Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی2009

اكستان

9 - 64
کے اِس طرف رَوضۂ اَطہر ہے مسجد ِ نبوی  ۖ  میں اَور سڑک کے اُس طرف وہ ہے گنبد بنا ہوا ہے نظر آتا ہے وہ جو گنبد اُدھر نظر آتا ہے وہ مکتبۂ شیخ الاسلام کا ہی ہے،وہ ترکی کے تھے اللہ جانتا ہے اُن کا ہے یا کسی اَور کا ہے بہرحال بڑے عالم کا واقعہ ہے وہ فرماتے تھے کہ کہیں جارہے تھے ،ایک آدمی اُن کے ساتھ تھا اَور ایک وہ خودتھے تو اِن دونوں کو کسی شب یہ اِحساس ہوا کہ جیسے اِس وقت یہ شب ِ قدر کی وہ ساعت ہے تو دُعاء کرلی جائے ۔ایک نے تو دُعاء یہ کی کہ ایمان پر خاتمہ نصیب ہو، اِنہوں نے یہ دُعاء مانگی کہ اللہ تعالیٰ مجھے علم دے اَور شہرت دے میرے علم کو اِتنی کہ میں سب سے بڑا عالِم کہلاؤں یا ہوجاؤں جو بھی کلمات تھے۔اِنہوں نے علم کی دُعاء کی اَور علم کی شہرت کی دُعاء کی اگرچہ اِس میں کوئی شک نہیں ہے کہ علم بھی بڑی چیز ہے علم ِ دین خاص طور پر ، یہ اللہ تعالیٰ کی ایک عنایت ہے بڑی خصوصی۔ 
تو شہرت کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو فائدہ پہنچے تو چیز تو کوئی غلط اُنہوں نے ایسی نہیں مانگی وہ کہتے ہیں کہ اُس کا انتقال تو میرے سامنے ہوا اَور ایمان پر ہوا ٹھیک طرح سے جیسے اُس نے دُعاء کی تھی ویسے ہی ہوا ۔ اَور اپنے بارے میں کہتے تھے کہ میں اِتنا مشہور ہوچکا ہوں کہ میں ہی پہچانا جاتا ہوں اِس نام سے یا اِس عُرف سے پوری مملکت میں لیکن کہتے ہیں کہ دُعاء مجھ سے بہتر اُس آدمی کی تھی جو میرے ساتھ تھا کہ اُس کا خاتمہ ایمان پر ہوا ہے۔ اپنے بارے میں کہتے تھے کہ مجھے کیا پتا اپنے بارے میں کیونکہ جو دُعاء کی تھی اُس کا تعلق اِس سے تھا کہ علم زیادہ ہو چرچا زیادہ ہو شہرت زیادہ ہو وہ حاصل ہوگئی اُس کا تعلق آخرت سے بھی ہے یا نہیں اِس کا کوئی پتا نہیں تو مجھ سے اچھی دُعاء اُس کی تھی جسے کوئی جانتا بھی نہیں لیکن خاتمہ ایمان پر ہوا۔
 تو ایسی بھی اِس میں ساعت آتی ہے یہ بیشتر رمضان میں ہی ہوتا ہے ایسے اَور اگر یہ نہ بھی ہو تو بھی ہر رات ایک وقت ایسا گزرتا ضرور ہے۔ تو اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسی مبارک ساعتیں بھی نصیب فرمائے اَور اُس میں اُن دُعاؤں کی توفیق عطاء فرمائے کہ جن سے اُس کی رضا اَور اُس کی خوشنودی اَور اُس کا قرب حاصل ہوتا ہو۔ ہم سب کو اَور ہمارے گزرنے والے اَحباب اَور رشتہ داروں اَور اَساتذہ اَور مشائخ سب کو اللہ تعالیٰ اپنی رضا اَور رحمتیں نصیب فرمائے، آمین۔ اختتامی دُعاء  …… 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 جو مانگے گا بعینہ وہی قبول ہو گا : 7 3
5 قبولیت کی ساعت کسی کسی کو اَور رات کی فضیلت ہر کسی کو مل سکتی ہے : 7 3
6 سب سے بڑا خوش قسمت : 8 3
7 سب سے بڑا خوش قسمت : 8 3
8 کس کی دُعا زیادہ اچھی تھی ؟ : 8 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 9
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
12 وضاحت : 23 11
13 مصعب بن سعد عن عائشہ : 24 11
14 روایت عبداللہ بن عروہ عن عائشہ : 24 11
15 عَبْدُ الْمَلِکْ بِنْ عُمَیْرْ عَنْ عَائِشَہْ : 27 11
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 30 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 30 16
18 حضرت عائشہ نے مصاحبت ِ رسول ۖ سے خوب فائدہ اُٹھایا : 30 16
19 آنحضرت ۖ سے سوالات : 30 16
20 تربیت ِ اَولاد 34 1
21 اَولاد کی وجہ سے ہزاروں فکریں اور جھمیلے : 34 20
22 جن کے اَولاد نہ ہوتی ہو اُن کی تسلی کے لیے عجیب مضمون : 35 20
23 (١) سلام میں تخصیص : 37 20
24 (٢) تجارت میں عورتوں کی شرکت : 38 20
25 (٣) قطع رحمی : 39 20
26 (٤) جھوٹی گواہی : 41 20
27 (٥) سچی گواہی کو چھپانا : 41 20
28 (٦) دین سے ناواقفیت : 42 20
29 آیت خاتم النبییّن اَور اَکابر ِ اُمت 44 1
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 46 1
31 چھ اَفراد جن پر اللہ اور اللہ کے رسول ۖ لعنت فرماتے ہیں : 47 30
32 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 48 1
33 قطع رحمی کی صورتیں : 48 32
34 قطع رحمی کے اسباب : 50 32
35 قطع رحمی کے مختلف اسباب ہیں : 50 32
36 ( دینی مسائل ) 56 1
37 کسی شرط پر طلاق دینے کا بیان : 56 36
38 بقیہ : آیت خاتم النبےّین اور اکابر اُمت 58 29
39 وفیات 59 1
40 اَخبار الجامعہ 60 1
41 سفر نامہ 61 1
Flag Counter