تعلیم قرآن میں شان رحمت کی اہمیت |
ہم نوٹ : |
|
طاقت رکھتاہے لیکن انتقام نہیں لیتا مَنْ کَظَمَ غَیْظًا وَہُوَ یَقْدِرُ عَلٰی اِنْفَاذِہٖ جس کو غصہ آیا اور وہ اُس کو نافذ کرنے کی طاقت بھی رکھتا ہے، لیکن محض اﷲ کے لیے ضبط کیا مَلَأَللہُ قَلْبَہٗ اَمْنًا وَّاِیْمَانًا 12؎ اﷲ اس کے دل کو ایمان ، سکون اور امن سے بھردے گا یعنی سکون بھی دے گا اور ایمان بھی اس کاا علیٰ درجے کا ہو جائے گا۔ حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی تواضع اور فنائیت میں اپنے شیخ حضرت مولانا شاہ عبد الغنی پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ کا واقعہ سنارہا تھا کہ جب حضرت نے ہل جوتنے والے نوجوان سے جاکر معافی مانگی، تو رات ہی کو حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی۔ میرے شیخ نے خواب میں دیکھا کہ اُن کی کشتی سے کچھ فاصلے پر ایک اور کشتی پرسرورِ عالم محمد رسول اﷲ صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم تشریف فرما ہیں اور آپ کی کشتی میں حضرت علی رضی اﷲتعالیٰ عنہ بھی تشریف فرما ہیں۔ سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے فرمایا: اے علی! عبدالغنی کی کشتی کو میری کشتی سے جوڑ دو۔ حضرت علی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے میرے شیخ کی کشتی کو حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی کشتی سے ملادیا اور کشتی ملانے سے ’’ ٹک‘‘ کی آواز آئی۔ میرے شیخ فرماتے تھے کہ کئی برس ہوگئے اس خواب کو، مگر کشتی ملنے سے ٹک کی آواز کا مزہ ابھی تک آرہا ہے۔ اور حضرت شاعر نہیں تھے مگر اس نعمت کو اپنے شعر میں بیان کردیا ؎مضطرب دل کی تسلی کے لیے حکم ہوتا ہے ملا دو ناؤ کو کتنا بڑا انعام ملا معافی مانگ لینے سے۔ تو جس پر بے جا غصہ کرو تو فوراً معافی مانگ لو۔ دوسرا انعام: اپنی پسند کی حور کا انتخاب اب دوسری حدیث بھی سن لیجیے کہ جس کو غصہ آئے اور وہ ضبط کرلے، حالاں کہ اس کو نافذ کرنے کی، انتقام لینے کی طاقت رکھتا ہے لیکن اﷲ کے خوف سے انتقام نہیں لیتا، اس کو اﷲ تعالیٰ اختیار دیں گے: _____________________________________________ 12؎کنزالعمال:131/3 (5822)، باب فی تعدیدالاخلاق المحمودۃ، مؤسسۃ الرسالۃ