Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2012

اكستان

27 - 65
(٦)  ایک روز ایک کتاب اَشعار کی دیکھ رہا تھا اُس میں ایک مصرع تھا 
ہاں اے حبیب رُخ سے اُٹھا دو نقاب کو
یہ اُس وقت بہت بھلا معلوم ہوا میں مسجد شریف میں حاضر ہوا اَور مواجہہ شریف میں بعد اَدائے آداب و کلماتِ مشر وعہ اِنہی کلمات کو پڑھنا اَور شوقِ دیدار میں رونا شروع کیا، دیر تک یہی حالت رہی جن پر یہ محسوس ہونے لگا کہ مجھ میں اَور جنابِ رسول اللہ  ۖ  میں کچھ حجاب دیوار اَور جالیوں کا نہیں ہے اَور آپ کرسی پر سامنے بیٹھے ہوئے ہیں آپکا چہرہ مبارک سامنے ہے اَور بہت چمک رہا ہے ۔
(٧)  جبکہ میں کراچی سے گنگوہ شریف کے قصد سے سفر کر رہا تھا اَور گاڑی ملتان کے قریب چل رہی تھی خواب میں دیکھا کہ جناب رسول اللہ  ۖ اَور حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تشریف لائے ہیں اَور ہر دو صاحبوں کے ہاتھ ایک دُوسرے سے تشبیک کیے ہوئے ہیں۔ 
(٨)  میں نے خواب میں اِمام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ کو دیکھا تو اُن سے دونوں ہاتھ مِلا کر بیعت کی اَور یہ الفاظ کہے  :اُبَایِعُکَ عَلٰی مَا بَایَعْتُ بِہِ النَّبِیَّ  ۖ 
(٩)  دیکھا کہ ایک بہت بڑا میدان ہے اَور اُس میں آسمان سے ڈول لٹک رہے ہیں۔ جن کے وہ تارجن سے آسمان تک اُن کا علاقہ ہے میں دیکھ رہا ہوں اَور وہ ڈول برابر یکے بعد دیگرے آتے ہیں اَور میں ڈولوں کو اُلٹتا ہوں تو مٹھائی زمین پر اِقسام ِ مختلفہ کی ڈھیر ہوجاتی ہے۔ 
(١٠)  میں دیکھ رہاہوں کہ بہت بڑا ڈھیر مٹھائی کا ہو گیا ہے اَور لوگ اُسکو وہاںکھارہے ہیں۔ 
(١١)  اُس زمانہ میں اِلتزام کرتا تھا کہ باوضو سویا کروں چنانچہ باوضو شب کو چھت پر سویا تھا اَور یہ مکان بقیع شریف اَور حجرہ مطہرہ کے تقریبًا بیچ میں واقع تھا نصف شب سے پہلے دیکھا کہ ایک شخص کہتا ہے کہ مجھ کو اِمام ِزماں اَور اَفسر حج بنائیں گے۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حديث 6 1
4 اِنسان جیسے' شعور' کے بوجھ سے سب نے اِنکار کر دیا : 8 3
5 عالمی گھڑیاں خدائی نظام کے تابع ہیں : 9 3
6 آخرت میں اللہ کا دیدار نصیب ہوگا : 10 3
7 نبیوں کو ایک دُوسرے پر فضیلت نہ دینے کی حکمت : 10 3
8 ''شریعت'' و'' طریقت'' کا فرق : 14 3
9 طریقت کا کچھ اَور مطلب لینا گمراہی ہے : 15 3
10 ''نسبت'' کیا ہے : 15 3
11 بہت ریاضت کے بعد'' نسبت'' کا حصول ہوتا ہے : 15 3
12 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥١ 17 1
13 عالمی اَورملکی حالات پر دُور اَندیش تبصرہ 17 1
14 ٭ میں نے کہا : قرآنِ پاک میں ہے : 20 13
15 اَنفَاسِ قدسیہ 23 1
16 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 23 15
17 بشارت اَور رُویائے صالحہ : 23 15
18 پردہ کے اَحکام 29 1
19 زِنا اَور لواطت کے حرام ہونے کی وجہ : 29 18
20 لواطت کی حرمت : 30 18
21 پردہ میں بھی بدکاری ہوجانے کی حقیقت : 30 18
22 عورتوں کو پردہ میں رکھنے کی ایک اَور شرعی دَلیل : 31 18
23 عورت کو اَپنے چہرہ کا پردہ کرنا بھی ضروری ہے نیز'' ستر'' اَور'' پردہ'' کا فرق : 32 18
24 مروجہ محفل ِمیلاد 33 1
25 بریلوی حضرات کی قیاس آرائی کا جواب : 33 24
26 قسط : ٤سیرت خلفائے راشدین 39 1
28 اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 43 1
29 صکوک سے کیا مراد ہے ؟ 44 28
30 مالی دَستاویز کی یہ تعریف 44 28
31 عالمی مجمع فقہ اِسلامی نے صکوک ِمضاربت کی یہ تعریف کی : 45 28
32 مجلس خدمات ِمالیہ اِسلامیہ نے صکوک کی یہ تعریف کی : 46 28
33 (١) صکوک کے موجودات : 46 28
34 (٢) صکوک کے عقود : 46 28
35 (٣) صکوک کا اِصدار : 46 28
36 (٤) حاملینِ صکوک : 46 28
37 (٥) تصفیہ اَور اِطفائے صکوک : 46 28
38 (٦) صکوک کا تداول : 47 28
39 (٧) اِسترداد ِصکوک : 47 28
40 (٨) تصنیف ائتمانی (Credit Rating) : 47 28
41 (٩) سندات و صکوک کے فروخت کرنے کے بازار : 47 28
42 (i) اِبتدائی بازار (Primary Market) : 47 28
43 (ii) ثانوی بازار (Secondary Market) : 47 28
44 صکوک سازی اَور صکوک کی کچھ مزید تفصیل 47 28
45 (١) بِلا واسطہ مالی اَوراق سازی : 48 28
46 (٢) بواسطہ اَثاثہ اَوراق سازی یا صکوک سازی یا تصکیک : 48 28
47 صکوک کی ضرورت اَور فائدے 49 28
48 عربی زبان کی خصوصیات و اِمتیازات 54 1
49 عالمی زبان : 55 48
50 ضرورت کا اِحساس : 56 48
51 مصنوعی زبانیں : 58 48
52 بنیادی اَنگریزی : 61 48
53 اَخبار الجامعہ 63 1
54 وفیات 64 1
Flag Counter