Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013

اكستان

15 - 64
(٢)  ایک مسلمان کے لیے اِس سے بڑی نعمت کیا ہوگی کہ وہ قبر میں عذاب سے بچا رہے عذابِ قبر سے بچانے کے لیے حدیث ِپاک میں روزانہ رات کو دو سورتوں کا پڑھنا آیا ہے  الم  تنزیل السجدہ (پارہ  ٢١)    اَور  سُورۂ مُلک  یہ دونوں یا دونوں میں سے ایک سورت پڑھتے رہنے سے اِنشاء اللہ مسلمان عذابِ قبر سے بچا رہے گا۔ جناب ِ رسول اللہ  ۖ  خود بھی پڑھا کرتے تھے۔
اِس سے یہ مطلب سمجھ میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُس بندے کو برے کاموں سے بچائے رکھیں گے اَور اُسے توبہ کی توفیق ہوتی رہے گی،و اللہ اعلم ۔
(٣)  ہم جس ایٹمی دَور سے گزر رہے ہیں اُس میں اگر عالمی جنگ چھڑ جائے تو زندہ بچ جانے والوں کو خوراک بھی نصیب نہ ہوگی، کھیتیاں تابکارذَرّات کے اَثر سے زہر آلود ہوجائیں گی ۔  کوئی حکومت کوئی عالمی تنظیم سنبھالا نہ دے سکے گی۔ ایسی حالت میں صرف خدا واند ِقادر ہی رزق پہنچا سکے گا اِس لیے رات کو سورۂ واقعہ پڑھتے رہنا چاہیے ۔اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے  لَمْ تُصِبْہُ فَاقَة اَبَدًا   ١   کبھی اُسے فاقہ نہ آئے گا۔ یہ جملے حدیث ِ پاک میں آئے ہیں۔ 
اِس سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ سورۂ واقعہ پڑھنے والا ایسی بیماری سے بھی بچا رہے گا جس میں وہ کھانے سے معذور ہوجائے اَور اِتنی بے روزگاری سے بھی کہ فاقہ کی نوبت آئے ۔ 
یہ تینوں عمل نہایت سہل اَور کثیر المنفعت ہیں۔ 
آخر میں جناب ِ رسالت مآب  ۖ  کا تعلیم فرمودہ ایک عمل اَور عرض کرنا چاہتاہوں کہ سوتے وقت  سُبْحَانَ اللّٰہْ   ٣٣ بار  اَلْحَمْدُلِلّٰہْ   ٣٣ بار  اَللّٰہُ اَکْبَرْ  ٣٣  یا  ٣٤  بار پڑھ کر سویا کیجیے۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے جناب ِ رسول اللہ  ۖ  سے فرمائش کی تھی کہ ایک خادم  دے دیا جائے۔ آقائے نامدار  ۖ نے اُن کے پاس تشریف لے جا کر اُنہیں اَور سیّدنا حضرت علی   کرم اللہ وجہہ کو یہ کلمات پڑھنے کی ہدایت فرمائی اَور اِرشاد فرمایا  فَھُوَ خَیْر لَّکُمَا مِنْ خَادِمٍ   ٢  یہ پڑھتے رہنا تمہارے لیے خادم سے بہتر ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے کبھی ناغہ ہی نہیں کیا۔ 
  ١  مشکوة  کتاب فضائل القرآن  رقم الحدیث ٢١٨١  ٢  مشکوة کتاب الدعوات رقم الحدیث  ٣٨٧
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 9 1
4 بین الاقوامی معاہدے اَور اِسلامی اُصول : 10 3
5 کلمہ گو دو قسم کے ہیں : 11 3
6 کامل مومن کی علامت : 11 3
7 اَوّل دَرجہ میدانِ جہاد : 12 3
8 دو طرح کے ''مجاہد'' : 12 3
9 دو طرح کے ''مہاجر'' : 13 3
10 اللہ کے لیے محبت اَور نفرت کی وضاحت : 13 3
11 چند عملیات اَ ور وظائف جو ہر آدمی کو کرتے رہنا چاہیے 14 1
12 مسائلِ زکٰوة 17 1
13 صدقۂ فطر 23 12
14 رمضان المبارک کی فضیلت اَور تاریخی واقعات 25 1
15 ماہِ رمضان کی فضیلت و عظمت : 25 14
16 نزولِ قرآن : 26 14
17 جنگ ِ بدر : 26 14
18 فتح مکہ : 27 14
19 روزے کے فائدے : 27 14
20 روزہ دار پر اِنعامات ِ خداوندی : 28 14
21 روزہ نہ رکھنے پر وعید : 29 14
22 شب ِقدر کی دُعائ 30 14
23 رمضان المبارک ............ نیکیوں کا موسم 31 1
24 مسلمان کا اِمتیاز : 32 23
25 اِنسانیت کامعیار : 32 23
26 دینی سیزن : 33 23
27 ہر عبادت کے لیے سیزن : 36 23
28 سیزن دَر سیزن میں سیزن : 36 23
29 وفیات 37 1
30 عید کس کی ہے ؟ 38 1
31 قسط : ٢٣پردہ کے اَحکام 40 1
32 پردہ کس عمر سے ہونا مناسب ہے ؟ 40 31
33 بیاہی لڑکی کی بھی حفاظت بہت ضروری ہے : 40 31
34 پردہ کی حقیقت و صورت اَور پردہ کی رُوح : 41 31
35 آنکھوں کے زِنا کرنے اَور بدنگاہی کی حقیقت : 42 31
36 پردہ سے متعلق چند ضروری اَحکام و مسائل : 43 31
37 قسط : ١٩سیرت خُلفَا ئے راشد ین 48 1
38 عبادات : 48 37
39 گلدستۂ اَحادیث 54 1
40 تین قسم کے لوگوں کی آنکھیں جہنم کو نہیں دیکھیں گی : 54 39
41 تین شخصوں کی توہین کرنا منافق کا کام ہے : 54 39
42 چار چیزیں چار چیزوں سے سیر نہیں ہوتیں : 57 39
43 حضور علیہ السلام نے چار عمرے کیے تھے : 57 39
44 اَخبار الجامعہ 58 1
45 شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی کوئٹہ آمد : 61 44
Flag Counter