Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2009

اكستان

9 - 64
لَا تَدَاوَوْ بِحَرَامٍ  حرام چیز استعمال نہ کرو   دَوا میں یعنی کھانے پینے میں۔ 
دُوسرے ایک اَور ہے حدیث شریف اُس میں پھر یہ آتا ہے کہ نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ  ۖ  عَنِ الدَّوَائِ الْخَبِیْثِ   ١  جو خبیث دَوا ہو یعنی نَجِس دَوا ہو اُس سے منع ہی فرمایا ہے تو بہتر تو یہی ہے کہ نجاست کے ذریعہ خارجی علاج بھی نہ کرے آدمی، بچنا ہی چاہیے کپڑے ناپاک ہوں گے پھر بعض چیزوں میں دھونا ہی نہیں ہوتا کافی دیر رُکنا پڑتا ہے ناپاک رہیں گے پسینہ آئے گا وہ اِدھر اُدھر لگے گا وغیرہ وغیرہ بہت ساری خرابیاں آسکتی ہیں تو سب سے بہتر چیز تو یہی ہے کہ نہ کیا جائے لیکن اگر ایسی صورت پیش آجاتی ہے جیسے میں نے مثال دی کہ  ''  دَادْ  '' کے لیے کہتے ہیں دہی لگادو اَور کُتّے سے چٹوادو تو اُس کے لعاب میں خدا نے ایسی تاثیر  رکھی ہے کہ شفا ہوجاتی ہے۔ اَور یہ بات بہت مشہور ہے کہ کُتّے کے کہیں زخم ایسی جگہ اگر ہوجائے جہاں اُس کی زبان نہ پہنچ سکے وہ ٹھیک ہونا بڑا مشکل ہوتا ہے۔ ہاں جہاں زبان پہنچتی ہے وہ ٹھیک ہوجاتا ہے۔بِلّی کا بھی یہی ہے اُس کے لعاب میں شفاء اللہ نے رکھی ہے وہ بھی اِسی طرح سے چاٹتی رہتی ہے صاف کرتی رہتی ہے اَور فائدہ ہوتا رہتا ہے مرہم کا کام دیتا جاتا ہے ۔
تو آقائے نامدار  ۖ  نے ہمارے واسطے دُنیاوی معیشت کی چیزیں بھی ذکر فرمائی ہیں اَور یہ دلیل ہے اِس بات کی کہ اِسلام رہبری کے لیے مذہب ِ کامل ہے اِس میں کوئی کمی نہیں ہے تو اِنسانی زندگی کے لیے ضرورتوں کے لیے یہ مذہب نہایت مکمل ہے کوئی شعبہ اِس کی رہبری سے اَور ہدایت سے خالی نہیں ہے۔ 
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اعمالِ صالحہ کی توفیق عطاء فرمائے، آمین۔ اِختتامی دُعا  ……
وفیات 
گزشتہ ماہ درج ذیل حضرا ت وفات پاگئے : خوشاب کے جناب حاجی ایوب نیازی صاحب ،  جامعہ جدیدکے مدرس مولانا عبدالباسط صاحب کی بھاوج، جامعہ کے خادم منظر عباس کے ماموں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب کرایا گیا ۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے،آمین۔

   ١  مشکوة شریف  ص  ٣٨٨

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 ہندو اَور بچھڑے کا پیشاب : 6 3
5 اُونٹ کا دُودھ اَور پیشاب ،علاج کی نوعیت 6 3
6 دَاد کی بیماری کا عجیب علاج : 6 3
7 آب ِحیات ، ہندوؤں کا اپنا پیشاب پینا : 7 3
8 حدیث کا مطلب ہر آدمی نہیں سمجھ سکتا ،مسلمانوں کی شرمناک حالت : 7 3
9 اِنسان کا پیشاب اَور عذاب ِقبر : 8 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 10
12 علمی مضامین 12 1
13 صرف امام اَور منفرد ہی کاسورہ ٔفاتحہ پڑھنا اَور اُس کے دلائل 12 12
14 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 19 1
15 تربیت ِ اَولاد 24 1
16 پیدائش کے بعد بچہ سے متعلق ضروری ہدایات 24 15
17 چھوٹے بچوں کو بالکل تنہا نہ چھوڑنا چاہیے 25 15
18 شوہر کو زَچہ کے قریب نہ آنے دینا : 25 15
19 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 26 1
20 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 26 19
21 تشریح : 27 19
22 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 29 19
23 ٩ ذی الحجہ کے روزے کے فضائل و احکام : 32 19
24 تکبیرِ تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ 33 19
25 تکبیرِ تشریق کی حکمت : 34 19
26 قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت :حج و 34 19
27 حج کے فضائل : 35 1
28 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اور فریضہ 35 27
29 حج کس پر فرض ہے ؟ 36 27
30 حج کی استطاعت کا مطلب : 37 27
31 قربانی کے فضائل : 38 27
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 40 1
33 اِنسان کی تخلیق کے مدارج : 43 32
34 قربانی کے مسائل 45 1
35 قربانی کس پر واجب ہے : 45 34
36 قربانی کا وقت : 46 34
37 قربانی کے جانور 47 34
38 قربانی کا گوشت اور کھال 48 34
39 متفرق مسائل 50 34
40 ذبح سے پہلے کی دُعا : 50 34
41 ذبح کے بعد کی دُعا : 50 34
42 چار رَوز اُندلس میں 51 1
43 مَدَیْنَةُ الزَّہْرَاء : 51 42
44 طارق بن زیادکا تاریخی خطبہ : 53 42
45 غَرْنَاطَہْ : 55 42
46 دینی مسائل 56 1
47 ( ظہار کا بیان ) 56 46
48 ظہار کا حکم : 56 46
49 چند دِیگر مسائل : 57 46
50 اَخبار الجامعہ 59 1
51 پلی کر یے آیا '' 60 50
Flag Counter