Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

129 - 515
الخلفاء الراشدون کانوا یجلسون ف المساجد لفصل الخصومات٤  ولأن القضاء عبادة فیجوز قامتہا ف المسجد کالصلاة.٥  ونجاسة المشرک ف اعتقادہ لا ف ظاہرہ فلا یمنع من دخولہ٦  والحائض تخبر بحالہا فیخرج القاض لیہا أو لی باب المسجد أو یبعث من یفصل 

یغلق بابہ دون ذوی الحاجة والخلة والمسکنة الا اغلق اللہ ابواب السماء دون خلتہ وحاجتہ ومسکنتہ (ترمذی شریف، باب ماجاء فی امام الرعیة ، ص ٢٤٨، نمبر ١٣٣٢) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ فیصلے چاہنے والوں کے لئے ظاہر مقام پر بیٹھے تاکہ فیصلہ چاہنے میں رکاوٹ نہ ہو۔
ترجمہ  : ٤  اور اس لئے کہ قضا عبادت ہے اس لئے مسجد میں اس کا قائم کرنا جائز ہے ، جیسے نماز مسجد میں جائز ہے ۔ 
تشریح  : واضح ہے 
ترجمہ :  ٥  مشرک کا نا پاک ہونا اس کے اعتقاد میں ہے ظاہر جسم پر نہیں ہے اس لئے مسجد میں داخل ہونے سے منع نہیں کیا جائے گا ۔
تشریح  : یہ امام ابو حنیفہ  کی جانب سے امام شافعی  کو جواب ہے کہ آیت میں جو نجس ہے وہ اعتقاد کے اعتبار سے نجس ہے ورنہ غسل کر لے تو جسم کے اعتبار سے پاک ہے او ر اس کا مسجد میں داخل ہونا جائز ہے ۔  
وجہ  : (١) اس حدیث میں ہے کہ کافر کو مسجد میں داخل کیا ہے ۔ انہ سمع ابا ھریرة قال بعث النبی  ۖ خیلا قبل نجد فجائت برجل من بنی حنیفة یقال لہ ثمامة بن اثال فربطوہ بساریة  من سواری المسجدفخرج الیہ النبی ۖ فقال اطلقوا ثمامة ( بخاری شریف ،باب الاغتسال اذا اسلم و ربط الاسیر ایضا فی المسجد ، ص ٨٠، نمبر ٤٦٢) (٢)و کان شریح یأمر الغریم ان یحبس الی ساریة المسجد ۔ ( بخاری شریف ،باب الاغتسال اذا اسلم و ربط الاسیر ایضا فی المسجد ، ص ٨٠، نمبر ٤٦٢) اس عمل تابعی میں ہے کہ کافر کو مسجد میں قیدرکھا کرتے تھے ۔ 
 ترجمہ : ٦  اور حائضہ عورت قاضی کو اپنی مجبوری بتائے گی تو قاضی عورت کے پاس آجائے گا ، یا مسجد کے دروازے تک آجائے گا  ، یا کسی کو بھیجے گا تاکہ عورت اور اس کے مدعی کے درمیان فیصلہ کردے ، جیسے جانور کے بارے میں جھگڑا ہو تو یہی کرتے ہیں۔
تشریح  : یہ بھی امام شافعی  کو جواب ہے کہ حائضہ عورت کو فیصلے کے لئے مسجد میں جانے کی ضرورت پڑے تو اس کی تین شکلیں ہیں ]١[ خود قاضی مسجد سے نکل کر عورت کے پاس آجائے ۔ ]٢[ قاضی مسجد کے دروازے تک آجائے اور وہاں اس کی شکایت سن کر فیصلہ کردے ]٣[ کسی سمجھدار آدمی کو عورت کے پاس بھیجے اور وہ اس کی شکایت سن کر صحیح فیصلہ کردے ، اس لئے 

Flag Counter