Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2012

اكستان

54 - 65
       عربی زبان کی خصوصیات و اِمتیازات
(  محترم جناب مضطر عباسی صاحب  )
اِس وقت دُنیا میں کم وبیش ساڑھے تین ہزار زبانیں اَور بولیاں رائج ہیں، زبانوں کی کثرت اَور بولیوں کے اِختلاف نے اَقوام ومِلَّل کے معمولی اَور سطحی نوعیت کے اِختلافات کو شدید اَور خطرناک بنادیا ہے، برصغیر پاک وہند کے مشہور عالِم اَور لسانیات کے فاضل علّامہ سیّد سلیمان ندوی نے ١٩١٥ء میں فرمایا تھا  :
'' اگر ہندوستان ایک مُلک بننا چاہتا ہے اَور اُس کے قومی تعلیمی اَور سیاسی خیالات کو بحیثیت ایک قوم اَور ایک مُلک کے ترقی کرنا ہے تو ایک مشترکہ زبان کے بغیر چارہ نہیں۔''(نقوشِ سلیمانی ص ٦)
اَور دس سال بعد ١٩٢٥ء میں اِرشاد فرمایا تھا  :'' اِس وقت کوئی ایسا عقلمندہندوستان میں نہیں جو اِس مُلک کے لیے ایک عام اَور مشترک زبان کی ضرورت سے اِنکار کرے، اگر ہندوستان کو ایک قوم بننا ہے تو مقامی زبانوں کے سوا ایک نہ ایک عام زبان بنانی پڑے گی۔''(نقوشِ سلیمانی ص ٢٢٦)
علّامہ ندوی صاحب  کی اِن عبارتوں سے اِس اَمر کی تصدیق و تائید ہوتی ہے کہ اِنسانوں میں اِتحاد اَور تعاون کے لیے ایک عام اَور مشترک زبان کا ہونا ضروری ہے۔
اِنسان کی مادّی اَور معاشرتی ترقی کا راززبان کی وسعت اَور ترقی میں ہے، اگر اِنسان دُوسرے جانداروں کی طرح اپنی زبان کو چند آوازوں تک محدود رکھتا تو مختلف اَفراد ،قومیں اَور نسلیں ایک دُوسرے کے تجربات سے اِستفادہ نہ کرسکتیں اِس لیے کہ اِنسان کی تمام تر ترقی باہمی تعاون ، ایک دُوسرے سے ہمدردی اَور اِفہام وتفہیم کی بدولت ہوئی ہے اَور یہ اُمور ایک ترقی یافتہ زبان کے بغیر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حديث 6 1
4 اِنسان جیسے' شعور' کے بوجھ سے سب نے اِنکار کر دیا : 8 3
5 عالمی گھڑیاں خدائی نظام کے تابع ہیں : 9 3
6 آخرت میں اللہ کا دیدار نصیب ہوگا : 10 3
7 نبیوں کو ایک دُوسرے پر فضیلت نہ دینے کی حکمت : 10 3
8 ''شریعت'' و'' طریقت'' کا فرق : 14 3
9 طریقت کا کچھ اَور مطلب لینا گمراہی ہے : 15 3
10 ''نسبت'' کیا ہے : 15 3
11 بہت ریاضت کے بعد'' نسبت'' کا حصول ہوتا ہے : 15 3
12 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥١ 17 1
13 عالمی اَورملکی حالات پر دُور اَندیش تبصرہ 17 1
14 ٭ میں نے کہا : قرآنِ پاک میں ہے : 20 13
15 اَنفَاسِ قدسیہ 23 1
16 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 23 15
17 بشارت اَور رُویائے صالحہ : 23 15
18 پردہ کے اَحکام 29 1
19 زِنا اَور لواطت کے حرام ہونے کی وجہ : 29 18
20 لواطت کی حرمت : 30 18
21 پردہ میں بھی بدکاری ہوجانے کی حقیقت : 30 18
22 عورتوں کو پردہ میں رکھنے کی ایک اَور شرعی دَلیل : 31 18
23 عورت کو اَپنے چہرہ کا پردہ کرنا بھی ضروری ہے نیز'' ستر'' اَور'' پردہ'' کا فرق : 32 18
24 مروجہ محفل ِمیلاد 33 1
25 بریلوی حضرات کی قیاس آرائی کا جواب : 33 24
26 قسط : ٤سیرت خلفائے راشدین 39 1
28 اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 43 1
29 صکوک سے کیا مراد ہے ؟ 44 28
30 مالی دَستاویز کی یہ تعریف 44 28
31 عالمی مجمع فقہ اِسلامی نے صکوک ِمضاربت کی یہ تعریف کی : 45 28
32 مجلس خدمات ِمالیہ اِسلامیہ نے صکوک کی یہ تعریف کی : 46 28
33 (١) صکوک کے موجودات : 46 28
34 (٢) صکوک کے عقود : 46 28
35 (٣) صکوک کا اِصدار : 46 28
36 (٤) حاملینِ صکوک : 46 28
37 (٥) تصفیہ اَور اِطفائے صکوک : 46 28
38 (٦) صکوک کا تداول : 47 28
39 (٧) اِسترداد ِصکوک : 47 28
40 (٨) تصنیف ائتمانی (Credit Rating) : 47 28
41 (٩) سندات و صکوک کے فروخت کرنے کے بازار : 47 28
42 (i) اِبتدائی بازار (Primary Market) : 47 28
43 (ii) ثانوی بازار (Secondary Market) : 47 28
44 صکوک سازی اَور صکوک کی کچھ مزید تفصیل 47 28
45 (١) بِلا واسطہ مالی اَوراق سازی : 48 28
46 (٢) بواسطہ اَثاثہ اَوراق سازی یا صکوک سازی یا تصکیک : 48 28
47 صکوک کی ضرورت اَور فائدے 49 28
48 عربی زبان کی خصوصیات و اِمتیازات 54 1
49 عالمی زبان : 55 48
50 ضرورت کا اِحساس : 56 48
51 مصنوعی زبانیں : 58 48
52 بنیادی اَنگریزی : 61 48
53 اَخبار الجامعہ 63 1
54 وفیات 64 1
Flag Counter