بطال حق الغیر.(٤١٣) وینظر ف الودائع وارتفاع الوقوف فیعمل فیہ علی ما تقوم بہ البینة أو یعترف بہ من ہو ف یدہ ١ لأن کل ذلک حجة. ٢ ولا یقبل قول المعزول لما بینا لا أن یعترف الذ ہو ف یدہ أن المعزول سلمہا لیہ فیقبل قولہ فیہا لأنہ ثبت بقرارہ أن الید کانت للقاض
ترجمہ : (٤١٣)اور غور کرے امانتوں میں اور وقف کی آمدنیوں میں اور عمل کرے اس کے مطابق جو بینہ قائم ہو یا جس کے ہاتھ میں ہو وہ اقرار کرے۔
ترجمہ : ١ یہ سب صورتیں فیصلے کی دلیل ہیں ۔
تشریح : نئے قاضی کا کام یہ بھی ہے کہ رکھی ہوئی امانت کی چیزوں میں غور کرے کہ کس کی چیزہے۔ جس کے متعلق بینہ قائم ہو امانت کا مال حقدار تک پہنچائے۔یا جس کے ہاتھ میں امانت ہو وہ اقرار کرے کہ یہ امانت فلاں کی ہے تو فلاں کو وہ امانت دلوائی جائے۔ اسی طرح وقف کی آمدنی میں غور کرے کہ کتنی آمدنی آرہی ہے اور کہاں کہاں خرچ ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں بھی جس بات پر بینہ قائم ہو اس کو پورا کرے۔ یا جو اقرار کرے کہ یہ چیز میرے ہاتھ میں ہے اور فلاں کی ہے اسکے مطابق عمل کرے
وجہ : کوئی فیصلہ کرنے کے لئے دو ہی صورتیں ہیںیا اس پر بینہ قائم ہو یا قبضہ والا اس کا اقرار کرے کہ یہ فلاں کا ہے۔اس لئے انہیں دونوں صورتوں پر عمل کیا جائے گا۔
لغت : ودائع : ودیعة کی جمع ہے امانت۔ ارتفاع : آمدنی،ارتفاع رفع سے مشتق ہے اٹھنا۔ یہاں آمدنی مراد ہے۔
ترجمہ: ٢ اور نہیں قبول کیا جائے گا معزول کا قول مگر یہ کہ وہ اعتراف کرے جس کے قبضے میں ہے کہ معزول قاضی نے اس کے سپرد کیا تھا۔ تو اس بارے میں قاضی کی بات مانی جائے گی۔اس لئے کہ قبضہ کرنے والے کے اقرار کے سے ثابت ہوا کہ پہلے معزول قاضی کے لئے امانت کا قبضہ تھا اس لئے قاضی کا اقرار صحیح ہوگا ، اس لئے کہ گویا کہ ابھی بھی قاضی کے ہاتھ ہی میں ہے ۔
تشریح : پہلے گزر چکا ہے کہ معزول قاضی ایک عام آدمی کی طرح ہو گیا ہے اس لئے اس کی بات اس وقت تک نہیں مانی جائے گی جب تک کہ قبضہ والا یہ نہ کہے کہ مجھے معزول قاضی نے یہ چیز امانت رکھنے کے لئے دی تھی ۔
وجہ : جس کے پاس امانت رکھی ہے وہ یہ کہہ دے کہ یہ معزول قاضی نے امانت کے طور پر میرے پاس رکھی تھی تو یہی سمجھا جائے گا کہ معزول قاضی ابھی بھی اس کا امین ہے اور امین کی بات قسم کے ساتھ مانی جاتی ہے اس لئے معزول قاضی کی بات مان لی جائے گی کہ یہ چیز فلاں آدمی کی ہے ۔
ترجمہ : ٣ لیکن اگر پہلے دوسرے کے لئے اقرار کیا ، پھر اقرار کیا کہ قاضی نے دیا تھا ، تو اقرار کرنے والے کے ہاتھ میں