ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2012 |
اكستان |
|
مروجہ محفل ِمیلاد ( حضرت مولانا مفتی قاری عبدالرشید صاحب رحمة اللہ علیہ ) اللہ تعالیٰ نے جامعہ مدنیہ لاہور کے سابق اُستاذ الحدیث حضرت مولانا مفتی قاری عبدالرشید صاحب رحمة اللہ علیہ (م: ١٤١٢ھ / ١٩٩٢ئ) کو اِحقاقِ حق اَور اِبطالِ باطل کا خاص ملکہ عطا ء فر یا یا تھا۔ آپ نے و عظ و تلقین اَور اِرشاد و نصیحت کے ساتھ ساتھ تصنیف و تالیف سے بھی دین کی خدمت و حفاظت کا فریضہ سر اَنجام دیا اِس سلسلہ میں مشقتیں اَور صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ آپ کے تصنیفی مواد میں سے ''مروجہ محفلِ میلاد'' اپنے موضوع پر منفرد اَور تحقیقی کتاب ہے اِس کتاب کی اِفادیت کے پیش نظر اِسے نذرِ قارئین کیا جا رہا ہے۔ (اِدارہ) بریلوی حضرات کی قیاس آرائی کا جواب : اَفسوس کہ جب بریلوی علماء مروجہ محفلِ میلاد کو قرآن و حدیث سے ثابت کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو پھر حق بات کو تسلیم کرنے کی بجائے غلط بات پر محض ملَمع چڑھانے کے لیے کہتے ہیں کہ مروجہ محفلِ میلاد مندرجہ ذیل اَجزاء پر مشتمل ہے : (١) صلوٰة و سلام (٢) تلاوت قرآنِ پاک (٣) حضور ۖ کے حالاتِ وِ لادت و معجزات وغیرہ کا بیان (٤) دُعاء وغیرہ۔ اَور پھر یوں اِستدلال کرتے ہیں کہ جب مروجہ محفلِ میلاد کے یہ سب اَجزاء جائز اَور درست ہیں تو پھر مجموعہ بھی جائز ہوگیا۔ لیکن یہ اَندازِ اِستدلال اِنتہائی غلط اَور بالکل بے بنیاد ہے کیونکہ اپنی رائے اَور قیاس سے نئی عبادات اِیجاد نہیں کی جاسکتیں کیونکہ عبادات میں قیاس اَور رائے کو کوئی دخل نہیں ہے چنانچہ حضرت