Deobandi Books

تعلیم قرآن میں شان رحمت کی اہمیت

ہم نوٹ :

11 - 42
کے قدموں میں تھے۔ مفتی شفیع صاحب کا جو پیر ہوگا کتنا بڑا عالم ہوگا؟ مولانا خیر محمد صاحب جالندھری بانئ خیر المدارس کا پیر کتنا بڑا عالم ہوگا؟ مولانا مفتی محمد حسن امرتسری جامعہ اشرفیہ لاہور کے بانی کا پیر کتنا بڑا عالم ہوگا؟ علامہ سید سلیمان ندوی رحمۃ اﷲ علیہ، مولانا ظفر احمد عثمانی رحمۃ اﷲ علیہ،مولانا شبیر احمد عثمانی رحمۃ اﷲ علیہ ان تمام بڑے بڑے علماء کے حکیم الامت پیر ہیں، مگر لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ جس استاذ نے بچوں کی پٹائی کی حضرت نے اس کو سزا دی۔ میرے شیخ نے بھی فرمایا کہ حضرت کے ہاں بچوں کی پٹائی کرنا سخت منع تھا،اور فرماتے تھے کہ دلیل کیا ہے؟ حفاظِ کرام غور سے سنیں۔ آہ! یہ شاید ہی کہیں سنو گے۔
تعلیم قرآن میں اسمِ رحمٰن کے نزول کا راز
فرماتے تھے کہ اﷲ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں، مگر قرآن شریف کی تعلیم کی آیت کے نزول میں اَلرَّحۡمٰنُ نازل فرمایا، اَلرَّحۡمٰنُ ۙعَلَّمَ  الۡقُرۡاٰنَ رحمٰن نے تعلیم قرآن دی۔ تو فرماتے تھے کہ اﷲ نے ننانوے ناموں میں کوئی نام یہاں نازل نہیں فرمایا، نہ قہّار نہ جبّار، رحمٰن کا لفظ نازل فرماکر قیامت تک کےمعلّمین کو، قرآنِ پاک کی تعلیم دینے والوں کو اﷲ تعالیٰ نے سبق دے دیا کہ شانِ رحمت سے بچوں کو پڑھانا۔ بتاؤ واضح دلیل ہے یا اس میں کچھ مشکلات ہیں؟ 
اَلرَّحۡمٰنُ ۙعَلَّمَ  الۡقُرۡاٰنَ 
رحمٰن نے قرآنِ پاک کی تعلیم دی۔
آخر اﷲ کے اور بھی تو نام ہیں، ننانوے ناموں میں اور کوئی نام کیوں نہیں نازل کیا؟ خالی رحمٰن کی شان کو نازل کیا تاکہ قرآنِ پاک کےمعلّمین قصائی کی طرح بچوں کو نہ پیٹیں، بچوں کے اعضا کمزور ہوتے ہیں۔
سنگ دلی کا ایک عبرتناک واقعہ
میں لاہور میں اپنے مرشد مولانا شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ کے ساتھ تھا۔ ایک دیہاتی روتا ہوا آیا کہ میرا ایک ہی بیٹا تھا، قرآن شریف پڑھتا تھا، حفظ کر رہا تھا۔ سبق یاد نہیں تھا، استاذ نے سر جھکایا اور ایک مکا مارا، اسی وقت اس کا ہارٹ فیل ہوگیا۔ حکومت نے دس سال کی سزا استاذ کو دی مگر بڑا مدرسہ قرآنِ پاک کا ختم ہوگیا۔ سب نے کہا کہ بھائی ہم اپنے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قرآنِ پاک کی خدمت کا اعزاز 7 1
3 حَمَلَۃُ الْقُرْاٰنْ اور اَصْحَابُ اللَّیْلْ کا ربط 8 1
4 تہجد کا ایک آسان طریقہ 8 1
5 اساتذۂ قرآنِ پاک کو حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 10 1
6 تعلیم قرآن میں اسمِ رحمٰن کے نزول کا راز 11 1
7 سنگ دلی کا ایک عبرتناک واقعہ 11 1
8 بچوں کی پٹائی کرنے والے اساتذہ کی سَزا 12 1
9 حضرت والا کی ابتدائی زندگی کے بعض حالاتِ رفیعہ 13 1
10 اساتذہ کو پٹائی سے باز رکھنے کی بعض تدابیر 14 1
11 اساتذہ میں شانِ رحمت کی اہمیت 15 1
12 اساتذہ کرام کو چند خاص نصیحتیں 16 1
13 غصہ کا علاج 18 1
14 چالاکوں کا مرض 18 1
15 حضرت شیخ پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی فنائیت کا واقعہ 19 1
16 دل کو نرم کرنےو الا وظیفہ 20 1
17 کاموں میں آسانی کے لیے ایک مسنون دُعا 20 1
18 دو مہلک بیماریاں 21 1
19 صورت پرستی کی خبیث بیماری 22 1
20 نفس کی قیدسے رہائی کی تمثیل 24 1
21 قیامت تک اولیاء اللہ کے پیدا ہونے کا ثبوت 25 1
22 غصہ کی تباہ کاریاں 25 1
23 قرآنِ پاک میں غصہ کا علاج 26 1
24 غیظ و غضب کافرق 26 1
25 غصہ کے نفاذ کے حدود 28 1
26 غصہ پی جانے کے چار انعامات 28 1
27 پہلا انعام:امن و سکون 28 26
28 حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی تواضع اور فنائیت 29 26
29 دوسرا انعام: اپنی پسند کی حور کا انتخاب 29 26
30 تیسرا انعام: اللہ کی طرف سے ایک خاص اعزاز 30 26
31 چوتھا انعام:جنت میں اونچے محل اور بُلند درجات 30 26
32 اساتذہ اَمارد سے سخت احتیاط کریں 30 1
33 غیر حسین لڑکوں سے بھی احتیاط ضروری ہے 31 1
34 نفس کی چالوں سے ہوشیار 32 1
35 لڑکوں کے عشق کی ذلت و رسوائی اور عذاب 32 1
36 مرد کا بے پردہ لڑکیوں کو پڑھاناحرام ہے 33 1
37 پردے سے پڑھانا بھی فتنے سے خالی نہیں 35 1
38 قرآنِ پاک کے اساتذہ کو خاص نصیحت 35 1
39 خبیث فعل 36 1
40 مرتکبِ بدفعلی کی تعلیم قرآنِ پاک سے محرومی 37 1
41 مجرمانہ خوشی 37 1
42 حسین یا بال بردار جہاز؟ 38 1
43 بوڑھے اور بوڑھیوں کے جلوس کا مراقبہ 38 1
44 قرآنِ مجید میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کی قسم کا راز 38 1
45 بدفعلی سے بچانے والا ایک مراقبہ 39 1
46 غضِ بصر کے ساتھ حفاظتِ فرج کے حکم کا راز 40 1
47 بدفعلی سے بچانے والا دوسرا عجیب و غریب مراقبہ 40 1
Flag Counter