ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2013 |
اكستان |
|
اُن کی عزت کا باعث ہے نسبت تریاُ ن کی پہچان تیرے سوا کون ہے ؟ میرا مالک میری سن رہا ہے فغاں جانتا ہے وہ خاموشیوں کی زباں اَب میری راہ میں کوئی حائل نہ ہو نامہ بر کیا بلا ہے ، صبا کون ہے ؟ ہے خبر بھی وہی ، مبتدا بھی وہی ناخدا بھی وہی ، ہے خدا بھی وہی جو ہے سارے جہانوں میں جلوہ نما اُس اَحد کے سوا دُوسرا کون ہے ؟ اَنبیاء ، اَولیاء ، اہلِ بیتِ نبی تابعین و صحابہ پہ جب آ بنی گِر کے سجدے میں سب نے یہی عرض کیتو نہیں ہے تو مشکل کشا کون ہے ؟ اہلِ فکر و نظر جانتے ہیں تجھے کچھ نہ ہونے پہ بھی مانتے ہیں تجھے اے نصیر ! اِس کو تو فضلِ باری سمجھو رنہ تیری طرف دیکھتا کون ہے ؟ ( اَحقر العباد نصیر الدین نصیر اَز گولڑہ شریف )