Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2011

اكستان

37 - 64
لیکن اِن معقول جوابات کے باوجود قانون تحفظِ ناموسِ رسالت ختم کرانے والوں کے جذبات میں جوار بھاٹے کا اَبھی تک جوبن موجود ہے۔ محترمہ شیریں رحمان نے قومی اسمبلی میں بِل جمع کرایا ہے کہ اِس قانون کو ختم یا تبدیل کردیا جائے۔ کسی وقت اِس قانون کو ختم کرنے کی سازش پروان چڑھ سکتی ہے اَور وہ دلیل یہ لارہے ہیں کہ یہ قانون غلط استعمال ہوتا ہے۔ 
محترم صدر مملکت! آپ سے بہتر کون جانتا ہوگا کہ اَور کون سے قانون ہیں جو غلط استعمال نہیں ہوتے۔ پھر اُن کو ختم کرانے کے لیے ہلہ گلہ کیوں نہیں ہورہا؟ مانا کہ بعض بدنصیبوں نے اِسے غلط استعمال کیا ہوگا۔ کیا پولیس کی معاونت کے بغیر غلط درج ہوسکتا ہے؟ نہیں! تو پھر پولیس کی سزا کی بات کیوں نہیں ہوتی قانون کی مخالفت کیوں کی جاتی ہے؟ تسلیم کیا جاسکتا ہے کہ مدعی و پولیس آنکھیں بند کرکے غلط کیس درج کراتے ہیں تو جناب آپ عدالتوں کے بارے میں کیا اِرشاد فرمائیں گے؟ آخر وہاں جاکر ملزم کی بے گناہی ثابت ہوجائے گی تو غلط کیس درج کرانے والوں کے بارہ میں دفعہ ٨٢ سے کام نہیں لیا جاسکتا۔ پورے سسٹم  کی موجودگی کے باوجود عدالتی فیصلے کو یوں سبوتاژ کرنا کہ اَپیلوں کے فیصلوں سے قبل اُس کو رہا کرنا ،اِس کے تصور سے بھی جسم پر کپکپی طاری ہوتی ہے۔
محترم جناب زرداری صاحب! آپ ذرا تصور فرمائیں خدا کرے کہ آپ کے عہد ِحکومت میں محترمہ بے نظیر کے قتل ِناحق کے ملزم سزایاب ہوجائیں۔ اُن کی اپیل آپ کے پاس آجائے، کیا عدالتوں کے فیصلوں کے باوجود آپ ملزموں کی سزا معاف کردیں گے؟
یقینا اِس کا جواب نفی میں ہے تو پھر توجہ فرمائیں کہ محترمہ بے نظیر بھٹو صا حبہ سے کہیں زیادہ رحمتِ ِدوعالم  ۖ  کی ذات ِاَقدس کا ایک مسلمان حکمران پرحق ہے۔ آپ اِس سے چشم پوشی نہ کریں ورنہ یہ تو حقیقت ہے کہ دُنیا چند روزہ ہے ایک اَور عدالت بھی ہے اُس عدالت کے فیصلہ کو بائی پاس نہ کیا جاسکے گا۔
وصلی اللّٰہ تعالٰی علی خیر خلقہ محمد وآلہ واصحابہ اجمعین
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حديث 6 1
4 اہلِ مشرق میں فتنہ اَور دِلوں کی سختی : 7 3
5 اہلِ حجاز کی تعریف : 7 3
6 آواز گھٹتی بڑھتی ہے : 7 3
7 جمعہ شہروں میں ، حنفی مسلک اَور اُس کی وجہ : 8 3
8 ''نجد ''کا جغرافیہ : 9 3
9 بَحْرَیْن : 10 3
10 شدت اَور نجدی : 10 3
11 بصرہ : 10 3
12 مسئلہ رجم 11 1
13 ''حد'' کی تعریف : 21 12
14 اَنفَاسِ قدسیہ 23 1
15 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 23 14
16 اُسوۂ حَسَنہ یا اَخلاقِ ظاہرہ : 23 14
17 غرباء و مساکین کے ساتھ : 24 14
18 خدام کے ساتھ : 26 14
19 قسط : ٢٤ تربیت ِ اَولاد 29 1
20 صدر مملکت کی خدمت میں کھلا خط! 33 1
21 موت العَالِم موت العَالَم 38 1
22 رحمة للعالمین ۖکے لیے تعددِ اَزواج کی حِکمت 39 1
23 قسط : ا حضرت اِمام حسن بن علی رضی اللہ عنہما 44 1
24 نام و نسب : 44 23
25 پیدائش : 44 23
26 عہد ِنبوی ۖ : 45 23
27 عہد ِصدیقی : 45 23
28 عہد ِفاروقی : 45 23
29 عہد ِعثمانی : 46 23
30 بیعت ِخلافت کے وقت حضرت علی کو مشورہ : 46 23
31 وفیات 47 1
32 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 48 1
33 غیر مسلموں کے ساتھ معاملات : 48 32
34 ماہِ صفرکے اَحکام اَور جاہلانہ خیالات 50 1
35 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ : 50 34
36 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ : 50 34
37 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اَور اُس کی تردید : 51 34
38 ماہِ صفر کی آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراُس سے متعلق بدعات : 54 34
39 گلد ستہ اَحادیث 58 1
40 دوزخ کی دیواروں کی موٹائی چالیس برس کی مسافت کے برابر ہوگی : 58 39
41 حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دَور کا ایک واقعہ : 60 39
42 بقیہ : رحمة للعالمین ۖکے لیے تعددِ اَزواج کی حکمت 61 22
43 دینی مسائل ( نذر اَور منت کا بیان ) 62 1
44 نذر کے صحیح ہونے کی شرائط : 62 43
45 نذر کے بارے میں ایک اَور ضابطہ : 63 43
Flag Counter