Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2012

اكستان

25 - 65
بہرحال مدینہ منورہ زید شرفًا میں سلسلہ رُؤیائے صالحہ وغیرہ بکثرت جاری رہا مگر اُس وقت لکھنے اَور ضبط کرنے کا خیال نہیں ہوا۔ 
خواب میں جنابِ رسول اللہ  ۖ ،صحابہ کرام، اَولیاء عظام، ائمہ فخام اَور جناب باری عزاسمۂ کو بار ہا دیکھنے کا شرف حاصل ہوا چونکہ قلم بند کرنے کی نوبت نہیں آئی اِس لیے بِلاترتیب قید ِزمانہ جس قدر یاد ہے لکھتاہوں۔ 
(١)  ایک دفعہ دیکھا کہ آقائے نامدار  ۖ مسجد شریف کے شمالی دَروازے سے بابِ مجیدی کے باہر منجانب شمال منہ کیے (قبلہ مدینہ منورہ اَور مسجد نبوی کا بجانب جنوب ہے) مسجد سے نکل کھڑے ہیں اَور آپ کے لپ میں(دونوں ہاتھوں کا مجموعہ) میٹھے کدو (جس کو کنہڑا اَور عرب میں دُباء رُومی کہتے ہیں) کہ بیج بھرے ہیں، میں سامنے سے حاضر ہوا جب میں قریب پہنچا تو آپ نے لپ کو نیچے سے کھول دیا، کچھ بیج نیچے کو گرے تو میں نے دامن میں لے لیے اُن کی مقدار تقریبًا تیس عدد تھی۔ 
(٢)  دیکھا کہ میں مسجد شریف میں منبر شریف کے سامنے مکبریہ کے نیچے (وہ اُونچی چھت دار جگہ جس پر تکبیر کہنے والے چڑھ کر تکبیر کہتے ہیں اَور اِثنائِ نماز میں اِنتقالات پر بلند آواز سے مقتدیوں کو آگاہ کرتے ہیں یہ جگہ مسجد شریف میں منبر کے سامنے چار یا پانچ گز بجانب شمال واقع ہے ) لیٹا ہوں اَور مجھ پر سبز شال پڑی ہے اَور ایک شخص یہ کہتا ہے کہ تیرے قدم جنابِ رسول اللہ  ۖ کے قدم جیسے ہیں  اِس کی تعبیر حضرت گنگوہی نے اِتباع سنت دی تھی۔ 
(٣)  دیکھا کہ ایک جگہ پر جنابِ رسول اللہ  ۖ کی قبر مبارک کھلی ہوئی ہے میں نے دیکھا کہ لاش مبارک سفید کفن میں قبر کے پاس باہر ہے کفن کھلا ہوا ہے چہرۂ مبارک نہایت ترو تازہ ہے اَور آنحضرت علیہ الصلوة والسلام چت سو رہے ہیں مگر آپ  ۖ کی لبیں اَور ناخن بڑھے ہوئے ہیں ..... میں نے قینچی سے آپ  ۖ  کی لبیں کتریں اَور ناخنوں کو بھی کترا۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حديث 6 1
4 اِنسان جیسے' شعور' کے بوجھ سے سب نے اِنکار کر دیا : 8 3
5 عالمی گھڑیاں خدائی نظام کے تابع ہیں : 9 3
6 آخرت میں اللہ کا دیدار نصیب ہوگا : 10 3
7 نبیوں کو ایک دُوسرے پر فضیلت نہ دینے کی حکمت : 10 3
8 ''شریعت'' و'' طریقت'' کا فرق : 14 3
9 طریقت کا کچھ اَور مطلب لینا گمراہی ہے : 15 3
10 ''نسبت'' کیا ہے : 15 3
11 بہت ریاضت کے بعد'' نسبت'' کا حصول ہوتا ہے : 15 3
12 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥١ 17 1
13 عالمی اَورملکی حالات پر دُور اَندیش تبصرہ 17 1
14 ٭ میں نے کہا : قرآنِ پاک میں ہے : 20 13
15 اَنفَاسِ قدسیہ 23 1
16 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 23 15
17 بشارت اَور رُویائے صالحہ : 23 15
18 پردہ کے اَحکام 29 1
19 زِنا اَور لواطت کے حرام ہونے کی وجہ : 29 18
20 لواطت کی حرمت : 30 18
21 پردہ میں بھی بدکاری ہوجانے کی حقیقت : 30 18
22 عورتوں کو پردہ میں رکھنے کی ایک اَور شرعی دَلیل : 31 18
23 عورت کو اَپنے چہرہ کا پردہ کرنا بھی ضروری ہے نیز'' ستر'' اَور'' پردہ'' کا فرق : 32 18
24 مروجہ محفل ِمیلاد 33 1
25 بریلوی حضرات کی قیاس آرائی کا جواب : 33 24
26 قسط : ٤سیرت خلفائے راشدین 39 1
28 اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 43 1
29 صکوک سے کیا مراد ہے ؟ 44 28
30 مالی دَستاویز کی یہ تعریف 44 28
31 عالمی مجمع فقہ اِسلامی نے صکوک ِمضاربت کی یہ تعریف کی : 45 28
32 مجلس خدمات ِمالیہ اِسلامیہ نے صکوک کی یہ تعریف کی : 46 28
33 (١) صکوک کے موجودات : 46 28
34 (٢) صکوک کے عقود : 46 28
35 (٣) صکوک کا اِصدار : 46 28
36 (٤) حاملینِ صکوک : 46 28
37 (٥) تصفیہ اَور اِطفائے صکوک : 46 28
38 (٦) صکوک کا تداول : 47 28
39 (٧) اِسترداد ِصکوک : 47 28
40 (٨) تصنیف ائتمانی (Credit Rating) : 47 28
41 (٩) سندات و صکوک کے فروخت کرنے کے بازار : 47 28
42 (i) اِبتدائی بازار (Primary Market) : 47 28
43 (ii) ثانوی بازار (Secondary Market) : 47 28
44 صکوک سازی اَور صکوک کی کچھ مزید تفصیل 47 28
45 (١) بِلا واسطہ مالی اَوراق سازی : 48 28
46 (٢) بواسطہ اَثاثہ اَوراق سازی یا صکوک سازی یا تصکیک : 48 28
47 صکوک کی ضرورت اَور فائدے 49 28
48 عربی زبان کی خصوصیات و اِمتیازات 54 1
49 عالمی زبان : 55 48
50 ضرورت کا اِحساس : 56 48
51 مصنوعی زبانیں : 58 48
52 بنیادی اَنگریزی : 61 48
53 اَخبار الجامعہ 63 1
54 وفیات 64 1
Flag Counter