Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

109 - 515
المحتال علیہ لأنہ تعلق بہ حق المحتال علی مثال الرہن٥  ون کان أسوة للغرماء بعد موت المحیل٦  وہذا لأنہ لو بق لہ مطالبتہ فیأخذہ منہ لبطلت الحوالة وہ حق المحتال. ٧ بخلاف المطلقة لأنہ لا تعلق لحقہ بہ بل بذمتہ فلا تبطل الحوالة بأخذ ما علیہ أو عندہ.
 
کفیل کے پاس مقروض کا قرض ہو تو اس کو کفیل سے واپس نہیں مانگ سکتا ، کیونکہ اس کے ساتھ محتال ]قرض دینے والے [ کا حق متعلق ہوچکا ہے ، اس کی ایک مثال دیتے ہیں کہ جیسے رہن پر رکھی ہوئی چیز کو مرتہن ]قرض دینے والے [ سے واپس نہیں مانگ سکتا کیونکہ اس کے ساتھ قرض دینے والے کا حق متعلق ہوچکا ہے ۔    
 ترجمہ  : ٥  اور اگر چہ محیل ]مقروض[ کے موت کے بعد قرض دینے والوں کے برابر رہے گا۔
لغت : اسوة للغرماء : یہ محارة ہے اسوة کا ترجمہ ہے برابر اور غرماء کا ترجمہ ہے قرض دینے والے ،  اسوة للغرمأ: کا مطلب یہ ہے کہ قرض لینے والے کے مرنے کے بعد  اس کے مال میں سب کو برابر برابر حصہ ملے گا ۔     
تشریح  : یہاں سے رہن کی چیز ، اور کفیل کے پاس امانت کی چیز ہو ، غصب کا مال ہو ، یا قرض کا مال ہو اس کے درمیان فرق بیان کرہے ہیں ۔ فرماتے ہیں رہن کی چیز قرض دینے والے کے پاس ہو اور قرض لینے والا مرجائے تو تو پہلے قرض دینے والے ]مرتہن [کا حق چکایا جائے گا ، اس سے بچے گا تب دوسرے قرض والوں کو دیا جائے گا ۔ کیونکہ وہ مرتہن کے قبضے میں ہے ۔اور کفیل ]محتال علیہ [  کے پاس امانت ، یا غصب ، یا قرض کا مال ہواور قرض لینے والا ]محیل [ مر جائے تو محتال اور دوسرے سارے قرض دینے والے کو اس مال میں برابر برابر ملے گا ، کیونکہ ابھی تک محتال ]اس قرض دینے والے [ کے ہاتھ میں یہ چیز نہیں گئی ہے ، صرف کفیل کے پاس ہے ۔ رہن کی چیز اور حوالہ کی چیز میں یہ فرق ہے اسی کو ٫اسوة للغرمأ ، کہا ہے ۔
ترجمہ  : ٦  مقروض کفیل سے مطالبہ اس لئے نہیں کرسکتا ہے کہ اگر اس کو مطالبہ کا حق دیا جائے تو تو رقم کفیل سے لے لے گا اور حوالہ ختم ہوجائے گا حلانکہ وہ محتال ]قرض دینے والے [کا حق ہے۔ 
تشریح  : کفیل ]محتال علیہ [ کے پاس جو مقروض کی رقم ہے اس کو لینے کا حق اس لئے نہیں دیا جائے گا کہ اگر اس نے لے لیا تو حوالہ ختم ہوجائے گا ، کیونکہ وہی رقم قرض دینے والے کو دینا تھا ۔
ترجمہ  : ٧  بخلاف مطلق حوالے کے اس لئے کہ اس رقم کے ساتھ قرض دینے والے ]محتال[ کا حق متعلق نہیں ہے بلکہ کفیل کے ذمے میں ہے اس لئے جو کچھ کفیل کے ذمے میں ہے ، یا کفیل کے پاس ہے اس کے  لینے سے حوالہ باطل نہیں ہوگا ۔
لغت  : ما علیہ ، او ما عندہ : ما علیہ سے مراد جو کچھ محتال علیہ ]کفیل [ کے ذمے میں قرض ہے ، یا اس کے اوپر غصب کا مال ہے ۔ اور ما عندہ : سے مراد جو کچھ کفیل کے پاس مقروض کی امانت کا مال ہے ۔ 

Flag Counter