Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2012

اكستان

55 - 65
میں گھٹیا کپڑے پہن کر حاضر ہوا تو آپ انے پوچھا کہ کیا تمہارے پاس مال نہیں ہے؟ میں نے عرض کیا کہ ''مال تو ہے''۔ آپ انے پوچھا کہ کس کس قسم کا مال ہے؟ میں نے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اُونٹ، گائے، بکریاں، گھوڑے اَور غلام ہر طرح کا مال عطا کیا ہے، یہ سن کر آنحضرت انے اِرشادفرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ نے تم کو مال سے نوازا ہے تولازم ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نعمت اَور کرامت کا  اَثر تمہارے بدن پر ظاہر ہو۔ (مشکوٰة شریف ٣٧٥٢)
مطلب یہ ہے کہ دونوں طرح کاتکلف شریعت میں منع ہے کہ وسعت ہوتے ہوئے دِکھاوے کے لیے گھٹیا لباس پہننا یہ بھی منع ہے اَور حد سے زیادہ شاندار لباس کے فراق میںرہنا بھی پسندیدہ  نہیں ہے۔ ہر حالت میں بے تکلفی رہنی چاہیے اَور اِنسان کو سادی زندگی گزارنی چاہیے۔ نبی ٔ اَکرم ا نے حضرات ِصحابہث  اَور اُمت کو یہی تعلیم دی ہے، پیغمبر علیہ السلام نے اِرشاد فرمایاکہ ''کھاؤ پیو، صدقہ کرو اَور جو چاہے لباس پہنو، بس فضول خرچی اَور کبر وغرور نہ ہونا چاہیے۔'' (مشکوٰة شریف ٣٧٧٢)
اِسی طرح آپ انے بالوں کو درست رکھنے کی تاکید فرمائی اَور اِرشاد فرمایا کہ جوبال رکھے تو   وہ اُن کا اِکرام کرے (یعنی صاف ستھرا رکھنے کا اِہتمام کرے) لیکن ساتھ ہی یہ بھی فرمادیا کہ آدمی روز روز تیل کنگھی کرنے میں نہ لگا رہے بلکہ کچھ دِن چھوڑکر تیل کنگھی کیا کرے۔ (مشکوٰة شریف  ٣٨٢٢)
خلاصہ یہ کہ اِسلام کی تعلیم ہر معاملہ میں میانہ روی کی ہے، ایک مسلمان کو ہمیشہ اپنے دین    کو مقدم رکھناچاہیے اَور غیر قوموں سے ہر طرح کی مرعوبیت دِل سے نکال دینی چاہیے اَور دُنیا میں   بے تکلف اَور سادہ زندگی گزارنی چاہیے اِسی میں ہماری عزت ہے اَور اِسی میں عافیت اَور نجات ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو حضرات صحابہ ث کے اُسوۂ مبارکہ کو اِختیار کرنے کی توفیق بخشیں اَور دینی فکر سے ہمارے قلوب کو معمور فرمائیں، آمین ۔ (بشکریہ  :  ماہنامہ ندائے شاہی فروری تا مئی ٢٠٠٥ئ)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حدیث: 7 1
13 اِسلامی فتوحات تین نسلوں تک جاری رہی ہیں : 8 3
14 ''احسان'' و '' تصوف'' : 9 3
15 اِحسان کی پہلی صورت : 9 3
16 اِحسان کی دُوسری صورت : 10 3
17 قیامت کے بارے میں سوال و جواب : 10 3
18 قیامت کیوں آئے گی ؟ 11 3
19 دُعائے مغفرت کا فائدہ : 12 3
20 صحابہ کرام کا مجاہدہ اَور نبی علیہ السلام کے آنسو : 13 3
21 قیامت اَور دیگر تمام جزئیات کا حتمی علم صرف اَللہ کے پاس ہے : 14 3
22 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٠ 16 1
23 سوالات و جوابات 16 22
24 قسط : ٢١ اَنفَاسِ قدسیہ 20 1
25 پردہ کے اَحکام 26 1
26 شریعت میں پردہ مقرر کرنے کی وجہ اَور حکمت : 26 25
27 عفت و پاک دامنی کی ضرورت اَور اُس کا طریقہ : 27 25
28 اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کو دیکھنے سے منع کیا ہے اُن سے باز رہنا ضروری ہے : 28 25
29 قسط : ٣مروجہ محفل ِمیلاد 29 1
30 مروجہ محفل ِمیلاد پربریلویوں کے دلائل کے جوابات : 29 29
31 بریلویوں کے قرآنِ پاک سے اِستدلال کا جواب : 30 29
33 ٭ پہلی آیت : 30 31
34 ٭ دُوسری آیت : 32 31
35 ٭ تیسری آیت : 33 31
36 بریلویوں کا ایک حدیث پاک سے اِستدلال اَور اُس کا جواب : 34 29
37 حضرت عمر بن عبد العزیز کا جواب : 37 29
38 خطاب لاجواب 39 1
39 قسط : ٣سیرت خلفائے راشدین 46 1
40 حالات بعد ِ اِسلام و قبلِ ہجرت : 46 39
41 بقیہ : پردہ کے احکام 52 25
42 قسط : ٨ ، آخری صحابہ کی زِندگی اَور ہمارا عمل 53 1
43 تقریبات میں سادگی : 53 42
44 سادگی کا مطلب لچڑپن نہیں ہے : 54 42
45 دِل کے آپریشن سے بچنے کا ایک کامیاب نسخہ 56 1
46 تقریظ و تنقید 59 1
47 وفیات 62 1
Flag Counter