Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

118 - 515
وف رعیتہ من ہو أولی منہ فقد خان اللہ ورسولہ وجماعة المسلمین.١٢  وف حد الاجتہاد کلام عرف ف أصول الفقہ. وحاصلہ أن یکون صاحب حدیث لہ معرفة بالفقہ لیعرف معان الآثار أو صاحب فقہ لہ معرفة بالحدیث لئلا یشتغل بالقیاس ف المنصوص علیہ وقیل أن یکون مع 

وجہ : صاحب ہدایہ کی حدیث یہ ہے ۔ عن ابن عباس  قال قال رسول اللہ  ۖ من استعمل رجلا من عصابة و فی تلک العصابة من ھو ارضی للہ منہ فقد خان رسولہ و خان المومنین ۔ ( مستدرک للحاکم ، باب کتاب الاحکام، ص ١٠٤، نمبر ٧٠٢٣ سنن بیہقی ، باب لا یولی الوالی امراة و لا فاسقا ولا جاھلا ، امر القضاء ، ج عاشر، ص ٢٠١، نمبر ٢٠٣٦٤)  اس حدیث میں ہے کہ اولی کو قاضی نہیں بنایا تو اللہ اور رسول کی خیانت کی ۔  
 لغت  : مقلد : قلادہ سے مشتق ہے ، ہار ڈالنے والا ، یہاں مراد ہے ، قاضی بنانے والا۔ یختار : پسند کرے ۔ 
ترجمہ  : ١٢  اجتہاد کی تعریف میں کلام ہے اصول فقہ میں اس کی تفصیل ملتی ہے ، جس کا حاصل یہ ہے کہ، حدیث والا ہو جسکو جس کو فقہ کا بھی علم ہو تاکہ حدیث کے معانی کو پہچان  سکے ۔ یا  فقہ والا ہو جسکو حدیث کا بھی علم ہوتاکہ جس مسئلے میں حدیث موجود ہے وہاں بھی قیاس نہ کرنے لگے ، اور کچھ حضرات نے فرمایا کہ اس کے ساتھ ذہین بھی ہو تاکہ تاکہ لوگوں کی عادتوں سے واقف ہو ، کیونکہ بہت سے احکام لوگوں کی عادتوں پر ہیں ۔ 
تشریح  : اجتہاد کی تعریف کیا ہے اس بارے میں تین باتیں ہیں ]١[ اگر وہ آدمی محدث ہے تو اس کے ساتھ فقہ بھی خاصا علم ہو تاکہ حدیث کے مطلب اور معانی کو پہچان سکے اور اس کے مطابق فیصلہ دے سکے ۔ ]٢[ اور اگر فقیہ ہے تو اس کے ساتھ حدیث کا بھی خاصا علم ہو تاکہ ایسا نہ ہو کہ جس مسئلے کے بارے میں حدیث موجود ہو اس میں بھی قیاس کرنے لگے ۔ ]٣[ اور تیسری بات ی ہے کہ لوگوں کے مزاج شناس بھی ہو اور معاملہ فہم ہو  تاکہ جو مسئلے لوگوں کی عادتوں پر مبنی ہوں اس بارے میں عادت کی بصیرت کے ساتھ فیصلہ دے سکے ۔ 
وجہ  :  اس قول تابعی میں اس کی جھلک ہے ۔ قال عمر بن عبد العزیز لا ینبغی ان یکون قاضیا حتی تکون فیہ خمس آیتھن اخطاتہ کانت فیہ خللا،یکون عالما بما کان قبلہ، مستشیرا لاھل العلم ملغیا للرثغ یعنی الطمع، حلیما عن الخصم، محتملا للائمة ( مصنف عبد الرزاق، باب کیف ینبغی للقاضی ان یکون، ج ثامن ، ص٢٣١، نمبر ١٥٣٦٥) اس اثر میں ہے کہ پانچ باتیں قاضی میں ہوں]١[ شریعتوں کو جاننے والا ہو]٢[اہل علم سے مشورہ کرنے والا ہو]٣[لالچ سے دور ہو]٤[ خصم سے بردباری کا معاملہ کرنے والا ہو]٥[  دوسرے کی ملامت کو برداشت کرنے والا ہو۔ 
 
Flag Counter