Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2012

اكستان

18 - 65
پڑتے۔ راجیو کو زِرّہ نہ پہنی پڑتی نہ محفوظ ترین گاڑیاں اَور سٹیج بنانے پڑتے اگر راجیو کے ساتھ کوئی بات پیش آجا تی ہے تو نہ صرف یہ کہ بہت سے علاقے آزاد ہوجائیں گے بلکہ جنوبی ہند بھی شمالی ہند سے اَلگ ہوجائے گا کیونکہ مملکت میں داخلی مضبوطی بالکل مختل ہو کر رہ جائے گی۔ 
اَب اِس صورت ِحال میں راجیو اَور اُن کے ہم نوا یہ سوچ سکتے ہیں کہ' میزو قبائل' کی آزادی 'کشمیر 'کی آزادی اَور' خالصتان' کا مطالبہ اِن سب کی جڑ پاکستان کا وجود ہے۔ اگر یہ حصہ ہندوستان سے اَلگ نہ ہوتا تو مذکورہ علاقے والے خود مختاری کا خواب کبھی نہ دیکھ سکتے لہٰذا پاکستان ہی کو ختم کردو یا  حملہ کر کے اِتنا کمزور کردو کہ وہ خود کو سنبھالے رکھنے کے قابل بھی نہ رہے۔ اِس مقصد کے حصول میں اُسے ایک سپر پاور (رُوس) کی ہمنوائی حاصل ہوگی اَور اَمریکا حسب ِسابق پاکستان کی صرف زبانی ہمدردی و غمخواری کرے گااِس کی خاطر اپنے سر کوئی جنگ نہ لی ہے نہ لے گا۔ ہندوستان کو مستقبل میں اپنی طرف مائل رکھنے کے لیے اُسے کوئی دھمکی بھی نہ دے گا۔
 رہی اَفغانستان کی مظلومیت تو وہ بھی اُسے اپنے مفاد کی خاطر نظر آرہی ہے کیونکہ وہ حقیقتًا مظلوموں کا مدد گار نہیں ہے اَگر مظلوموں کا مددگار ہوتا تو فلسطین میں بھی ہوتا۔ اَفغانستان اَور عراق میں اُس کے دونوں دُشمن آپس میں لڑ رہے ہیں اَور اُس کااَسلحہ بِک رہا ہے۔ ساتھ ہی مفت میں اَفغان مجاہدین کی مساعی سے رُوس کا نقصان بھی ہو رہا ہے اَور بدنامی بھی، عرب ممالک کی سب دولت اِن جنگوں میں اَمریکا کے پاس چلی گئی ہے اَب پاکستان اَگر خدا نخواستہ نہ بھی رہے تو اپنے مفادات کسی اَور طرح حاصل کر لے گا، غرض ایسے سخت پریشان کن حالات میں ہماراملک دَاخلی اِنتشار کا شکار ہے۔ 
صوبہ سندھ کا ایک حصہ موجودہ حکومت سے اِس قدر برگشتہ ہے کہ اُس نے دو تین سال سے باغیانہ اَفکار کی اِشاعت کا سلسلہ چلا رکھا ہے اِس میں کچھ گروپس مسلح ہو چکے ہیں اَور اِتنے ہتھیار بند کہ اُن پر پولیس قابو ہی نہیں پا سکتی وہاں فوج ہی کنٹرول پر مامور ہے۔ اَور کوئی مخفی بات نہیں ہے کہ اُن کے علاقے ہندوستان کی سرحد سے کوئی خاص فاصلہ پر نہیں ہیں۔ اِس صورت ِ حال کی طرف سے حکومت کا تغافل ملک کے لیے اَز حد نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حديث 6 1
4 اِنسان جیسے' شعور' کے بوجھ سے سب نے اِنکار کر دیا : 8 3
5 عالمی گھڑیاں خدائی نظام کے تابع ہیں : 9 3
6 آخرت میں اللہ کا دیدار نصیب ہوگا : 10 3
7 نبیوں کو ایک دُوسرے پر فضیلت نہ دینے کی حکمت : 10 3
8 ''شریعت'' و'' طریقت'' کا فرق : 14 3
9 طریقت کا کچھ اَور مطلب لینا گمراہی ہے : 15 3
10 ''نسبت'' کیا ہے : 15 3
11 بہت ریاضت کے بعد'' نسبت'' کا حصول ہوتا ہے : 15 3
12 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥١ 17 1
13 عالمی اَورملکی حالات پر دُور اَندیش تبصرہ 17 1
14 ٭ میں نے کہا : قرآنِ پاک میں ہے : 20 13
15 اَنفَاسِ قدسیہ 23 1
16 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 23 15
17 بشارت اَور رُویائے صالحہ : 23 15
18 پردہ کے اَحکام 29 1
19 زِنا اَور لواطت کے حرام ہونے کی وجہ : 29 18
20 لواطت کی حرمت : 30 18
21 پردہ میں بھی بدکاری ہوجانے کی حقیقت : 30 18
22 عورتوں کو پردہ میں رکھنے کی ایک اَور شرعی دَلیل : 31 18
23 عورت کو اَپنے چہرہ کا پردہ کرنا بھی ضروری ہے نیز'' ستر'' اَور'' پردہ'' کا فرق : 32 18
24 مروجہ محفل ِمیلاد 33 1
25 بریلوی حضرات کی قیاس آرائی کا جواب : 33 24
26 قسط : ٤سیرت خلفائے راشدین 39 1
28 اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 43 1
29 صکوک سے کیا مراد ہے ؟ 44 28
30 مالی دَستاویز کی یہ تعریف 44 28
31 عالمی مجمع فقہ اِسلامی نے صکوک ِمضاربت کی یہ تعریف کی : 45 28
32 مجلس خدمات ِمالیہ اِسلامیہ نے صکوک کی یہ تعریف کی : 46 28
33 (١) صکوک کے موجودات : 46 28
34 (٢) صکوک کے عقود : 46 28
35 (٣) صکوک کا اِصدار : 46 28
36 (٤) حاملینِ صکوک : 46 28
37 (٥) تصفیہ اَور اِطفائے صکوک : 46 28
38 (٦) صکوک کا تداول : 47 28
39 (٧) اِسترداد ِصکوک : 47 28
40 (٨) تصنیف ائتمانی (Credit Rating) : 47 28
41 (٩) سندات و صکوک کے فروخت کرنے کے بازار : 47 28
42 (i) اِبتدائی بازار (Primary Market) : 47 28
43 (ii) ثانوی بازار (Secondary Market) : 47 28
44 صکوک سازی اَور صکوک کی کچھ مزید تفصیل 47 28
45 (١) بِلا واسطہ مالی اَوراق سازی : 48 28
46 (٢) بواسطہ اَثاثہ اَوراق سازی یا صکوک سازی یا تصکیک : 48 28
47 صکوک کی ضرورت اَور فائدے 49 28
48 عربی زبان کی خصوصیات و اِمتیازات 54 1
49 عالمی زبان : 55 48
50 ضرورت کا اِحساس : 56 48
51 مصنوعی زبانیں : 58 48
52 بنیادی اَنگریزی : 61 48
53 اَخبار الجامعہ 63 1
54 وفیات 64 1
Flag Counter