Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2009

اكستان

46 - 64
کہ جس پر نیک کاموں کی بے حرمتی بنتی ہو۔ اِن میں ہر مباح کام بھی جائز اور نیک کام بھی جائز ہے۔'' (مجلہ  البلاغ  ذوالحجہ 1429ھ )
اور اِسی پر مولانا اِدریس کاندھلوی رحمہ اللہ کا یہ کلام بھی محمول ہے  :
''یہ(ٹی وی سکرین) چاقو ہے اِس سے خربوزہ کا ٹوگے تو جائزہے اور کسی کا پیٹ پھاڑو گے تو ناجائزہے۔ '' (مجلہ  البلاغ  ذوالحجہ 1429ھ )
دُوسری وضاحت  : 
دارالعلوم کراچی کے رمضان 1429 ھ میں جاری کیے گئے فتوے میں جاندار کی تصویر کے بارے میں فقہاء کی آراء کو اِس طرح بیان کیا گیا ہے  :
 ''اگر تصویر مجسموں کی شکل میں ہو اور اُس کے وہ تمام اَعضاء موجود ہوں جن پر زندگی کا اِنحصار ہوتاہے۔ نیز وہ تصویر بہت چھوٹی بھی نہ ہو اور گڑیوں کی قسم سے بھی نہ ہو تو اُس کے حرام ہونے پرپوری اُمت کا اتفاق ہے یعنی اُس کا بنانا اور استعمال کرنا بالاتفاق حرام اور ناجائز ہے اِس میں کسی کا کوئی اِختلاف نہیںہے۔ 
لیکن اگر تصویر مجسموں کی شکل میں نہ ہو بلکہ وہ کاغذ یا کپڑے وغیرہ پر اِس طرح بنی ہوئی ہو کہ اُس کا سایہ نہ پڑتاہو تواُس کے بارے میں ائمہ کرام کے یہاں اختلاف پایا جاتا ہے۔ جمہور فقہاء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کا مؤقف اِس میں بھی یہی ہے کہ یہ بھی ناجائز ہے  البتہ امام مالک رحمہ اللہ سے ایسی تصویر کے جائز اور ناجائز ہونے کی دونوں روایتیں منقول ہیں۔ اِس لیے علماء ِمالکیہ کے یہاں اِس مسئلہ میں اِختلاف ہے۔ 
بعض مالکیہ ایسی تصویر کو بغیر کسی کراہت کے مطلقًا جائز قرار دیتے ہیں خواہ وہ موضع  امتہان میں ہو یا نہ ہو۔ مالکیہ میں سے جوحضرات اِن تصاویر کے جائز ہونے کا فتوی دے رہے ہیں اُن میں بہت سے بڑے بڑے محققین علماء بھی شامل ہیں۔ علامہ ابن القاسم مالکی رحمہ اللہ، علامہ دردیر مالکی  ، علامہ ابی مالکی  ،.........وغیرہ جلیل القدر محققین  قابل ِ ذکر ہیں۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 6 1
5 غرغرے کے وقت توبہ قبول نہیں ہوتی اَور اِس کی وجہ : 7 4
6 خاص مصیبتوں اَور بیماریوں سے پناہ : 8 4
7 گناہوں سے حبط ِ عمل ہوجاتا ہے اَور حبط ِ عمل کے درجے : 9 4
8 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
11 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 13 10
12 شعب ِابی طالب میں رہنا : 26 10
13 نماز پڑھنا : 28 10
14 حضور ِ اقدس ۖ سے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی اَولاد : 28 10
15 فضائل : 29 10
16 وفات : 31 1
17 تربیت ِ اَولاد 33 1
18 اَولاد کی اہمیت اور اُس کے فضائل : 33 17
19 حضور ۖ کی اَولاد سے محبت : 34 17
20 اَولاد کی محبت کیوں پیدا کی گئی ؟ 34 17
21 اَولاد کی تمنا : 35 17
22 اگر اَولاد ذخیرہ ٔ آخرت ہوتو بہت بڑی نعمت ہے : 36 17
23 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 37 1
24 ویڈیو اَور سی ڈی سے سکرین پر حاصل شدہ صورت کا حکم 40 1
25 پہلی صورت : 41 24
26 دُوسری صورت : 41 24
27 مقدمہ نمبر 1 : تصویر کیا ہوتی ہے؟ 41 24
28 ویڈیو اَور سی ڈی سے حاصل شدہ صورت کا حکم : 43 24
29 دو اہم وضاحتیں : 44 24
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 52 1
31 دو زخیوں کی پانچ قسمیں ہیں : 52 30
32 پانچ اہم باتیں : 53 30
33 پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو : 54 30
34 آہ ! ڈاکٹر اِفتخار صاحب بھی چل دیے 55 1
35 بزم ِ قارئین 57 1
36 دینی مسائل 59 1
37 ( تین طلاق دینے کا بیان ) 59 36
38 اگر مرد تین طلاقیں دے کرمُکر جائے : 59 36
39 اَخبار الجامعہ 61 1
40 وفیات 62 1
Flag Counter