ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2011 |
اكستان |
|
واپس لے لیا اَور وفاقی وزیر برائے اَقلیتی اُمور کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کے بارے میں بتایا کہ ایسی کسی کمیٹی کا اَول تو کوئی نوٹیفکیشن ہی جاری نہیں ہوا اَور اَگر بالفرض ایسی کوئی کمیٹی موجود بھی ہے تووہ تحلیل کی جاتی ہے۔ یوں اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے وطن ِعزیز ایک بہت بڑے بحران سے محفوظ ہو گیا اَور اِسلامیانِ پاکستان اَور تحریکِ ختم ِنبوت کے قائدین اَور کارکنان کو اللہ رب العزت نے فتح مبین عطاء فرمائی اَور نبی اَکرم ۖ کی ختم نبوت کا اعجاز ملاحظہ کیجیے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو کو اللہ تعالیٰ نے مسئلہ ختم نبوت کوحل کرنے اَور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے قادیانیوں کو کافر قرار دِلانے کا اَعزاز عطاء فرمایا اَور اُن ہی کی پارٹی کے دَورِ اِقتدار میں ناموسِ رسالت کے معاملے پر مہر تصدیق و تائید ثبت کروائی فَلِلّٰہِ الْحَمْدُ عَلٰی ذَالِکَ ۔