Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2009

اكستان

37 - 64
ماہِ ربیع الاوّل  اور  مسلمانوں کا طرزِ عمل 
(  حضرت مولانا محمد منظور صاحب نعمانی رحمة اللہ علیہ  )
اَب سے تقریبًا چودہ سو برس پہلے جبکہ کائناتِ انسانی بحرِ ظلمات میں غرق تھی اور رُوحانیت شیطنت سے مغلوب ہو رہی تھی، خلّاقِ عالم نے اپنے آخری نبی اورمحبوب ترین رسول حضرت محمد  ۖ  فداہ رُوحی وقلبی کو اِس دُنیا میں بھیجا تاکہ آپ نورِ ہدایت سے ظلماتِ ضلالت کو شکست دیں اور حق کو باطل پر غالب کردیں۔ ہمارے ماں باپ آپ پر نثار ہوں آپ  ۖ  تشریف لائے اور آتے ہی باذن اللہ دُنیا کا رُخ پلٹ دیا، بندوں کا ٹوٹا ہوا رِشتہ خدا سے جوڑا،اور جو کم نصیب قعرِ مذلت میں گر چکے تھے اُن کو وہاں سے اُٹھا کر اَوجِ رِفعت پر پہنچایا۔ مشرکوں کو مواحد بنایا اور کافروں کو مومن ، بت پرستوں کو خدا پرست کیا اور بت سازوں کو    بت شکن ،رہزنوں کو رہنمائی سکھائی اور غلاموں کو آقائی ،چور چوکیدار بن گئے اور ظالم غم خوار بن گئے اور جودُنیا بھر کے آوارہ تھے وہی سب سے زیادہ متمدن ہوگئے اور جن کا قومی شیرازہ بالکل منتشر ہوچکا تھا وہ کامل طور پر منظم کردیے گئے ۔رُوحانیت کے فرشتے شیطنت پر غالب آگئے ۔کفر وشرک ،بدعت وضلالت اور ہر قسم کی گمراہیوں کو زبردست شکست ہوئی ۔شقاوت وبدبختی کا موسم بدل گیا ،ظلم وعدوان اور فساد وطغیان کا زور ختم ہوگیا، صداقت اور خیر وسعادت نے عالمگیر فتح پائی اور زمین پر اَمن وعدالت کی ایک بادشاہت قائم ہوگئی ۔
جس وقت عالمِ انسانی کے اِس منجی ٔاعظم  ۖ نے اِس عالمِ آب وگل میں اپنا پہلا قدم رکھا تھا   وہ ربیع الاوّل ہی کا مہینہ تھا اور پھر جب آپ  ۖ  کا سن شریف چالیس برس کا ہوا تو اُسی مہینہ میں اصلاح ِعالم کا کام آپ کے سپرد ہوا۔ پس اِس لحاظ سے کہا جا سکتا ہے کہ ربیع الاوّل ہی اِس رحمت ِعامہ کے ظہور کا مبداء اور رُوحانی خیرات وبرکات کے وفور کامنبع ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب یہ ماہِ مبارک آتا ہے تو مسلمانوں کے قلوب میں (حتی کہ اُن دلوں میں بھی جو دُوسرے موسموں میں بالکل غافل رہتے ہیں )اِس وجود ِمقدس کی یاد تازہ ہوجاتی ہے اور طرح طرح سے خوشیوں اور مسرتوں کا اِظہار کیا جاتا ہے ۔نعمائے الٰہی کی یاد سے خوش ہونا بُری چیز نہیں بلکہ حدودِ شرعیہ سے تجاوز نہ ہو تو ایک درجہ میں محمود ہے لیکن آج مجھے عرض کرنا یہ ہے کہ  :

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 6 1
5 غرغرے کے وقت توبہ قبول نہیں ہوتی اَور اِس کی وجہ : 7 4
6 خاص مصیبتوں اَور بیماریوں سے پناہ : 8 4
7 گناہوں سے حبط ِ عمل ہوجاتا ہے اَور حبط ِ عمل کے درجے : 9 4
8 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
11 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 13 10
12 شعب ِابی طالب میں رہنا : 26 10
13 نماز پڑھنا : 28 10
14 حضور ِ اقدس ۖ سے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی اَولاد : 28 10
15 فضائل : 29 10
16 وفات : 31 1
17 تربیت ِ اَولاد 33 1
18 اَولاد کی اہمیت اور اُس کے فضائل : 33 17
19 حضور ۖ کی اَولاد سے محبت : 34 17
20 اَولاد کی محبت کیوں پیدا کی گئی ؟ 34 17
21 اَولاد کی تمنا : 35 17
22 اگر اَولاد ذخیرہ ٔ آخرت ہوتو بہت بڑی نعمت ہے : 36 17
23 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 37 1
24 ویڈیو اَور سی ڈی سے سکرین پر حاصل شدہ صورت کا حکم 40 1
25 پہلی صورت : 41 24
26 دُوسری صورت : 41 24
27 مقدمہ نمبر 1 : تصویر کیا ہوتی ہے؟ 41 24
28 ویڈیو اَور سی ڈی سے حاصل شدہ صورت کا حکم : 43 24
29 دو اہم وضاحتیں : 44 24
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 52 1
31 دو زخیوں کی پانچ قسمیں ہیں : 52 30
32 پانچ اہم باتیں : 53 30
33 پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو : 54 30
34 آہ ! ڈاکٹر اِفتخار صاحب بھی چل دیے 55 1
35 بزم ِ قارئین 57 1
36 دینی مسائل 59 1
37 ( تین طلاق دینے کا بیان ) 59 36
38 اگر مرد تین طلاقیں دے کرمُکر جائے : 59 36
39 اَخبار الجامعہ 61 1
40 وفیات 62 1
Flag Counter