Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2013

اكستان

54 - 64
بر صغیر پاک و ہند میں ''فتنہ مرزائیت'' کو اَنگریز کی سرپرستی میں خوب پروان چڑھا یاگیا اَور اِس گھناؤنی سازش کے تحت اِسلام کے نام پر اِسلام ،اَور قرآن کے نام پر قرآن کو لوٹا گیا، تقسیم کے بعد پاکستان میں بھی اِس فتنہ کو بڑھنے کے خوب مواقع فراہم کیے گئے لیکن اِس کے مقابل عشق ِ رسالت   علی صاحبہاالصلوة والسلام کے جذبے سے سرشار دیوانوں اَور شمع ِ ختم ِ نبوت کے پروانوں نے بھی اِس فتنے کا خوب تعاقب کیا ہے اَور اِس کے خلاف کسی بھی قسم کی قربانی سے دَریغ نہیں کیا۔ اَپنی قربانیوں کے نتیجے میں ١٩٧٤ء میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے تمام اَرکان نے قادیانیوں کے کفریہ اَور رُوح فرسا عقائد اَور خلاف ِ اِسلام خطرناک گھناؤنے عزائم کو دیکھتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے آئین کے آرٹیکل (٣) ١٠٦ اَور (٣) ٢٠٦ میں ترمیم کے ذریعے مرزائیوں کے کفرپر مہر ثبت کردی لیکن یہ بدبخت گروہ پھر بھی ختم ِ نبوت سے بغاوت اَور اَپنے کفر واِرتداد کو اِسلام کے نام پر پھیلانے کے قبیح دَھندے سے باز نہ آیا تو ١٩٨٤ء میں اِمتناع ِقادیانیت آرڈیننس جاری کیا گیا اَور تعزیرات ِ پاکستان میں دو نئی دفعاتB/298 اَورC/295 کا اِضافہ کیا گیا جس کے تحت اگر کوئی اَزلی بدخت سرکارِ دو جہاں  ۖ  کی شانِ پاک میں کسی بھی قسم کی توہین کرے تو اُس کی سزا ''موت'' ہے۔ 
اِسی طرح قادیانیوں پر پابندی عائد کردی کہ وہ اَپنے کفر کو اِسلام اَور خود کو مسلمان نہیں کہہ سکتے اَور نہ ہی اِسلامی شعائر و اِصطلاحات (مثل کلمہ، آیات ِ قرآنیہ، مسجد، نماز وغیرہ) کا اِستعمال کر سکتے ہیں اَور نہ ہی مرزا قادیانی کو نبی اَور رسول ،اُس کے ماننے والوں کو صحابی، اُس کی بیوی کو اُم المومنین، اُس کی باتوں کو حدیث کہہ سکتے ہیں۔ اِسی طرح مرزا قادیانی کے لیے صلی اللہ علیہ وسلم یا علیہ السلام، اُس کی بیوی کے لیے رضی اللہ عنہا اَور پیرو کاروں کے لیے رضی اللہ عنہ کا اِستعمال بھی نہیں کر سکتے، غرض اِن دو نئی دفعات کے ذریعے قادیانیت کے کفر کو لگام ڈال دی گئی۔ 
قادیانی اِن تمام تر پابندیوں کے باوجود ایک عرصہ سے ہمارے ملک ِ عزیز میں خفیہ طریقوں سے مسلمانوں کو اَپنے دامِ فریب میں پھنسا کر اُن کے اِیمان پر حملہ آور ہیں اَور بر سرِ عام شعائر اِسلامی کے اِستعمال کے ذریعے سادہ لوح مسلمانوں کو دھوکہ دے کر اِسلام اَور اہلِ اِسلام کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 مساجد ومدارس کو سوئی گیس بم سے نشانہ بنانے کی اَفسوس ناک کوشش 4 50
4 پہلی اُمتوں پر اَحکامات میں سختی تھی : 10 51
5 نبی علیہ السلام کی نبوت کا ذکر پہلی کتابوں میں بھی ہے : 11 51
6 رُوح کا تعلق جسم سے : 12 51
7 کیمیائی (Chemical)تاثیرات بھی اللہ کی وضع کردہ ہیں جن کو وہ بدل سکتا ہے، حضرت سلیمان علیہ السلام، طب ،دَرخت اَور جنات : 13 51
8 بیت المقدس کی تعمیر : 14 51
9 ہر وقت پاک رہنا : 16 51
10 اہلِ قبور کو سلام ، اُن کی طرف سے جواب اَور شناخت : 16 51
11 اہلِ کتاب کو نبی علیہ السلام پر اِیمان لانا چاہیے ،اِس کی عقلی وجہ : 17 51
12 وہ ایک دُوسرے کے نبی کو نہیں مانتے مگر ہم سب کو مانتے ہیں : 17 51
13 آپ ۖ خاتم النبیین ہیں ،قادیانیوں کے اِیمان لانے کا طریقہ : 18 51
14 خونی اِنقلاب ١٨٥٧ء اَور اہلِ دیو بند 20 1
15 ملّا محمود : (وفات ١٣٠٤ھ/ ١٨٨٦ئ) 27 14
16 مولانا فصیح الدین : 27 14
17 مولانا ذوالفقار علی : 28 14
18 جناب حاجی سیّد محمد اَنور ١ رحمةاللہ علیہ : 29 14
19 ١ حضرت اَقدس مولانا شاہ اَشرف علی صاحب تھانوی قدس سرہ 30 14
20 ایک تاریخی واقعہ 33 14
21 شکستہ اُردو پر مشتمل حاجی صاحب کی تحریر کا عکس 34 14
22 اَنفَاسِ قدسیہ 36 1
23 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 36 22
24 رُویائِ صالحہ : 36 22
25 پردہ کے اَحکام 40 22
26 فصل : مروجہ پردہ کا ثبوت 40 22
27 فتنہ اَور شہوت سے محفوظ آدمی کا جوان عورت سے گفتگو کرنے اَورچہرہ دیکھنے کا شرعی حکم : 40 22
32 خلیفہ رسول اللہ حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 42 1
33 حضرت اَبوبکر صدیق کے فضائل کی چند آیات و اَحادیث : 42 32
34 آیات : 42 32
35 اَحادیث : 43 32
36 جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور 48 1
37 اَخلاقی و رُوحانی تعلیم کی ضرورت 49 36
38 مخیرحضرات سے اَپیل 52 36
39 مسلمان لڑکیوں کے اِیمان برباد کرنے کا قادیانی طریقہ کار 53 1
40 جامعہ مدنیہ جدید کے فاضلین کی برقت کار روائی 53 39
42 قادیانیوں کی ایک خطرناک چال : 55 39
43 کچھ عرصہ قبل ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس کی تفصیل درجِ ذیل ہے : 55 39
44 قارئین اَنوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل 59 1
45 وفیات 60 1
46 اَخبار الجامعہ 61 1
47 مجموعہ مقالاتِ حامدیہ 63 1
48 قرآنیات 63 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 64 1
50 اداريه 3 1
51 (کیسٹ نمبر 71 سا ئیڈB ت 12 - 07 - 1987 ) 9 1
Flag Counter