Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2012

اكستان

19 - 65
ہندوستان کی مذکورہ بالا حالت و کیفیت میں ہمیں اِس کا 'سیاسی' حل نکال لینا چاہیے 'فوج کَشی' اِس کا حل نہیں۔ 
جہاں تک لاہور سیالکوٹ بار ڈر کا تعلق ہے تو روز مرہ خبریں آرہی ہیں کہ وہاں ہندوستان اپنے دفاع کو اِنتہائی مضبوط بنا رہا ہے کہ پاکستان اِدھر نہ بڑھ سکے چاہے سکھ سپلائی لائنیں بھی کاٹ دیں۔ اَبھی چندی گڑھ میں ساٹھ جنرلوںکی میٹنگ کی خبر آئی تھی۔
٭  میں نے کہا  :  کہ مجھے اپنے جنرلوں کے بارے میں یہ گمان ہے کہ یہ اپنی اپنی حدود میں تو نقشہ جنگ بہت اچھا بنا سکتے ہیں لیکن سارے ملک کے مجموعی نقشہ میں' سیاسی دماغ' کی ضرورت ہوتی ہے صرف 'فوجی دماغ' یہ نہیں بنا سکتا۔ 
٭  میں نے کہا  :  کہ مشرقی پاکستان میں یہ ہو سکتا تھا کہ فوجیں ہر طرف سے سمیٹ کر  'سندر بن'  ١   کو مرکز اَور برما کی سرحد کو اپنی پشت پناہ بنالیا جاتا۔ اگر اُس وقت ایسا کر لیا جاتا تو لڑائی جاری ہی رہتی اَور بنگلہ دیش کبھی نہ بنتاہتھیار نہ ڈالے جاتے لیکن پورے ملک کی لڑائی یحییٰ خاں لڑ رہا تھا وہ یہ حکم نہ دے سکا 'فوجی ذہن' تھا 'محاذ' سنبھال سکتا تھا 'پورا ملک' نہیںجس کے لیے 'سیاسی دماغ' کی ضرورت تھی۔معلوم ہوتا ہے کہ نہ اُسے جغرافیہ کا مطالعہ حاصل تھا نہ تاریخ کا ،میں نے یہ سوال خود      جنرل نیازی سے بھی کیا جس پر اُن کا جواب قطعًا غیر تسلی بخش تھا۔معلوم ہوتا ہے کہ جب بھی فوجی حکمراں اپنے ذمہ دونوں کام لیتے ہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔یحییٰ خاں' اَنگریز' کا تربیت یافتہ تھا مکمل اَور  بڑا نقشہ' سیاست داں اَنگریز' خود بناتے تھے اَور میدانِ جنگ کا 'جنرل' بناتے تھے۔آج کے فوجی بھی اُن کے شاگردوں کے شاگرد ہیں اِن کی وہی تربیت ہے جو اِن کے اُستادوں کی اَنگریز نے کی تھی۔
آج پھر صورت ِحال وہی ہے کہ سب کچھ فوج کے ہاتھوں میں ہے اُس کے پاس ایک     ذمہ داری ہونی چاہیے مگر اُس نے دونوں لے رکھی ہیں اِس لیے پھر لغزشِ پا کااَندیشہ محسوس ہو رہا ہے  خدا پناہ میں رکھے۔ 
  ١   بنگال کا مشہور جنگل 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حديث 6 1
4 اِنسان جیسے' شعور' کے بوجھ سے سب نے اِنکار کر دیا : 8 3
5 عالمی گھڑیاں خدائی نظام کے تابع ہیں : 9 3
6 آخرت میں اللہ کا دیدار نصیب ہوگا : 10 3
7 نبیوں کو ایک دُوسرے پر فضیلت نہ دینے کی حکمت : 10 3
8 ''شریعت'' و'' طریقت'' کا فرق : 14 3
9 طریقت کا کچھ اَور مطلب لینا گمراہی ہے : 15 3
10 ''نسبت'' کیا ہے : 15 3
11 بہت ریاضت کے بعد'' نسبت'' کا حصول ہوتا ہے : 15 3
12 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥١ 17 1
13 عالمی اَورملکی حالات پر دُور اَندیش تبصرہ 17 1
14 ٭ میں نے کہا : قرآنِ پاک میں ہے : 20 13
15 اَنفَاسِ قدسیہ 23 1
16 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 23 15
17 بشارت اَور رُویائے صالحہ : 23 15
18 پردہ کے اَحکام 29 1
19 زِنا اَور لواطت کے حرام ہونے کی وجہ : 29 18
20 لواطت کی حرمت : 30 18
21 پردہ میں بھی بدکاری ہوجانے کی حقیقت : 30 18
22 عورتوں کو پردہ میں رکھنے کی ایک اَور شرعی دَلیل : 31 18
23 عورت کو اَپنے چہرہ کا پردہ کرنا بھی ضروری ہے نیز'' ستر'' اَور'' پردہ'' کا فرق : 32 18
24 مروجہ محفل ِمیلاد 33 1
25 بریلوی حضرات کی قیاس آرائی کا جواب : 33 24
26 قسط : ٤سیرت خلفائے راشدین 39 1
28 اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 43 1
29 صکوک سے کیا مراد ہے ؟ 44 28
30 مالی دَستاویز کی یہ تعریف 44 28
31 عالمی مجمع فقہ اِسلامی نے صکوک ِمضاربت کی یہ تعریف کی : 45 28
32 مجلس خدمات ِمالیہ اِسلامیہ نے صکوک کی یہ تعریف کی : 46 28
33 (١) صکوک کے موجودات : 46 28
34 (٢) صکوک کے عقود : 46 28
35 (٣) صکوک کا اِصدار : 46 28
36 (٤) حاملینِ صکوک : 46 28
37 (٥) تصفیہ اَور اِطفائے صکوک : 46 28
38 (٦) صکوک کا تداول : 47 28
39 (٧) اِسترداد ِصکوک : 47 28
40 (٨) تصنیف ائتمانی (Credit Rating) : 47 28
41 (٩) سندات و صکوک کے فروخت کرنے کے بازار : 47 28
42 (i) اِبتدائی بازار (Primary Market) : 47 28
43 (ii) ثانوی بازار (Secondary Market) : 47 28
44 صکوک سازی اَور صکوک کی کچھ مزید تفصیل 47 28
45 (١) بِلا واسطہ مالی اَوراق سازی : 48 28
46 (٢) بواسطہ اَثاثہ اَوراق سازی یا صکوک سازی یا تصکیک : 48 28
47 صکوک کی ضرورت اَور فائدے 49 28
48 عربی زبان کی خصوصیات و اِمتیازات 54 1
49 عالمی زبان : 55 48
50 ضرورت کا اِحساس : 56 48
51 مصنوعی زبانیں : 58 48
52 بنیادی اَنگریزی : 61 48
53 اَخبار الجامعہ 63 1
54 وفیات 64 1
Flag Counter