Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2012

اكستان

17 - 65
علمی مضامین                                                                          سلسلہ نمبر ٥١
''اَلحامد ٹرسٹ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے شیخ المشائخ محدثِ کبیر حضرت اَقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم خطوط اور مضامین کو سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو تاحال طبع نہیں ہوسکے جبکہ ان کی نوع بنوع خصوصیات اس بات کی متقاضی ہیں کہ افادۂ عام کی خاطر اِن کو شائع کردیا جائے۔ اسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔ (اِدارہ)
عالمی اَورملکی حالات پر دُور اَندیش تبصرہ
ملکی حالات کے ذیل میں میںیہ ذکر کر رہا تھا کہ ہمیں ٦٥ء کی پہلی ہی لڑائی نے بتا دیا تھا کہ ہندوستان جب دھمکیاں دیتا ہے تو اُنہیں حقیقت پر محمول کرنا چاہیے۔ ٦٥ء میں اُ س نے کہا تھا کہ ہم اپنی مرضی کا محاذ کھولیں گے پھر اُس نے کشمیر کے علاوہ بین الاقوامی بار ڈر پر جنگ چھیڑ دی اَور لاہور کی طرف بڑھ آیا وغیرہ۔ 
اَب پھر وہ اِلزام لگا رہا ہے کہ پاکستان سکھوں کی اِمداد کر رہا ہے، اِس کے بعد اُس نے پاکستانی سرحدات پر جنگی تیاریاں اَور مشقیں شروع کیں اَور تیور بدل لیے ہیں جس میں ہندوستان کی داخلی صورتِ حال پیش ِ نظر رکھنی اِنتہائی ضروری ہے۔
 ہندوستان میں حکومت کی داخلی مضبوطی میں نہرو خاندان کی عظمت کو دَخل ہے جو وہاں کے باشندوں کے ذہن میں جاگزیں چلی آرہی ہے لیکن دُوسری طرف سکھ قوم کا ایک مذہبی فدائی طبقہ اِس خاندان سے دُشمنی پر اُتر آیا ہے اَور اِس کی وجہ بھی مذہبی ہے کہ اِن کے گردوَارے میں فوج نے داخل ہوکر کارروائی کی اُس کا تقدس پامال کیا جبکہ صرف سخت محاصرے سے بھی وہاں باغیانہ مرکز بنا لینے والوں کو مرکز خالی کر دینے پر مجبور کیا جا سکتا تھا چاہے اِس طرح عرصہ زیادہ لگ جاتا مگر عبادت گاہ کا تقدس قائم رہتا اَور سکھوں کا یہ اِختلاف مذہبی رنگ نہ اِختیار کر پاتا وہ یوں ہاتھ دھو کر نہرو خاندان کے پیچھے نہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حديث 6 1
4 اِنسان جیسے' شعور' کے بوجھ سے سب نے اِنکار کر دیا : 8 3
5 عالمی گھڑیاں خدائی نظام کے تابع ہیں : 9 3
6 آخرت میں اللہ کا دیدار نصیب ہوگا : 10 3
7 نبیوں کو ایک دُوسرے پر فضیلت نہ دینے کی حکمت : 10 3
8 ''شریعت'' و'' طریقت'' کا فرق : 14 3
9 طریقت کا کچھ اَور مطلب لینا گمراہی ہے : 15 3
10 ''نسبت'' کیا ہے : 15 3
11 بہت ریاضت کے بعد'' نسبت'' کا حصول ہوتا ہے : 15 3
12 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥١ 17 1
13 عالمی اَورملکی حالات پر دُور اَندیش تبصرہ 17 1
14 ٭ میں نے کہا : قرآنِ پاک میں ہے : 20 13
15 اَنفَاسِ قدسیہ 23 1
16 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 23 15
17 بشارت اَور رُویائے صالحہ : 23 15
18 پردہ کے اَحکام 29 1
19 زِنا اَور لواطت کے حرام ہونے کی وجہ : 29 18
20 لواطت کی حرمت : 30 18
21 پردہ میں بھی بدکاری ہوجانے کی حقیقت : 30 18
22 عورتوں کو پردہ میں رکھنے کی ایک اَور شرعی دَلیل : 31 18
23 عورت کو اَپنے چہرہ کا پردہ کرنا بھی ضروری ہے نیز'' ستر'' اَور'' پردہ'' کا فرق : 32 18
24 مروجہ محفل ِمیلاد 33 1
25 بریلوی حضرات کی قیاس آرائی کا جواب : 33 24
26 قسط : ٤سیرت خلفائے راشدین 39 1
28 اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 43 1
29 صکوک سے کیا مراد ہے ؟ 44 28
30 مالی دَستاویز کی یہ تعریف 44 28
31 عالمی مجمع فقہ اِسلامی نے صکوک ِمضاربت کی یہ تعریف کی : 45 28
32 مجلس خدمات ِمالیہ اِسلامیہ نے صکوک کی یہ تعریف کی : 46 28
33 (١) صکوک کے موجودات : 46 28
34 (٢) صکوک کے عقود : 46 28
35 (٣) صکوک کا اِصدار : 46 28
36 (٤) حاملینِ صکوک : 46 28
37 (٥) تصفیہ اَور اِطفائے صکوک : 46 28
38 (٦) صکوک کا تداول : 47 28
39 (٧) اِسترداد ِصکوک : 47 28
40 (٨) تصنیف ائتمانی (Credit Rating) : 47 28
41 (٩) سندات و صکوک کے فروخت کرنے کے بازار : 47 28
42 (i) اِبتدائی بازار (Primary Market) : 47 28
43 (ii) ثانوی بازار (Secondary Market) : 47 28
44 صکوک سازی اَور صکوک کی کچھ مزید تفصیل 47 28
45 (١) بِلا واسطہ مالی اَوراق سازی : 48 28
46 (٢) بواسطہ اَثاثہ اَوراق سازی یا صکوک سازی یا تصکیک : 48 28
47 صکوک کی ضرورت اَور فائدے 49 28
48 عربی زبان کی خصوصیات و اِمتیازات 54 1
49 عالمی زبان : 55 48
50 ضرورت کا اِحساس : 56 48
51 مصنوعی زبانیں : 58 48
52 بنیادی اَنگریزی : 61 48
53 اَخبار الجامعہ 63 1
54 وفیات 64 1
Flag Counter