Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2012

اكستان

30 - 65
مردوں کو زیادہ دخل ہوتا ہے اِس واسطے اِلہام ِاِلٰہی سے اُن میں یہ خیال پیدا ہوگیا ہے کہ ہر شخص کی بیوی دُوسرے سے علیحدہ ہو اِس میں دُوسرا شخص کسی قسم کی مزاحمت نہ کرے اَور زِنا کی اَصل یہی مزاہمت ہے۔ اِس لیے یہ خیال اَور یہ اَثر ہر شخص کا فطری اَور وَجدانی ہو گیا ہے۔ پس ایک سبب تو زِنا کی حرمت کا یہ فطری اَمر ہے۔  
اَور دُوسرا سبب ایک عقلی مصلحت ہے وہ یہ کہ زِنا سے نسب مخلوط ہوتا ہے نیز وہ قتل و فساد کا سرچشمہ ہے اِس لیے یہ بھی بہت بُرا ہے اِسی لیے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے  :  وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنٰی اِنَّہ کَانَ فَاحِشَةً وَّسَآئَ سَبِیْلًا یعنی اُن اَسباب کے نزدیک بھی نہ جاؤ جن سے زِنا تک نوبت پہنچے کیونکہ زِنا بے حیائی کا کام اَور بُر ا طریقہ ہے اَور اَسباب کے نزدیک نہ جانے کا مطلب ہے کہ بیگانہ (اَجنبی اَور غیر) عورتوں کو نہ دیکھو اَور نہ اُن کے حسن و محاسن کی باتیں سنو جن کو دیکھ کر یا سن کر تمہارے خیالات زنا کی طرف برانگیختہ ہوں اَور جن سے زِنا تک نوبت پہنچے۔ (المصالح العقلیہ  ص ٣٢٣ ) 
لواطت کی حرمت  : 
ایسی عادت سے نسل ِ اِنسانی کی بیخ کنی ہوتی ہے۔ اِس طریقہ سے گویا اِنسان نظامِ اِلٰہی کو   بگاڑ کر اِس کے مخالف طریقہ سے قضاء حاجت کرتا ہے اِس وجہ سے اِن اَفعال کا برا اَور مذموم ہونا  لوگوں کی طبیعتوں میں جم گیا ہے، فاسق فاجر ایسے اَفعال کرتے ہیں لیکن اِن کے جواز کا اِقرار نہیں کرتے اگر اُن کی طرف ایسے اَفعال کی نسبت کی جائے تو شرم و حیاء سے مرجانا گوارہ کرتے ہیں۔ ہاں جو  فطرت ہی سے جدا ہوگئے ہوں تو اُن کو کسی قسم کی حیاء باقی نہیں رہتی اَور کھلم کھلا وہ ایسے اَفعال کرتے ہیں۔ (المصالح العقلیہ  ص ٣٢٣) 
پردہ میں بھی بدکاری ہوجانے کی حقیقت  : 
ایک جگہ اِعتراض کیا گیا کہ پردہ میں بھی سب کچھ ہوجاتا ہے جن طبیعتوں میں خرابی ہوتی ہے وہ کسی صورت میں باز نہیں رہ سکتیں کیا پردہ داروں میں زِنا نہیں ہوتا  ؟  میں نے کہا جب کبھی بھی کچھ ہو ا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حديث 6 1
4 اِنسان جیسے' شعور' کے بوجھ سے سب نے اِنکار کر دیا : 8 3
5 عالمی گھڑیاں خدائی نظام کے تابع ہیں : 9 3
6 آخرت میں اللہ کا دیدار نصیب ہوگا : 10 3
7 نبیوں کو ایک دُوسرے پر فضیلت نہ دینے کی حکمت : 10 3
8 ''شریعت'' و'' طریقت'' کا فرق : 14 3
9 طریقت کا کچھ اَور مطلب لینا گمراہی ہے : 15 3
10 ''نسبت'' کیا ہے : 15 3
11 بہت ریاضت کے بعد'' نسبت'' کا حصول ہوتا ہے : 15 3
12 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥١ 17 1
13 عالمی اَورملکی حالات پر دُور اَندیش تبصرہ 17 1
14 ٭ میں نے کہا : قرآنِ پاک میں ہے : 20 13
15 اَنفَاسِ قدسیہ 23 1
16 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 23 15
17 بشارت اَور رُویائے صالحہ : 23 15
18 پردہ کے اَحکام 29 1
19 زِنا اَور لواطت کے حرام ہونے کی وجہ : 29 18
20 لواطت کی حرمت : 30 18
21 پردہ میں بھی بدکاری ہوجانے کی حقیقت : 30 18
22 عورتوں کو پردہ میں رکھنے کی ایک اَور شرعی دَلیل : 31 18
23 عورت کو اَپنے چہرہ کا پردہ کرنا بھی ضروری ہے نیز'' ستر'' اَور'' پردہ'' کا فرق : 32 18
24 مروجہ محفل ِمیلاد 33 1
25 بریلوی حضرات کی قیاس آرائی کا جواب : 33 24
26 قسط : ٤سیرت خلفائے راشدین 39 1
28 اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 43 1
29 صکوک سے کیا مراد ہے ؟ 44 28
30 مالی دَستاویز کی یہ تعریف 44 28
31 عالمی مجمع فقہ اِسلامی نے صکوک ِمضاربت کی یہ تعریف کی : 45 28
32 مجلس خدمات ِمالیہ اِسلامیہ نے صکوک کی یہ تعریف کی : 46 28
33 (١) صکوک کے موجودات : 46 28
34 (٢) صکوک کے عقود : 46 28
35 (٣) صکوک کا اِصدار : 46 28
36 (٤) حاملینِ صکوک : 46 28
37 (٥) تصفیہ اَور اِطفائے صکوک : 46 28
38 (٦) صکوک کا تداول : 47 28
39 (٧) اِسترداد ِصکوک : 47 28
40 (٨) تصنیف ائتمانی (Credit Rating) : 47 28
41 (٩) سندات و صکوک کے فروخت کرنے کے بازار : 47 28
42 (i) اِبتدائی بازار (Primary Market) : 47 28
43 (ii) ثانوی بازار (Secondary Market) : 47 28
44 صکوک سازی اَور صکوک کی کچھ مزید تفصیل 47 28
45 (١) بِلا واسطہ مالی اَوراق سازی : 48 28
46 (٢) بواسطہ اَثاثہ اَوراق سازی یا صکوک سازی یا تصکیک : 48 28
47 صکوک کی ضرورت اَور فائدے 49 28
48 عربی زبان کی خصوصیات و اِمتیازات 54 1
49 عالمی زبان : 55 48
50 ضرورت کا اِحساس : 56 48
51 مصنوعی زبانیں : 58 48
52 بنیادی اَنگریزی : 61 48
53 اَخبار الجامعہ 63 1
54 وفیات 64 1
Flag Counter