Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

204 - 515
للحال۳؎  کما في جریان ماء الطاحونۃ۴؎  وہذا ظاہر نعتبرہ للدفع وما ذکرہ یعتبرہ للاستحقاق  (۴۶۷)ولو مات المسلم ولہ امرأۃ نصرانیۃ فجاء ت مسلمۃ بعد موتہ وقالت أسلمت قبل موتہ وقالت الورثۃ أسلمت بعد موتہ فالقول قولہم أیضا۱؎  ولا یحکم الحال لأن الظاہر لا یصلح حجۃ 

نہیں رہا، اور کھیت میں نہیں گیا ، اور پن چکی والے نے کہا کہ رات بھر پانی جاری رہا ہے  تو یہ دیکھا جائے گا کہ ابھی پن چکی جاری ہے یا نہیں ۔ اگر ابھی جاری ہے تو رات بھر جاری سمجھا جائے گا ، اور ابھی نہیں ہے تو رات بھر جاری نہیں سمجھا جائے گا ، یعنی ابھی کی حالت کو رات پر قیاس کیا جائے گا ۔ اسی طرح ابھی کے مسلمان ہونے کو شوہر کے زمانے میں مسلمان سمجھا جائے گا اور وراثت سے محروم ہوگی ۔
ترجمہ : ٤  یہ اس ظاہر ی حال کو ہم دفع کے لئے استعمال کرتے ہیں ، اور امام زفر  اس کو  مستحق بننے کے لئے استعمال کرتے ہیں  
تشریح  : صاحب ھدایہ قاعدہ بیان کر رہے ہیں کہ امام ابو حنیفہ  استصحاب حال کو صرف دفع کے لئے استعمال کرتے ہیں ، استحقاق اور دینے کے لئے استعمال نہیں کرتے ہیں ۔ اور امام زفر  استصحاب حال کو استحقاق کے لئے اور مستحق بنانے کے لئے استعمال کرتے ہیں ،  چنانچہ عورت کی ظاہری حالت کے اعتبار سے وراثت دلوائی ، اور امام ابو حنیفہ  اس کو دفع  کے لئے استعمال کرتے ہیں  ۔اگلی مثال سے اس کی وضاحت زیادہ ہوگی ۔
ترجمہ : (٤٦٧) اگر مسلمان مر گیا اور اس کی بیوی نصرانی تھی، پھر اس کے مرنے کے بعد مسلمان ہوکر آئی اور کہنے لگی کہ میں شوہر کے مرنے سے پہلے مسلمان ہوئی ہوں ، ] اس لئے اتحاد دین کی بنا پر مجھے اس کی وراثت ملنی چاہئے [اور ورثہ نے کہا کہ شوہر کے مرنے کے بعد مسلمان ہوئی ہے ] اس لئے اختلاف دین کی وجہ سے اس کو وراثت نہیں ملنی چاہئے [ تو یہاں بھی ورثہ کی بات مانی جائے گی ۔ 
تشریح  : شوہر مسلمان تھا اور بیوی اس وقت نصرانیہ تھی اس لئے اختلاف دین کی وجہ سے اس کو وراثت نہیں ملنی چاہئے ، لیکن وہ کہتی ہے کہ میں اس کی زندگی میں مسلمان ہو چکی تھی ، اس لئے موت کے وقت میں اتحاد دین تھا اس لئے وراثت ملنی چاہئے ۔ 
وجہ : ابھی عورت مسلمان ہے ، لیکن یہ ظاہری حالت اس بات پر دلالت نہیں کرے گی کہ وہ زندگی میں بھی مسلمان تھی اس لئے کہ اس سے وراثت دینی پڑے گی ، اور استحقاق ثابت کرنا پڑے گا ، اور پہلے گزر چکا ہے کہ حنفیہ کے یہاں ظاہری حالت حق کو دفع کرنے کے لئے تو استعمال کیا جا سکتا ہے ، حق کو ثابت کرنے کے لئے ثابت نہیں کیا جا سکتا ، کیونکہ ظاہری حالت  روز بدلتی 

Flag Counter