود محفوظ ہے ، یہی وجہ ہے کہ بڑے غائب آدمی کا وصی منقولی جائداد کے بیچنے کا مالک ہوگا ، زمین بیچنے کا مالک نہیں ہوگا ، یہی حکم ہے ، یہی حکم ہے اگر چھوٹے بچے کا وصی ماں ہو ، یا بھائی ہو ، یا چچا ہو تومنقولی جائداد بیچ سکتا ہے ، زمین نہیں بیچ سکتا ہے ۔ 
تشریح  : اوپر زمین اور مکان کے سلسلے میں تفصیل تھی جو خود بخود محفوظ ہے ، لیکن اگر منقولی جائداد ، مثلا گائے ،بیل ہو تو اس کو 

Flag Counter