تعلیم قرآن میں شان رحمت کی اہمیت |
ہم نوٹ : |
|
ڈول نکالنے والا مرجائے گا تب پھر دوسرا نکالنے والا آئے گا۔ ایسے ہی ایک شیخ کے انتقال کے بعد دوسرے شیخ سے تعلق قائم کرنا لازم ہے۔ قیامت تک اولیاء اللہ کے پیدا ہونے کا ثبوت یہ مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اﷲ علیہ کا مضمون ہے کہ جس طرح ڈول کا نکالنے والا باہر ہونا چاہیے اور زندہ ہونا چاہیے، اسی طرح جب ایک شیخ کا انتقال ہو جائے تو دوسرے شیخ سے تعلق میں دیر مت کرو۔ یہ بھی مت کہو کہ ارے میاں! اب ایسا شیخ کہاں ملے گا؟ قیامت تک اولیائے کاملین کو پیدا کرنا اﷲ تعالیٰ کے ذمے ہے کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ اﷲ تعالیٰ کا حکم ہے کہ اے ایمان والو! متقی بندوں کے ساتھ رہو یعنی اولیاء اﷲ کے ساتھ رہو تو ولی اﷲ بن جاؤ گے۔اﷲ تعالیٰ خود صحبتِ اولیاء اﷲ کا حکم دے رہے ہیں تو کیا دنیا سے اولیاء اﷲ اُٹھالیں گے؟ جو بے وقوف جاہل کہتے ہیں کہ ارے میاں! کہاں اولیاء اﷲ ہیں؟ اولیاء اﷲ تو قبروں میں ہیں، آج کل تو سب چار سو بیس ہیں، فراڈی ہیں، ایسا شخص قرآنِ پاک کا منکر ہے، منحرف ہے، کیوں کہ اﷲ تعالیٰ کا اعلان ہے کہ اے ایمان والو! تم لوگ تقویٰ والوں اوراولیاء اﷲ کے ساتھ رہو، تو اﷲ تعالیٰ کے ذمے ہے کہ وہ قرآنِ پاک کی صداقت کو ثابت کرنے کے لیے روئے زمین پر ہمیشہ اولیاء اﷲ پیدا کرتا رہے گا،چناں چہ جب ایک ولی اﷲ دنیا سے جاتا ہے تو ہزاروں ولی اﷲ بنا کر جاتا ہے، ورنہ آج دنیا میں اولیاء اﷲ کا بیج بھی نہیں ہوتا۔ غصہ کی تباہ کاریاں تو میں یہ عرض کر رہا تھا کہ غصہ بہت خطرناک بیماری ہے۔ اس غصے کی وجہ سے بہت سی بیویاں مطلقہ ہوگئیں، چھوٹے چھوٹے بچے باپ کے سائے سے محروم ہوگئے، تین طلاقیں جو ایک دم نکل جاتی ہیں وہ یہی غصہ نکالتا ہے۔ بعد میں آدمی چلّاتا ہے کہ مولوی صاحب! کوئی مسئلہ نکالو۔ مولوی کہاں سے لائے گا مسئلہ؟ کیا مولوی کے ہاتھ میں ہے کہ اپنی طرف سے مسئلہ بنادیں؟ عالم مسئلہ بتاتا ہے بناتا نہیں ہے۔ مسئلہ بنانا اﷲ و رسول کے ذمہ ہے اور بتانا علمائے دین کے ذمہ ہے۔ایسے ہی کتنے بیٹوں نے ناحق غصہ کرکے باپ کو ستایا، ناراض کیا اور جہنم رسید ہوئے۔ کتنے مرید شیخ کے ساتھ گستاخی کر کے نالائق ہوگئے۔ کتنے شاگرد