حجة عند الحاجة فتجعل ف ید من لہ ولایة القضائ.٢ ثم ن کان البیاض من بیت المال فظاہر وکذا ذا کان من مال الخصوم ف الصحیح لأنہم وضعوہا ف یدہ لعملہ وقد انتقل لی المولی وکذا ذا کان من مال القاض ہو الصحیح لأنہ اتخذہ تدینا لا تمولا٣ ویبعث أمینین لیقبضاہا
تشریح : چمڑے کے جس تھیلے میں سرکاری کاغذات ہوتے ہیں اس کو دیوان کہا جاتا ہے ، وہ اس کو دیا جائے جو قاضی بنا ہے ، کیونکہ یہ اسی کا حق ہے ۔
ترجمہ : ٢ ]١[پھر اگربیت المال کا سفید کاغذ ہے تب تو ظاہر ہے کہ اسی قاضی کو دیا جائے ]٢[ اور اگر مدعی اور مدعی علیہ کے مال سے خریدا تھا تب بھی صحیح روایت یہی ہے کہ موجودہ قاضی کو دیا جائے ، کیونکہ ان لوگوں نے معزول قاضی کے ہاتھ میں کام کرنے کے لئے رکھا تھا اور یہ کام موجودہ قاضی کی طرف منتقل ہوگیا ہے ]٣[ اور اگر معزول قاضی کے مال سے خریدا گیا تھا تب بھی موجودہ قاضی کو دے صحیح روایت یہی ہے ، کیونکہ یہ کاغذات تجارت کے لئے نہیں خریدا ہوگا بلکہ دین کا کام کرنے کے لئے خریدا ہوگا۔
اصول : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ اگر بیت المال کا مال ہے اگر بغیر لکھا ہوا کاغذ بھی ہے تو موجودہ قاضی کو سپرد کرے، کیونکہ وہ بیت المال کا مال ہے ، اور اگر سرکاری کام کی چیز ہے تو چاہے مدعی اور مدعی علیہ کی چیز ہو ، یا خود معزول قاضی کی چیز ہو تو موجودہ قاضی کو سپرد کرنا ہوگا تاکہ وہ کام کر سکے۔
تشریح : یہاں کاغذات چار قسم کے ہیں ، سب کے احکام بیان کئے جا رہے ہیں ]١[ اگر بیت المال کا بغیر لکھا ہوا کاغذ ہے تب بھی موجودہ قاضی کو دے ، کیونکہ یہ بیت المال کا مال ہے،]٢[ اور اگر مدعی اور مدعی علیہ کا دیا ہوا سفیدکاغذ ہے تب بھی موجودہ قاضی کو دے ، کیونکہ معزول قاضی کو کام کرنے اور فیصلے کرنے کے لئے یہ کاغذ دئے ہوں گے ، اور اب یہ حق موجودہ قاضی کا ہے ]٣[ اور اگر معزول قاضی کے مال سے سفید کاغذ خریدا ہے تو ایک رائے یہ ہے کہ یہ سرکاری کام کا نہیں ہے اور معزول قاضی کا مال ہے اس لئے اسی کے پاس رہنے دیا جائے ، اور دوسری رائے یہ ہے کہ یہ کاغذات دینی کام کرنے کے لئے خریدا ہوگا ، تجارت کے لئے نہیں خریدا ہوگا اس لئے یہ بھی موجودہ قاضی کو دے دیا جائے ۔]٤[اور اگر معزول قاضی کے مال سے کاغذ یا کوئی چیز خریدی گئی ہو جس میں سرکاری کام کی چیز نہ ہو تو یہ مال خالص معزول قاضی کی ہے اور دفتر کے کام کی نہیں ہے اس لیء یہ معزول قاضی کو دے دیا جائے ۔ نوٹ: یہ مسئلہ کتاب میں لکھا ہوا نہیں ہے ۔
لغت : مولی : ولی سے مشتق ہے ۔جس قاضی کو ابھی ولی بنایا گیا ہو ۔ تدینا : دین کا کام کرنے کے لئے ۔ تمولا : مالداری حاصل کرنے کیلئے ، تجارت حاصل کرنے کے لئے ۔