Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2012

اكستان

21 - 65
اَور دے سکتا ہے بلکہ اُسے اَور طول دے دیا کہ جاؤ پہلے خطوط لکھواؤ تار دِلواؤ نئے سرے سے مطالبہ شروع کرو تو ایسے حاکم سے آپ کیوں نہیں پوچھتے کہ جناب اِسی بات پر تو آپ نے ریفرینڈم کرایا تھا کیا اپنے ریفرینڈم کی عبارت بھول گئے ہیںیا حزب ِ اِختلاف کی طرح آپ خود بھی اپنے ریفرنڈم کی  نفی کر رہے ہیں۔ 
(٣)  اِن ہی بھولے بھالے علماء سے یہ سوال ہے کہ ایسا حکمران طبقہ جو پبلک کو ایسی کفریہ ''ہاں''اَور'' نہیں'' میں پھنسائے پھر اُس سے پھر جائے پھر لمبا راستہ دِکھائے، کیا اِس کا اِیمان بھی  قائم رہا ہے یا اُسے تجدید ِ اِیمان اَور علی الاعلان توبہ کرنی چاہیے تاکہ مذکورہ بالا وعیدوں سے وہ بچ سکے اَور یُخَادِعُوْنَ اللّٰہَ (پارہ ١  رکوع ٢) کی فہرست میں داخل نہ رہے۔
(٤)  کوئی آمراَپنے اُوپر عدل و اِنصاف جو شریعت ِ مطہرہ کا خاصہ ہے مسلط اَور حاوی کرنا نہیں چاہ سکتا۔ اِس لیے وہ اِسلامی قانون کے نفاذ سے حتی الوسع گریز کرتا ہے کیونکہ اُسے اپنی مصلحت کے تحت من مانی کرنی ہوتی ہے اَور اَگر وہ من مانی کرے گا تو اُس کا خلافِ شرع چلنا فورًا ظاہر ہوجائے گا اِس لیے اُسے یہی اچھا لگتا ہے کہ شریعت نہ آنے پائے۔ 
نیز قومی اسمبلی چاہتی ہے کہ وہ بااِختیار' مقننہ 'رہے اَوراِسلامی قوانین کے نفاذ کے بعد وہ اِن قوانین کی تائید و تقویت کے لیے تو قوانین بناسکتی ہے مگر حسب ِ دِل خواہ ایسے قوانین نہیں بنا سکتی جو اِسلامی قوانین سے متصادم ہوں گویا وہ مطلق العنان مقننہ نہیں رہتی اِس لیے وہ بھی خود بخود حتی الوسع  شرعی قوانین کے نفاذ کی منظوری سے گریز ہی کرے گی، خصوصًا جب یہ دیکھے گی کہ اِس سے اُوپر والا  بھی یہی چاہتا ہے ۔
نیز یہ بھی حقیقت ہے کہ قومی اسمبلی کے ممبران تو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل حل کرانے کے وعدے پر ووٹ لے کر آتے ہیں قانونِ شریعت کی اَصل اَور بنیادی ذمہ داری اُسی شخص کی بنتی ہے جس نے اِس نام پر ووٹ مانگا اَور خود کو کامیاب بنایا۔ 
(٥)  ہر حکومت اُس وقت دباؤ قبول کرتی ہے جب کسی میں پُر زور طرح ''وگرنہ'' کہنے کی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حديث 6 1
4 اِنسان جیسے' شعور' کے بوجھ سے سب نے اِنکار کر دیا : 8 3
5 عالمی گھڑیاں خدائی نظام کے تابع ہیں : 9 3
6 آخرت میں اللہ کا دیدار نصیب ہوگا : 10 3
7 نبیوں کو ایک دُوسرے پر فضیلت نہ دینے کی حکمت : 10 3
8 ''شریعت'' و'' طریقت'' کا فرق : 14 3
9 طریقت کا کچھ اَور مطلب لینا گمراہی ہے : 15 3
10 ''نسبت'' کیا ہے : 15 3
11 بہت ریاضت کے بعد'' نسبت'' کا حصول ہوتا ہے : 15 3
12 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥١ 17 1
13 عالمی اَورملکی حالات پر دُور اَندیش تبصرہ 17 1
14 ٭ میں نے کہا : قرآنِ پاک میں ہے : 20 13
15 اَنفَاسِ قدسیہ 23 1
16 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 23 15
17 بشارت اَور رُویائے صالحہ : 23 15
18 پردہ کے اَحکام 29 1
19 زِنا اَور لواطت کے حرام ہونے کی وجہ : 29 18
20 لواطت کی حرمت : 30 18
21 پردہ میں بھی بدکاری ہوجانے کی حقیقت : 30 18
22 عورتوں کو پردہ میں رکھنے کی ایک اَور شرعی دَلیل : 31 18
23 عورت کو اَپنے چہرہ کا پردہ کرنا بھی ضروری ہے نیز'' ستر'' اَور'' پردہ'' کا فرق : 32 18
24 مروجہ محفل ِمیلاد 33 1
25 بریلوی حضرات کی قیاس آرائی کا جواب : 33 24
26 قسط : ٤سیرت خلفائے راشدین 39 1
28 اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 43 1
29 صکوک سے کیا مراد ہے ؟ 44 28
30 مالی دَستاویز کی یہ تعریف 44 28
31 عالمی مجمع فقہ اِسلامی نے صکوک ِمضاربت کی یہ تعریف کی : 45 28
32 مجلس خدمات ِمالیہ اِسلامیہ نے صکوک کی یہ تعریف کی : 46 28
33 (١) صکوک کے موجودات : 46 28
34 (٢) صکوک کے عقود : 46 28
35 (٣) صکوک کا اِصدار : 46 28
36 (٤) حاملینِ صکوک : 46 28
37 (٥) تصفیہ اَور اِطفائے صکوک : 46 28
38 (٦) صکوک کا تداول : 47 28
39 (٧) اِسترداد ِصکوک : 47 28
40 (٨) تصنیف ائتمانی (Credit Rating) : 47 28
41 (٩) سندات و صکوک کے فروخت کرنے کے بازار : 47 28
42 (i) اِبتدائی بازار (Primary Market) : 47 28
43 (ii) ثانوی بازار (Secondary Market) : 47 28
44 صکوک سازی اَور صکوک کی کچھ مزید تفصیل 47 28
45 (١) بِلا واسطہ مالی اَوراق سازی : 48 28
46 (٢) بواسطہ اَثاثہ اَوراق سازی یا صکوک سازی یا تصکیک : 48 28
47 صکوک کی ضرورت اَور فائدے 49 28
48 عربی زبان کی خصوصیات و اِمتیازات 54 1
49 عالمی زبان : 55 48
50 ضرورت کا اِحساس : 56 48
51 مصنوعی زبانیں : 58 48
52 بنیادی اَنگریزی : 61 48
53 اَخبار الجامعہ 63 1
54 وفیات 64 1
Flag Counter