Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2009

اكستان

55 - 64
آہ  !  ڈاکٹر اِفتخار صاحب بھی چل دیے 
(  حضرت مولانا نعیم الدین صاحب ،اُستاذ الحدیث جامعہ مدنیہ لاہور  )
ابھی حکیم محمد شریف صاحب جگرانوی اور ڈاکٹر سرور چاند صاحب کی وفات کا زخم اچھی طرح مندمل ہونے نہیں پایا تھا کہ ٣١ جنوری بروز ہفتہ صبح کے وقت ڈاکٹر سید اِفتخار الدین صاحب بھی داغ ِ مفارقت دے گئے  اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔ 
ڈاکٹر صاحب ایک تجربہ کار معالج اور ایک اِنتہائی مخلص و علم دوست اِنسان تھے، زمانہ ٔ طالب علمی میں ڈاکٹر منیر صاحب اور ڈاکٹر یقین صاحب آپ کے رُفقاء میں شامل تھے۔ شروع میں آپ اپنے قریب کے ایک مدرسہ سے وابستہ تھے، پھر بانی جامعہ مدنیہ حضرت اَقدس مولانا سید حامد میاں صاحب نوراللہ مرقدہ سے آپ کا تعلق بیعت ہوا اور ایسا تعلق ہوا کہ پھر آپ ہی کے ہوکر رہ گئے۔حضرت سید صاحب  بھی آپ سے محبت وشقت کے ساتھ ساتھ آپ پر انتہائی اعتبار واعتماد فرماتے تھے، اِسی بنا پر حضرت سید صاحب نے آپ کو مدرسے کی شوری کا رُکن بھی بنایا تھا اور آپ ڈاکٹر صاحب سے مدرسے کے اُمور کے علاوہ ذاتی اُمور میں مشورہ بھی کیا کرتے تھے اور آپ کی رائے کو اہمیت دیتے تھے۔ 
ڈاکٹر صاحب کو اللہ تعالیٰ نے دولت کے ساتھ ساتھ درد مند دِل بھی دیا تھا، اِسی کا ثمرہ تھا کہ آپ دینی اُمور میں دلچسپی لیتے تھے اور خیر کے کاموں میں دِل کھول کر دولت خرچتے تھے۔ مدرسے کے بعض اَساتذہ کی تنخواہیں آپ کے یہاں سے آیا کرتی تھیں اور علماء و طلباء کا علاج آپ بغیر کسی فیس کے کیا کرتے تھے۔ 
راقم الحروف کا آپ سے تعارف اُستاذ محترم حضرت قاری عبد الرشید صاحب  کی وساطت سے ہوا تھا۔ حضرت قاری صاحب  اور آپ کے اہل خانہ کی دوائی ڈاکٹر صاحب کے یہاں سے آیا کرتی تھی اِس وجہ سے ناچیز کا حضرت قاری صاحب کے ساتھ اکثر آپ کے مطب پر آنا ہوتا تھا۔
 اُس زمانہ میں ڈاکٹر صاحب کے کلینک میں اِس قدر رَش ہوتا تھا کہ بیٹھنے  کے لیے جگہ مشکل سے ملتی تھی، کچھ عرصہ بعد راقم کا تعارف تعلق سے بدل گیا، علاج ومعالجہ کے سلسلہ میں اکثر آپ کے یہاں آناجانا ہوتا رہا، ڈاکٹر صاحب کو کتب بینی کا شوق تھا، راقم کی جب کوئی نئی کتاب شائع ہوتی تو ڈاکٹر صاحب کی خدمت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 6 1
5 غرغرے کے وقت توبہ قبول نہیں ہوتی اَور اِس کی وجہ : 7 4
6 خاص مصیبتوں اَور بیماریوں سے پناہ : 8 4
7 گناہوں سے حبط ِ عمل ہوجاتا ہے اَور حبط ِ عمل کے درجے : 9 4
8 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
11 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 13 10
12 شعب ِابی طالب میں رہنا : 26 10
13 نماز پڑھنا : 28 10
14 حضور ِ اقدس ۖ سے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی اَولاد : 28 10
15 فضائل : 29 10
16 وفات : 31 1
17 تربیت ِ اَولاد 33 1
18 اَولاد کی اہمیت اور اُس کے فضائل : 33 17
19 حضور ۖ کی اَولاد سے محبت : 34 17
20 اَولاد کی محبت کیوں پیدا کی گئی ؟ 34 17
21 اَولاد کی تمنا : 35 17
22 اگر اَولاد ذخیرہ ٔ آخرت ہوتو بہت بڑی نعمت ہے : 36 17
23 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 37 1
24 ویڈیو اَور سی ڈی سے سکرین پر حاصل شدہ صورت کا حکم 40 1
25 پہلی صورت : 41 24
26 دُوسری صورت : 41 24
27 مقدمہ نمبر 1 : تصویر کیا ہوتی ہے؟ 41 24
28 ویڈیو اَور سی ڈی سے حاصل شدہ صورت کا حکم : 43 24
29 دو اہم وضاحتیں : 44 24
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 52 1
31 دو زخیوں کی پانچ قسمیں ہیں : 52 30
32 پانچ اہم باتیں : 53 30
33 پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو : 54 30
34 آہ ! ڈاکٹر اِفتخار صاحب بھی چل دیے 55 1
35 بزم ِ قارئین 57 1
36 دینی مسائل 59 1
37 ( تین طلاق دینے کا بیان ) 59 36
38 اگر مرد تین طلاقیں دے کرمُکر جائے : 59 36
39 اَخبار الجامعہ 61 1
40 وفیات 62 1
Flag Counter