Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

106 - 515
قد تحقق وہو قضاء دینہ بأمرہ لا أن المحیل یدع علیہ دینا وہو ینکر والقول للمنکر ولا تکون الحوالة قرارا منہ بالدین علیہ لأنہا قد تکون بدونہ. (٤٠١)قال وذا طالب المحیل المحتال بما أحالہ بہ فقال نما أحلتک لتقبضہ ل وقال المحتال لا بل أحلتن بدین کان ل علیک فالقول قول المحیل ١  لأن المحتال یدع علیہ الدین وہو ینکر ولفظة الحوالة 

ترجمہ  : ١  اس لئے کہ مقروض سے رقم لینے کا سبب متحقق ہے ، اور وہ اس کے حکم سے قرض کا ادا کرنا ، مگر محیل ]مقروض [  محتال علیہ ]کفیل [ پر قرض کا دعوی کرتا ہے ، اور محتال علیہ منکر ہے اس لئے منکر کی بات مانی جائے گی ، اور حوالہ مان لینے سے اپنے اوپر قرض کا اقرار نہیں ہے اس لئے کہ بغیر قرض کے بھی حوالہ ہوتا ہے ۔    
وجہ: (١)  محتال علیہ نے قرض ادا کیا جو ظاہری ثبوت ہے کہ وہ قرض کے مطابق محیل سے رقم وصول کر لے۔اور محیل کے پاس محتال علیہ پر قرض ہونے کی کوئی دلیل نہیں ہے اس لئے بات محتال علیہ کی بات مانی جائے گی (٢) محیل محتال علیہ پر قرض کا دعوی کر رہا ہے اور محتال علیہ منکر ہے اس لئے محیل کے پاس بینہ نہ ہو تومنکر کی بات مانی جائے گی۔ اس لئے بھی محتال علیہ کی بات مانی جائے گی۔اور جتنا قرض محتال علیہ نے ادا کیا ہے اتنا قرض محیل سے وصول کرنے کا حق رکھتا ہے۔(٣) اور محتال علیہ کے حوالہ مان لینے سے یہ دلیل نہیں ہے کہ محتال علیہ پر پہلے سے قرض تھا ، کیونکہ محتال پر  پہلے سے قرض نہ ہو تب بھی اس پر حوالہ ہوتا ہے ، اس لئے حوالہ ہونا قرض کی 
دلیل نہیں ہے ۔    
اصول : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ ظاہری علامت جس کے لئے ہے اسی کی بات مانی جائے گی۔
ترجمہ  : (٤٠١)اگر محیل]مقروض[ نے محتال لہ] قرض دینے والا[ سے مطالبہ کیا اس دین کا جو حوالت کرائی تھی۔اور محیل ]مقروض[نے کہا میں نے اس لئے حوالت کرائی تھی تاکہ اس قرض کو میرے قبضہ میں دیں ۔اور محتال لہ ]قرض دینے والے [نے کہا کہ آپ نے حوالہ کرایا تھا اس دین کی وجہ سے جو میرا آپ پر تھا تو بات محیل ]مقروض[کی مانی جائے گی قسم کے ساتھ۔  
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ محتال ] قرض دینے والا[ محیل ]مقروض [ پر قرض کا دعوی کرتا ہے اور مقروض اس کا انکار کر رہا ہے ] اس لئے منکر کی بات مانی جائے گی [
تشریح:  محتال]قرض دینے والے[ نے محتال علیہ ]کفیل[سے محیل ]مقروض [پر جو قرض تھا وہ وصول کیا ۔جب وصول کر لیا تو اب محیل]مقروض [ محتال ]قرض دینے والے[ سے کہنے لگا کہ جو قرض آپ نے محتال علیہ سے وصول کیا ہے وہ مجھے دیدو۔کیونکہ آپ کا مجھ پر کوئی قرض نہیں تھا۔یہ تو محتال علیہ پر میرا قرض تھا اس کو وصول کرنے کے لئے آپ کو حوالہ کیا تھا۔تاکہ 

Flag Counter