Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2012

اكستان

20 - 65
٭  میں نے کہا  :  اَندریں حالات ،حکمران طبقہ اَور حزب ِاِختلاف کے موجودہ ڈیڈلاک  کو ختم کرنے کے لیے دو باتیں تونہایت ہی ضروری ہیں : ایک تویہ کہ جنرل ضیاء فوج سے اَلگ ہو کر  سویلین بنیں۔ دُوسرے یہ کہ وہ نیشنل سیکیو رٹی کونسل کی طرح کی کوئی چیز نہ بنائیں، نہ فوج کے سول حکومت میں بااِختیار رہنے کی کوئی شق بڑھائیں تو پھر بات ہو سکتی ہے۔
 اِس پر محترم نواب زادہ صاحب سے میرا تبادلہ خیال نہیں ہوا ہے۔ تبادلۂ خیال اَور پھر سب دوست جماعتوں کے یکجا بیٹھ کر مشوروں کے بعد جوبات سامنے آئے گی قطعی تووہی ہوگی۔ اِس سے زیادہ فی الوقت کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ 
٭  میں نے کہا  :  قرآنِ پاک میں ہے  : 
مَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَا اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰئِکَ ھُمُ الْکَافِرُوْنَo  اُولٰئِکَ ھُمُ الظَّالِمُوْنَ o  اُولٰئِکَ ھُمُ الْفَاسِقُوْنَ  o ( پارہ  ٦ رکوع  ١١ )
(١)  تو میرا شریعت بِل چاہنے والے بھولے بھالے علماء سے یہ سوال ہے کہ جس شخص کو خدا نے سو فیصد اِختیارات دے رکھے ہیں اَور اُس نے اِسلام کے نام پربز عمِ خود ریفرینڈم کرایا تھا جس کی ووٹ پر لکھی ہوئی عبارت بھی بظاہر جائز نظر نہیں آتی تھی اُس نے یہ کیوں نہیں کیا کہ حنفی باشندوں کے لیے 'فقہ حنفی' پر مبنی قانون کا ترجمہ کراکے عدلیہ کو دے دیتا اَور جہاں مدعی، مدعیٰ علیہ شیعہ ہوں وہاں اُنہیں اُن کا مجتہد قاضی بناکر اِختیار دے دیتا کہ وہ چاہیں تو اپنے مسلک کے مطابق فیصلہ کرلیں۔ اَور اگر کہیں غیر مقلد حضرات اپنے ہی عالِم کو اپنے لیے قاضی ( جج) بنانا چاہتے تو اُنہیں بھی اِختیار دے دیتا کہ اپنے آپس کے فیصلے اِس سے کراسکتے ہیں۔ 
اگر اُس نے اَب تک ایسا نہیں توکیا وہ  مَنْ لَّمْ یَحْکُمْ  کی وعید میں داخل نہیں ہوا۔اگر  نہیں داخل ہوا تو کیوں  ؟  اَور اَگر وہ اِس وعید میں داخل ہے اُس نے خدا سے کیا ہوا وعدہ اَور عہد پورا نہیں کیا تو کیا آپ کا ایسے عہد شکن حاکم سے نفاذ ِ شریعت کی توقع رکھنا خود کو دھوکہ دینا نہیں ہے  ؟ 
(٢)  نفاذ ِ شریعت کے لیے اُس نے کوئی آرڈر بھی نہیں دیا جبکہ وہ صدارتی آرڈر دے سکتا تھا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حديث 6 1
4 اِنسان جیسے' شعور' کے بوجھ سے سب نے اِنکار کر دیا : 8 3
5 عالمی گھڑیاں خدائی نظام کے تابع ہیں : 9 3
6 آخرت میں اللہ کا دیدار نصیب ہوگا : 10 3
7 نبیوں کو ایک دُوسرے پر فضیلت نہ دینے کی حکمت : 10 3
8 ''شریعت'' و'' طریقت'' کا فرق : 14 3
9 طریقت کا کچھ اَور مطلب لینا گمراہی ہے : 15 3
10 ''نسبت'' کیا ہے : 15 3
11 بہت ریاضت کے بعد'' نسبت'' کا حصول ہوتا ہے : 15 3
12 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥١ 17 1
13 عالمی اَورملکی حالات پر دُور اَندیش تبصرہ 17 1
14 ٭ میں نے کہا : قرآنِ پاک میں ہے : 20 13
15 اَنفَاسِ قدسیہ 23 1
16 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 23 15
17 بشارت اَور رُویائے صالحہ : 23 15
18 پردہ کے اَحکام 29 1
19 زِنا اَور لواطت کے حرام ہونے کی وجہ : 29 18
20 لواطت کی حرمت : 30 18
21 پردہ میں بھی بدکاری ہوجانے کی حقیقت : 30 18
22 عورتوں کو پردہ میں رکھنے کی ایک اَور شرعی دَلیل : 31 18
23 عورت کو اَپنے چہرہ کا پردہ کرنا بھی ضروری ہے نیز'' ستر'' اَور'' پردہ'' کا فرق : 32 18
24 مروجہ محفل ِمیلاد 33 1
25 بریلوی حضرات کی قیاس آرائی کا جواب : 33 24
26 قسط : ٤سیرت خلفائے راشدین 39 1
28 اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 43 1
29 صکوک سے کیا مراد ہے ؟ 44 28
30 مالی دَستاویز کی یہ تعریف 44 28
31 عالمی مجمع فقہ اِسلامی نے صکوک ِمضاربت کی یہ تعریف کی : 45 28
32 مجلس خدمات ِمالیہ اِسلامیہ نے صکوک کی یہ تعریف کی : 46 28
33 (١) صکوک کے موجودات : 46 28
34 (٢) صکوک کے عقود : 46 28
35 (٣) صکوک کا اِصدار : 46 28
36 (٤) حاملینِ صکوک : 46 28
37 (٥) تصفیہ اَور اِطفائے صکوک : 46 28
38 (٦) صکوک کا تداول : 47 28
39 (٧) اِسترداد ِصکوک : 47 28
40 (٨) تصنیف ائتمانی (Credit Rating) : 47 28
41 (٩) سندات و صکوک کے فروخت کرنے کے بازار : 47 28
42 (i) اِبتدائی بازار (Primary Market) : 47 28
43 (ii) ثانوی بازار (Secondary Market) : 47 28
44 صکوک سازی اَور صکوک کی کچھ مزید تفصیل 47 28
45 (١) بِلا واسطہ مالی اَوراق سازی : 48 28
46 (٢) بواسطہ اَثاثہ اَوراق سازی یا صکوک سازی یا تصکیک : 48 28
47 صکوک کی ضرورت اَور فائدے 49 28
48 عربی زبان کی خصوصیات و اِمتیازات 54 1
49 عالمی زبان : 55 48
50 ضرورت کا اِحساس : 56 48
51 مصنوعی زبانیں : 58 48
52 بنیادی اَنگریزی : 61 48
53 اَخبار الجامعہ 63 1
54 وفیات 64 1
Flag Counter