Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

125 - 515
(٤١١) ومن أنکر لم یقبل قول المعزول علیہ لا ببینة ١ لأنہ بالعزل التحق بالرعایا وشہادة الفرد لیست بحجة لا سیما ذا کانت علی فعل نفسہ(٤١٢) فن لم تقم بینة لم یعجل بتخلیتہ حتی ینادی علیہ وینظر ف أمرہ ١ لأن فعل القاض المعزول حق ظاہر فلا یعجل ک لا یؤدا لی  

لغت:  محبوس  :  حبس سے مشتق ہے جس کو حبس کیا گیا ہو تاکہ لگائے گئے الزام کی تحقیق کی جائے۔
ترجمہ  : (٤١١)اور اگر کسی نے انکار کیا تو معزول قاضی کا قول مقبول نہیں ہے مگر گواہی کے ساتھ۔
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ معزول ہونے کی وجہ سے وہ عام رعایا بن گیا ، باقی رہی اس کی گواہی تو  اس کی ایک گواہی حجت نہیں ہے ، خاص طور پر جب اپنے ہی بارے میں دے ۔  
اصول:  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ قاضی معزول ہونے کے بعد ایک عام آدمی ہو گیا اب وہ قاضی نہیں رہا اس لئے جس طرح عام آدمیوں کی بات گواہی کے ذریعہ قبول کی جاتی ہے اسی طرح معزول قاضی کی بات بھی گواہی کے ذریعہ قبول کی جائے گی
وجہ :(١)  اس قول صحابی میں ہے کہ قاضی کے عہدے پر ہوتے ہوئے بھی ایک عام آدمی کی شہادت کی طرح ان کی شہادت ہے تو معزول ہونے کے بعد بدرجۂ اولی ایک عام آدمی کی طرح ہو جائے گا۔ قال عمر لعبد الرحمن بن عوف لو رأیت رجلا علی حد زنا او سرقة وانت امیر ؟ فقال شہادتک شھادة رجل من المسلمین قال صدقت ( بخاری شریف، باب الشہادة تکون عند الحاکم فی ولایة القضائ، ص ١٠٦٢، نمبر ٧١٧٠) 
ترجمہ  : (٤١٢)پس اگر بینہ قائم نہ ہو تو اس کو رہا کرنے میں جلدی نہ کرے یہاں تک کہ اس کے بارے میں منادی کرائے اور اس کے معاملے کے لئے غور کرے۔
ترجمہ  : ١  کیونکہ معزول قاضی نے جو  قید کیا ہے اس کی ایک ظاہری وجہ معلوم ہوتی ہے اس لئے رہا کرنے میں جلدی نہ کرے تاکہ غیرکا حق باطل نہ ہونے پائے ۔     
تشریح  :کسی قیدی کے جرم کے سلسلے میں کوئی گواہ قائم نہیں ہوا تو اس کو رہا کرنے میں جلدی نہ کرے۔کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اس کا گواہ کہیں دور ہو۔بلکہ اس کے بارے میں منادی کرائے اور اس کے معاملے کے واضح ہونے کا انتظار کرے۔ منادی کرنے اور انتظار کرنے کے بعد اگر واضح ہو جائے کہ یہ بری ہے تو چھوڑ دے اور جرم ثابت ہو جائے تو سزاعائد کرے۔
وجہ : معزول قاضی نے کسی کو قید کیا ہے تو غالب گمان یہ ہے کہ کوئی وجہ ضرور ہے تب ہی اس کو قید کیا ہے۔ اس لئے رہا کرنے میں جلدی نہ کرے۔
لغت : تخلیة  : چھوڑنا، رہا کرنا۔ یستظھر :  ظھر سے مشتق ہے،ظاہر ہونے کا انتظار کرنا۔

Flag Counter