Deobandi Books

تعلیم قرآن میں شان رحمت کی اہمیت

ہم نوٹ :

41 - 42
سلوک کی انتہا نگاہوں کی حفاظت ہے۔یہی سلوک کی پہلی سیڑھی اور یہی سلوک کی آخری منزل ہے، لہٰذا حفاظتِ نظر کا اہتمام کرو۔ اس کے بعد دوسری تدابیر ہیں مثلاً نظر بچانے کے بعد یہ مراقبہ کرو کہ جس لڑکے کی طرف آج میلان ہورہا ہے اگر خدانخواستہ اس کے ساتھ منہ کالا کرلیا، تو کل یہ لڑکا قطب الاقطاب، ابدال اور تمام اولیاء اللہ کا سردار ہوسکتا ہے یا نہیں؟ جو لوگ مستقبل میں غوث اور ابدال ہونے والے ہیں وہ اللہ کے علم میں پہلے ہی سے اللہ کے پیارے ہوتے ہیں۔ اگر علم ہوجائے کہ یہ لڑکا غوث ہے یا قطب اور ابدال ہے تو بتاؤ ہمت ہوگی اس کے ساتھ بدفعلی کرنے کی؟ اور اگر کسی کے ساتھ منہ کالا کرلیا تو ایسا شخص اللہ تعالیٰ کے نزدیک کتنا مبغوض ہوگا جس نے ان کے ولی کے ساتھ کمینہ پن کیا ہے! اس لیے بچپن میں کسی کو مفعول بنالینا انتہائی بدمعاشی، بدبختی اور کمینہ پن ہے۔
پس معلّمین قرآنِ پاک کو خصوصی ہدایت ہے کہ جب کسی لڑکے کی طرف میلان ہو تو سوچیں کہ اگر آج اس لڑکے سے بدعنوانی کرلی، تو اگر کل یہی لڑکا قطب الاقطاب اور اولیاء اللہ کا سردار ہوگیا تو جس وقت وہ سارے عالم کے لیے سجدے میں گڑگڑا کے دعا کر رہا ہوگا، تو اس وقت آپ کو کتنی شرمندگی اور کتنا خوف ہوگا کہ اللہ کے اتنے مقبول بندے    کے ساتھ میں نے بدفعلی کی ہے۔ میں کس قدر بدقسمت اور محروم ہوں، نہ معلوم کب مجھ پر اللہ کا غضب نازل ہوجائے۔ 
لہٰذا دوستو ! بس نظر بچاؤ اور سوچو کہ آج جو لڑکا ہے یہ ہمیشہ لڑکا نہیں رہے گا، ایک دن یہ بڑا ہوجائے گا اور غوث اور قطب و ابدال بھی ہوسکتا ہے۔ ایسے مقبول بندے کو لڑکا سمجھ کر اگر آج اس کے ساتھ منہ کالا کرلیا تو اللہ کا کتنا غضب نازل ہوگا کہ میرے پیاروں کے ساتھ نالائق تو بدفعلی کرتا تھا! آج تجھ سے انتقام لوں گا۔ یہ عجیب و غریب مراقبہ اللہ تعالیٰ نے میرے قلب کو عطا فرمایا۔ اگر اس مراقبے کا استحضار رہے تو آدمی اس خبیث فعل میں مبتلا نہیں ہوسکتا ان شاء اللہ تعالیٰ۔ اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے اور ہم سب کو اپنی حفاظت میں لے لے، آمین۔
وَاٰخِرُدَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قرآنِ پاک کی خدمت کا اعزاز 7 1
3 حَمَلَۃُ الْقُرْاٰنْ اور اَصْحَابُ اللَّیْلْ کا ربط 8 1
4 تہجد کا ایک آسان طریقہ 8 1
5 اساتذۂ قرآنِ پاک کو حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 10 1
6 تعلیم قرآن میں اسمِ رحمٰن کے نزول کا راز 11 1
7 سنگ دلی کا ایک عبرتناک واقعہ 11 1
8 بچوں کی پٹائی کرنے والے اساتذہ کی سَزا 12 1
9 حضرت والا کی ابتدائی زندگی کے بعض حالاتِ رفیعہ 13 1
10 اساتذہ کو پٹائی سے باز رکھنے کی بعض تدابیر 14 1
11 اساتذہ میں شانِ رحمت کی اہمیت 15 1
12 اساتذہ کرام کو چند خاص نصیحتیں 16 1
13 غصہ کا علاج 18 1
14 چالاکوں کا مرض 18 1
15 حضرت شیخ پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی فنائیت کا واقعہ 19 1
16 دل کو نرم کرنےو الا وظیفہ 20 1
17 کاموں میں آسانی کے لیے ایک مسنون دُعا 20 1
18 دو مہلک بیماریاں 21 1
19 صورت پرستی کی خبیث بیماری 22 1
20 نفس کی قیدسے رہائی کی تمثیل 24 1
21 قیامت تک اولیاء اللہ کے پیدا ہونے کا ثبوت 25 1
22 غصہ کی تباہ کاریاں 25 1
23 قرآنِ پاک میں غصہ کا علاج 26 1
24 غیظ و غضب کافرق 26 1
25 غصہ کے نفاذ کے حدود 28 1
26 غصہ پی جانے کے چار انعامات 28 1
27 پہلا انعام:امن و سکون 28 26
28 حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی تواضع اور فنائیت 29 26
29 دوسرا انعام: اپنی پسند کی حور کا انتخاب 29 26
30 تیسرا انعام: اللہ کی طرف سے ایک خاص اعزاز 30 26
31 چوتھا انعام:جنت میں اونچے محل اور بُلند درجات 30 26
32 اساتذہ اَمارد سے سخت احتیاط کریں 30 1
33 غیر حسین لڑکوں سے بھی احتیاط ضروری ہے 31 1
34 نفس کی چالوں سے ہوشیار 32 1
35 لڑکوں کے عشق کی ذلت و رسوائی اور عذاب 32 1
36 مرد کا بے پردہ لڑکیوں کو پڑھاناحرام ہے 33 1
37 پردے سے پڑھانا بھی فتنے سے خالی نہیں 35 1
38 قرآنِ پاک کے اساتذہ کو خاص نصیحت 35 1
39 خبیث فعل 36 1
40 مرتکبِ بدفعلی کی تعلیم قرآنِ پاک سے محرومی 37 1
41 مجرمانہ خوشی 37 1
42 حسین یا بال بردار جہاز؟ 38 1
43 بوڑھے اور بوڑھیوں کے جلوس کا مراقبہ 38 1
44 قرآنِ مجید میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کی قسم کا راز 38 1
45 بدفعلی سے بچانے والا ایک مراقبہ 39 1
46 غضِ بصر کے ساتھ حفاظتِ فرج کے حکم کا راز 40 1
47 بدفعلی سے بچانے والا دوسرا عجیب و غریب مراقبہ 40 1
Flag Counter