Deobandi Books

تعلیم قرآن میں شان رحمت کی اہمیت

ہم نوٹ :

33 - 42
یہ لونڈے باز جارہا ہے۔ سب کا جی چاہے گا کہ اس کو جوتے ماریں، لہٰذا خدا کے لیے کہتا ہوں کہ اپنے کو رُسوا مت کرو، نظر ہی مت ڈالو۔ نظر ڈالنے سے ہی ساری خرابی ہوتی ہے ،عقل خراب ہوجاتی ہے، دل میں گندے خیالات شروع ہوجاتے ہیں اور انجام کار بدفعلی کی آخری منزل تک پہنچ جاتا ہے۔ قومِ لوط کے اس عمل پر اللہ تعالیٰ کو اتنا غصہ آیا کہ ایساعذاب کسی قوم پرنازل نہیں ہواکہ چھ لاکھ کی چھ بستیوں کوحضرت جبرئیل علیہ السلام اپنے ایک بازو سے اٹھاکرآسمان تک لے گئے اوروہاں سے الٹ دیا فَجَعَلۡنَا عَالِیَہَا سَافِلَہَا بتاؤ!اتنے اوپرسے گرنے کے بعدکوئی بچ سکتا تھا؟ لیکن اللہ تعالیٰ اتنے غضب ناک تھے کہ آسمان سے ان پر پتھروں کی بارش برسائی وَ اَمۡطَرۡنَا عَلَیۡہِمۡ  حِجَارَۃً  مِّنۡ  سِجِّیۡلٍ17؎ اور ان پتھروں پر ہر ایک مجرم کانام لکھا ہواتھا جو اس کو جاکر پکڑ لیتا تھا مُسَوَّمَۃً  عِنۡدَ رَبِّکَ  لِلۡمُسۡرِفِیۡنَ18؎  چھ لاکھ مجرمین بھوسا بن گئے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت سے آج بستی تو نہیں اُلٹے گی، لیکن اللہ تعالیٰ عقل کو اُلٹ دیتے ہیں کہ جس سوراخ سے گو اور گندی ہوا نکلتی ہے یہ ظالم اُن سوراخوں میں داڑھی اور گول ٹوپی کے ساتھ سؤر کی طرح گھسا ہوا ہے اور صالحین کو بدنام کررہا ہے۔ سؤر کو باغ میں چھوڑ دو تو وہ پاخانہ ہی تلاش کرے گا۔ اسی طرح سؤر خصلت لوگ بھی پاخانہ کو تلاش کرتے ہیں۔ یاد رکھو! عورت کے پاس جانے سے، زِنا سے صوفی ،مولوی اور حافظ اس لیے ڈرتا ہے کہ حمل ٹھہر گیا تو رُسوا ہوجاؤں گا، پٹائی ہوگی اورشیطان یہی پڑھاتاہے کہ لڑکوں کے ساتھ بدمعاشی کرنے سے راز نہیں کھلے گا،لیکن راز کھل کے رہتا ہے اور ایسی رسوائی ہوتی ہے کہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہتا۔ خوب غور سے سن لو کہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ عشق  لڑکوں کا حرام ہے اور اس کی ظلمت عورتوں کے عشق سے بھی شدید ہے۔ گو دونوں حرام ہیں لیکن عورت اگر بیوہ ہوگئی، بعد میں رشتہ بھیج دیا اور نکاح ہوگیا تو حلال ہوجائے گی مگر اَمرَدوں کا عشق حرام در حرام ہے اور گو در گو ہے، یہ کبھی حلال نہیں ہوسکتا ہے۔
مرد کا بے پردہ لڑکیوں کو پڑھاناحرام ہے
نفس کی ایک چالاکی یہ ہے کہ دین کی خدمت کے بہانے جوان لڑکیوں کو پڑھانے
_____________________________________________
17؎  الحجر:74
18؎   الذّٰریٰت:34
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قرآنِ پاک کی خدمت کا اعزاز 7 1
3 حَمَلَۃُ الْقُرْاٰنْ اور اَصْحَابُ اللَّیْلْ کا ربط 8 1
4 تہجد کا ایک آسان طریقہ 8 1
5 اساتذۂ قرآنِ پاک کو حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 10 1
6 تعلیم قرآن میں اسمِ رحمٰن کے نزول کا راز 11 1
7 سنگ دلی کا ایک عبرتناک واقعہ 11 1
8 بچوں کی پٹائی کرنے والے اساتذہ کی سَزا 12 1
9 حضرت والا کی ابتدائی زندگی کے بعض حالاتِ رفیعہ 13 1
10 اساتذہ کو پٹائی سے باز رکھنے کی بعض تدابیر 14 1
11 اساتذہ میں شانِ رحمت کی اہمیت 15 1
12 اساتذہ کرام کو چند خاص نصیحتیں 16 1
13 غصہ کا علاج 18 1
14 چالاکوں کا مرض 18 1
15 حضرت شیخ پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی فنائیت کا واقعہ 19 1
16 دل کو نرم کرنےو الا وظیفہ 20 1
17 کاموں میں آسانی کے لیے ایک مسنون دُعا 20 1
18 دو مہلک بیماریاں 21 1
19 صورت پرستی کی خبیث بیماری 22 1
20 نفس کی قیدسے رہائی کی تمثیل 24 1
21 قیامت تک اولیاء اللہ کے پیدا ہونے کا ثبوت 25 1
22 غصہ کی تباہ کاریاں 25 1
23 قرآنِ پاک میں غصہ کا علاج 26 1
24 غیظ و غضب کافرق 26 1
25 غصہ کے نفاذ کے حدود 28 1
26 غصہ پی جانے کے چار انعامات 28 1
27 پہلا انعام:امن و سکون 28 26
28 حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی تواضع اور فنائیت 29 26
29 دوسرا انعام: اپنی پسند کی حور کا انتخاب 29 26
30 تیسرا انعام: اللہ کی طرف سے ایک خاص اعزاز 30 26
31 چوتھا انعام:جنت میں اونچے محل اور بُلند درجات 30 26
32 اساتذہ اَمارد سے سخت احتیاط کریں 30 1
33 غیر حسین لڑکوں سے بھی احتیاط ضروری ہے 31 1
34 نفس کی چالوں سے ہوشیار 32 1
35 لڑکوں کے عشق کی ذلت و رسوائی اور عذاب 32 1
36 مرد کا بے پردہ لڑکیوں کو پڑھاناحرام ہے 33 1
37 پردے سے پڑھانا بھی فتنے سے خالی نہیں 35 1
38 قرآنِ پاک کے اساتذہ کو خاص نصیحت 35 1
39 خبیث فعل 36 1
40 مرتکبِ بدفعلی کی تعلیم قرآنِ پاک سے محرومی 37 1
41 مجرمانہ خوشی 37 1
42 حسین یا بال بردار جہاز؟ 38 1
43 بوڑھے اور بوڑھیوں کے جلوس کا مراقبہ 38 1
44 قرآنِ مجید میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کی قسم کا راز 38 1
45 بدفعلی سے بچانے والا ایک مراقبہ 39 1
46 غضِ بصر کے ساتھ حفاظتِ فرج کے حکم کا راز 40 1
47 بدفعلی سے بچانے والا دوسرا عجیب و غریب مراقبہ 40 1
Flag Counter