۴؎ إلا إذا ثبت القتل بإقرارہ لأن العاقلۃ لا تعقلہ(۴۵۱) ویجوز أن یسمع البینۃ ویقضي بالنکول وکذا بالإقرار۱؎ لأنہ حکم موافق للشرع ۲؎ولو أخبر بإقرار أحد الخصمین أو بعدالۃ الشہود
ہے ، اس کے عاقلہ پر لازم نہیں ہوتی ۔ اور اگر قتل عمد ہے ، یعنی جان کر قتل ہے تو اس میں دیت لازم نہیں ہوتی بلکہ اس کے بدلے میں قصاص لیا جاتا ہے اور خود قاتل بدلے میں قتل کردیا جاتا ہے ۔ اور اگر قصاص کے بدلے میں کچھ رقم پر صلح کرلی تو یہ رقم عاقلہ پر لازم نہیں ہوتی ، بلکہ خود قاتل کے مال میں لازم ہوتی ہے ۔
تشریح : قتل خطا میں قاتل اور مقتول کے وارث نے کسی کو حکم بنا لیا ، اب اگر ان حکم نے عاقلہ پر دیت کا فیصلہ کیا تو تو بھی سہی نہیں ہے ، کیونکہ عاقلہ نے ان کو حکم نہیں بنایا ہے ، اور اگر صرف قاتل پر دیت کا فیصلہ کیا تب بھی صحیح نہیں ہے ، کیونکہ یہ دیت صرف قاتل پر نہیں آتی بلکہ عاقلہ پر بھی آتی ہے اس لئے، اس لئے دونوں فیصلوں میں سے کوئی بھی فیصلہ صحیح نہیں ہے ، حد اور قصاص کا فیصلہ تو حاکم ہی کریں گے جو سب کے لئے حاکم ہے ۔
ترجمہ : ٤ البتہ اگر قتل قاتل کے اقرارا سے ثابت ہوجائے تو فیصل کا فیصلہ صحیح ہے اس لئے اس صورت میں عاقلہ دیت ادا نہیں کریں گے ۔
تشریح : قتل خطا میں خود قاتل نے اقرارا کیا کہ میں نے قتل کیا ہے تو اس صورت میں قاعدہ یہ ہے کہ عاقلہ پر اس کی دیت لازم نہیں ہوتی ہے ، بلکہ صرف قاتل پر ہوتی ہے اس لئے قاتل اور مقتول کے ورثہ نے حکم بنانا اور اس نے قاتل پر دیت کا فیصلہ کردیا تو جائز ہوگا ، کیونکہ انہیں دونوں نے حکم بنایا ہے ۔
ترجمہ :(٤٥١) حکم کے لئے جائز ہے کہ گواہوں کی بات سنے اور قسم کھانے سے انکار سے بھی فیصلہ کرے۔
ترجمہ : ١ اس لئے کہ اس انداز کا فیصلہ شریعت کے موافق ہے ۔
تشریح : فیصلہ کرنے کے دو طریقے ہیں۔ایک تو گواہوں کی گواہی سنے اور اس پر فیصلہ کرے۔دوسری صورت یہ ہے کہ مدعی کے پاس گواہ نہیں ہے، اب وہ مدعی علیہ کو قسم کھانے کے لئے کہے،وہ قسم کھانے سے انکار کر جائے تو حکم مدعی کے حق میں فیصلہ کردے۔ جس طرح قاضی کو دونوں اختیار ہیں پنچ کو بھی دونوں طریقوں سے فیصلے کا اختیار ہے۔ اور ایک تیسرا طریقہ یہ ہے کہ مدعی علیہ حق کا اقرار کرے تب بھی فیصلہ کر سکتا ہے، پنچ کو اس کا بھی اختیار ہے۔
اصول: یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ پنچ بہت سے معاملات میں قاضی کی طرح ہے۔
لغت: النکول : قسم کھانے سے انکار کرنے کو نکول کہتے ہیں۔
ترجمہ :٢ اگر حکم نے دو خصم میں سے ایک کے اقرار کرنے کی خبر دی ، یا گواہوں کے عادل ہونے ، کے بارے میں بتایا ،