Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2009

¾اكستان Ù

26 - 64
''حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اللہ اوررسول پر سب سے پہلے ایمان لانے والی اور رسول اللہ  ۖ کے دین کی تصدیق کر نے والی تھیں۔ اُن کے اسلام قبول کرنے سے اللہ نے اپنے رسول  ۖ کی مصیبت ہلکی کردی (جس کی تفصیل یہ ہے) کہ جب دعوت ِ اسلام دینے پر آپ  ۖ کو اُلٹا جواب دیا جاتا اور آپ  ۖ کو جھٹلایا جاتا تو اِس سے آپ  ۖ  کو رنج پہنچتا ۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے ذریعہ اللہ تعالیٰ اِس رنج کو دُور فرما دیتے تھے۔ جب آپ  ۖ  گھر میں تشریف لاتے تو وہ آپ کی ہمت مضبو ط کردیتی تھیں اور رنج ہلکا کردیتی تھیں۔ آپ  ۖ کی تصدیق بھی کرتیں اور لوگوں کی مخالفت کو آپ  ۖ کے سامنے بے جان بناکر بیان کرتی تھیں۔'' 
سیرت ابن ِہشام میں حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے متعلق لکھا ہے  :
وَکَانَتْ لَہ وَزِیْر صِدْق عَلَی الْاِسْلَامِ 
''حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہااِسلام کے لیے آنحضرت  ۖ کے لیے مخلص وزیر کی حیثیت رکھتی تھیں۔''
ہر وہ مصیبت جو حضورِ اقدس  ۖ  کو دعوت ِ اسلام میں پیش آتی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا  پوری طرح اُس میں آپ  ۖ  کی شر یک ِ غم ہوتیں اور آپ  ۖ کے ساتھ خود بھی تکلیفیں سہتی تھیں۔ آپ  ۖ کی ہمت بندھا نے اور بلند ہمتی کے ساتھ ہر آڑے وقت میں آپ  ۖ کا ساتھ دینے میں اِن کو خاص فضیلت حاصل ہے۔ 
شعب ِابی طالب میں رہنا  : 
ایک مرتبہ مشرکین ِمکہ نے آپس میں یہ معاہدہ کیا کہ سارے بنوہاشم اور بنو عبدالمطلب کا بائیکاٹ کیا جائے۔ نہ اُن کو کوئی شخص اپنے پاس بیٹھنے دے، نہ اُن سے بات کرے، نہ خرید وفروخت کرے ، نہ اُن کو اپنے گھر آنے دے اور اُس وقت تک صلح نہ کی جائے جب تک یہ لوگ حضور  ۖ  کو قتل کرنے کے لیے ہمارے حوالہ نہ کردیں۔ یہ معاہدہ زبانی باتوں ہی پر ختم نہیں ہوا بلکہ تحریری معاہدہ لکھ کر کعبہ محترمہ پر لٹکا دیا گیا تاکہ ہر شخص اِس کا احترام کرے۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 6 1
5 غرغرے کے وقت توبہ قبول نہیں ہوتی اَور اِس کی وجہ : 7 4
6 خاص مصیبتوں اَور بیماریوں سے پناہ : 8 4
7 گناہوں سے حبط ِ عمل ہوجاتا ہے اَور حبط ِ عمل کے درجے : 9 4
8 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
11 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 13 10
12 شعب ِابی طالب میں رہنا : 26 10
13 نماز پڑھنا : 28 10
14 حضور ِ اقدس ۖ سے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی اَولاد : 28 10
15 فضائل : 29 10
16 وفات : 31 1
17 تربیت ِ اَولاد 33 1
18 اَولاد کی اہمیت اور اُس کے فضائل : 33 17
19 حضور ۖ کی اَولاد سے محبت : 34 17
20 اَولاد کی محبت کیوں پیدا کی گئی ؟ 34 17
21 اَولاد کی تمنا : 35 17
22 اگر اَولاد ذخیرہ ٔ آخرت ہوتو بہت بڑی نعمت ہے : 36 17
23 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 37 1
24 ویڈیو اَور سی ڈی سے سکرین پر حاصل شدہ صورت کا حکم 40 1
25 پہلی صورت : 41 24
26 دُوسری صورت : 41 24
27 مقدمہ نمبر 1 : تصویر کیا ہوتی ہے؟ 41 24
28 ویڈیو اَور سی ڈی سے حاصل شدہ صورت کا حکم : 43 24
29 دو اہم وضاحتیں : 44 24
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 52 1
31 دو زخیوں کی پانچ قسمیں ہیں : 52 30
32 پانچ اہم باتیں : 53 30
33 پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو : 54 30
34 آہ ! ڈاکٹر اِفتخار صاحب بھی چل دیے 55 1
35 بزم ِ قارئین 57 1
36 دینی مسائل 59 1
37 ( تین طلاق دینے کا بیان ) 59 36
38 اگر مرد تین طلاقیں دے کرمُکر جائے : 59 36
39 اَخبار الجامعہ 61 1
40 وفیات 62 1
Flag Counter