ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2012 |
اكستان |
|
(٦) صکوک کا تداول : سرمایہ کاری کے عمل کے شروع ہونے کے بعد لوگوں کی آپس میں صکوک کی خریدو فروخت کرنے کو تداول کہا جاتا ہے۔ (٧) اِسترداد ِصکوک : صکوک کی مدت ختم ہونے سے پہلے مُصدر ِ صکوک کا صکوک کو واپس خریدنے کو'' اِسترداد '' کہتے ہیں۔ (٨) تصنیف ائتمانی (Credit Rating) : سندات و صکوک کا اِجراء کرنے والی کمپنی یا اِدارے کو کس درجے میں حاملینِ صکوک اَور حاملین ِسندات کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی قدرت ہے۔ اِس قدرت کی تعیین کرنے کو ''تصنیف ِ ائتمانی'' کہتے ہیں۔ (٩) سندات و صکوک کے فروخت کرنے کے بازار : یہ بازار دَو قسم کے ہوتے ہیں : اِبتدائی بازار اَور ثانوی بازار (i) اِبتدائی بازار (Primary Market) : اِس میں اَوراقِ مالیہ یعنی صکوک و سندات کو اِبتداء ً فروخت کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔ (ii) ثانوی بازار (Secondary Market) : یہ وہ مالیاتی بازار ہے جس میں پہلے سے خریدے ہوئے صکوک اَور سندات کی بار بار خریدو فروخت کی جا سکتی ہے۔ صکوک سازی اَور صکوک کی کچھ مزید تفصیل گلو بل اِنویسٹمنٹ ہاؤس (Global Investment House) کی طرف سے شائع کردہ مضمون میں ہے :